گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے : وفاقی وزیر مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے ۔وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ رقوم کی واپسی کیٹگری کے حساب سے ہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کے مطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منی میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے،وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھیاس سال ایئرکنڈیشنڈ دیا جائے گا،گزشتہ برس حجاج نے منی میں کپڑوں کے خیموں میں قیام کیا تھا،منی میں اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کریں گے،سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی ہوگی،عازمین کی امیگریشن پاکستان میں،سامان سعودی ہوٹل میں ہی ملے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اس سال
پڑھیں:
مصطفیٰ ملک وزارت اوور سیز پاکستانیز اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے فوکل پرسن مقرر
مرکزی سیکریٹری اطلاعات ق لیگ مصطفیٰ ملک — فائل فوٹومصطفیٰ ملک کو وزارت اوور سیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔
اس حوالے سے دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ہیں۔
اس تقرری پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے اور وزارتی امور میں مدد ملے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ہم ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مصطفیٰ ملک نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں کا مشکور ہوں، کوشش ہوگی چوہدری شجاعت کا سیاسی رواداری اور حب الوطنی کا مشن آگے بڑھاؤں۔