مغربی افریقہ سے 4 تارکین وطن پاکستان پہنچ گئے، مزید 22 افراد کی واپسی جلد متوقع
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وطن واپس آنے والے تارکین وطن سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اترے جبکہ مزید تارکین وطن کی لاہور میں آمد متوقع ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 22 پاکستانی آج سے وطن پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے:دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشوں کو بھی جلد پاکستان لایا جارہا ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں مہینے کے شروع میں مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے غیرقانونی طور پر اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے جن میں 44 افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپین تارکین وطن مراکش موریطانیہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپین تارکین وطن مراکش موریطانیہ تارکین وطن
پڑھیں:
مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
—فائل فوٹوگوجرانوالہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق مظفر گڑھ میں کارروائی کر کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد کو گرفتار کیا گیا جس نے گجرات کے رہائشی ریحان سے 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
موریطانیہ کشتی حادثہ: انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن گرفتارموریطانیہ کشتی حادثے کے حوالے سے ایف آئی اے گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن کو گرفتار کر لیا۔
ریحان کو پاکستان سے دبئی اور پھر ایتھوپیا کے راستے سینیگال لے جایا گیا جہاں ریحان سینیگال سے موریطانیہ پہنچا اور پھر کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا۔
ملزم عدیل حادثے کے بعد سے روپوش تھا جس کے خلاف ریحان کے ورثاء نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم کو گرفتاری کے بعد گوجرانوالہ منتقل کیا جائے گا۔