پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پشاور:
ڈی آئی خان : پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں مگر اس قافلے پر فائرنگ ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاراچنار: ادویات و مریضوں کی منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر سروس 10 روز سے بند
کے پی گورنمنٹ کا ہیلی کاپٹر--- فائل فوٹوایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر میر حسین جان نے کہا ہے کہ دوائیں لانے اور مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر سروس 10 روز سے بند ہے۔
پارا چنار میں ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سڑک سے مریضوں کو منتقل کرنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔
پارا چنار سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 3 تشویشناک مریض باچا خان ایئرپورٹ پشاور منتقلترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ادویات اور علاج معالجے کا دیگر ضروری سامان لے کر ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچ گیا، جو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے یہ بھی کہا کہ ضلعی حکومت سے درخواست کی ہے کہ 74 مریضوں کو منتقل کرنا ضروری ہے، ہیلی کاپٹر سروس کے لیے ضلعی انتظامیہ کو لیٹر بھیجا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ مذہبی امور کے پی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ضلع کُرم کے لیے ہیلی کاپٹر سروس بدستور جاری ہے۔