Nawaiwaqt:
2025-04-15@09:40:04 GMT

مغربی افریقہ میں پھنسے 4 تارکین وطن پاکستان پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

مغربی افریقہ میں پھنسے 4 تارکین وطن پاکستان پہنچ گئے

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی تارکین وطن کئی ماہ تک مغربی افریقی ممالک میں پھنسے رہنے کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی ایئرپورٹ پہنچ گئے جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں مراکش کے قریب کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی پیر سے شروع ہوگی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں افریقی انسانی اسمگلروں نے بحر اوقیانوس میں ایک کشتی پر سوار 40 سے زائد پاکستانیوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔دفتر خارجہ نے ہفتے کو کہا تھا کہ وہ مراکشی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو گروپوں میں واپس لایا جا سکے۔رباط میں پاکستانی سفارت خانہ مراکشی حکام کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور وطن واپسی کے پیچیدہ طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔وطن واپس آنے والے زیادہ تر پاکستانیوں کی لاہور آمد متوقع تھی.

تاہم پروازوں کے شیڈول کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت موریطانیہ سے 11 پاکستانی شہریوں کی واپسی میں بھی سہولت فراہم کر رہی ہے، ان افراد نے رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کا انتخاب کیا ہے اور وہ وطن واپسی کے ایک علیحدہ عمل کا حصہ ہوں گے۔سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچنے والے چاروں افراد رضاکارانہ طور پر موریطانیہ سے واپس آئے تھے. مرنے والوں کی لاشوں کی واپسی آنے والے ہفتے میں متوقع ہے۔مراکشی حکام نے شناخت کے لیے ابھی تک 3 سے 5 لاشوں کے فنگر پرنٹس حاصل نہیں کیے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وطن واپسی وطن واپس

پڑھیں:

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی شامل

اسلام آباد:

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ہے، حادثے میں گیارہ نعشیں نکال لی گئی ہیں،جن میں سے چار کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی گئی ہے۔

لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ12اپریل کو پیش آیا۔

حادثے کے مقام سے اب تک گیارہ نعشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کر کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے چار نعشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی ہے۔

 ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر،سید علی حسین ولد شفقت الحسنین اورآصف علی ولد نذرمحمد کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے۔ اس کے علاوہ دو نعشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی،پانچ نعشیں مصری شہریوں کی ہیں۔

پاکستانی سفارتخانہ حادثے کے متعلق مزید معلومات کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی بھی شامل
  • افغان پاکستان سے کس حال میں اپنے وطن جا رہے ہیں؟
  • لیبیا، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق
  • لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی شامل
  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
  • 2 روز سے سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی تاحال وطن واپسی نہ ہوسکی
  • پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
  • ’ڈیڑھ سال بعد میرا بیٹا واپس آرہا تھا مگر ظالموں نے میرے غریب بیٹے کو مار ڈالا‘
  • حج تیاریاں ، عمرے ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
  • حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت