مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان قریشی کا ریمانڈ نہ دینے والے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے۔
جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات پر جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کی۔منتظر مہدی نے کہا کہ ایسے جج کو عہدے پر رہنے کا اختیار نہیں ہے۔
جس کے بعد عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اے ٹی سی جج سے انتظامی اختیارات واپس لینے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم کو جب گرفتاری کے بعد اے ٹی سی ون میں پیش کیا گیا تو جج نے ملزم کو ریمانڈ پر بھیجنے کے بجائے جیل کسٹڈی کردیا تھا۔ جس پر جج کے خلاف کئی الزامات اور شکایتیں سامنے آئی تھیں۔
اس کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تو عدالت نے ملزم کو اسی روز اے ٹی سی ٹو میں پیش کرنے کا حکم دیا اور مذکورہ جج کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اے ٹی سی
پڑھیں:
گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کیس، ملزم کی ضمانت منظور
کراچی کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شاہراہِ فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے مقدمے میں ملزم انیق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
مزید پڑھیں: کارساز حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، واقعے سے متعلق رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کروانے اور رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھا۔ ملزم کیخلاف تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔