مراکش کشتی حادثہ: بچنے جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی طور اسپین جانے کی کوشش میں مراکش کے قریب کشتی حادثے کا شکار ہوکر زندہ بچ جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وطن واپس لوٹنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو آج فلائٹ نمبر QR614 کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے۔
یہ بھی پڑھیے:مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے 2 افراد کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاالدین جب کہ 2 کا گجرات اور جہلم سے ہے جبکہ اس حادثے کے بعد ملک واپس آنے والے متاثرین کی مجموعی تعداد 22 ہوچکی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد نے غیر قانونی طریقے سے سینگال کے راستے سے اسپین جانے کی کوشش کی۔ ایجنٹوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے لے کر انہیں وزٹ ویزے پر دبئی، ایتھوپیا اور بعد ازاں سینیگال بھجوایا۔
اسپین لے جاتے ہوئے سمندر کے درمیان ایجنٹوں نے متاثرین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
واضح رہے کہ جنوری میں مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والے 44 افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BOAT ACCIDENT MOROCCO کشتی حادثہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کشتی حادثہ وطن واپس نے والے
پڑھیں:
برطانیہ بھیجنے جانے والے کپڑوں کے پارسل سے 8 کلو سے زائد ہیروئن برآمد
برطانیہ بھیجے جانے والے کپڑوں کے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 8.750 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 8.750 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ کراچی میں کوریئرآفس کے ذریعے سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3.6 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔
منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 6 کروڑ سے زائد مالیت کی 97.842 کلو منشیات برآمد کر لی گئیں۔ کچلاک بائی پاس روڈ کوئٹہ کے غیر آباد علاقے سے 60 کلو چرس اور 20 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ طورخم میں زیرو لائن کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 1.492 کلو آئس برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کا کریک ڈاؤن،افغان خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار، 61 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
ڈیفینس روڈ لاہور کے قریب گاڑی سے 4 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔