اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو تقریبا 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ بات  وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ رقوم کی واپسی کیٹیگری کے حساب سے کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دی جائیں گی، ہرحاجی کو اندازا 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، پرانی قیمت پر ہی منی میں اس سال عازمین کو اضافی سہولتیں فراہم کریں گے۔

 وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا، منی میں اس دفعہ روم کولر کی جگہ ائیر کنڈیشنڈ دیا جائے گا۔گزشتہ سال حجاج کیلئے منی میں کپڑوں کے خیمے تھے لیکن اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کئے جائیں گے،عازمین کو سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی حاصل ہوگی۔

دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف پہلی وکٹ 50رنز پر گر گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عازمین کو اس سال

پڑھیں:

حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ،اچھی خبر آ گئی

حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہوگئے ہیں، عازمین حج کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے،40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ وزارت مذہبی امور نے تخمینے کی بنیاد پر حج درخواستیں وصول کیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد حج اسکیم کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت کم دورانیے کے شارٹ حج پیکج کی قیمت 11 لاکھ روپے فی کس ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ تمام عازمین حج کو منی میں روم کولر کی جگہ اب ایئرکنڈیشن کی سہولت ملے گی، کپڑے کے خیمے کی جگہ جیسم بورڈ اور میٹرس کی جگہ صوفہ کم بیڈ کی سہولت شامل ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سال منی میں عازمین حج کے لیے شیلف کی سہولت بھی حج پیکج میں شامل ہے، سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد ہوٹل کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ہوٹل کے ڈبل بیڈ کے اضافی چارجز میں 74 ہزار روپے کم کردیے گئے، جس کے بعد ڈبل بیڈ کے 2 لاکھ 59 ہزار کی بجائے اب ایک لاکھ 85 ہزار روپے لیے جائیں گے، جبکہ ٹرپل بیڈ کے اضافی چارجز بھی ساڑھے 86 ہزار سے کم ہوکر 63 ہزار مقرر کردئے گئے ہیں۔وزارت مذہبی امور حتمی حج اخراجات کا اعلان چند روز میں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی پی پیز مافیا، سہولت کاری کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں دھرنے دیں گے: حافظ نعیم
  • آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی پھر میدان میں ، کا ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان
  • آئی پی پیز مافیا:حافظ نعیم الرحمن کا 31جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
  • ٹرمپ کا بائیڈن کے احکامات واپس لیکر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم
  • گزشتہ برس حج کرنیوالوں کو 40ہزارتک واپس کرنیکا اعلان
  • مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ
  • گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے : وفاقی وزیر مذہبی امور
  • حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ،اچھی خبر آ گئی
  • پاکستانی  عازمین کی سہولیات میں اضافہ،  حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم  ہوگئے، چند روز میں اعلان متوقع