2025-04-17@04:39:29 GMT
تلاش کی گنتی: 52

«ملکی پور»:

    انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور ۔--- فوٹو فائل آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر سے 10 ہزا 78 غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کرا چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے حوالے جاری مہم کے حوالے سے اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم کے دوران 10 ہزار 7 سو 38 افراد کو ہلڈنگ سینٹر پہنچایا گیا، جن میں 6 سو 60 اب بھی ہولنڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ آئی جی پنجاب کا پولیس کلچر ڈے پر ثقافت و روایات کے تحفظ کا عزمآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب...
      میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔اس سے قبل میرپورخاص میں غیرملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملہ کرنے کے مقدمے میں گرفتار 36 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ راولپنڈی : غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 36 ملزمان میں سے 22...
    دبئی سے بنگلہ دیش، ڈھاکا جانے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا، ایئرپورٹ پر تعینات طبی عملے نے مسافر کا معائنہ کیا۔ غیرملکی ایئرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ، مسافر پریشان دوسری جانب غیرملکی ائیرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے، جسے صبح 3بج کر50 منٹ پر دوحہ روانہ ہونا تھا، غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ منسوخ ہونے والی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا...
    دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کے باعث لینڈنگ کرنا پڑی۔   ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ڈھاکا جا رہی تھی۔ طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول( اے ٹی سی) سے رابطہ کیا جس کے بعد پرواز کوبحفاظت  لینڈ کروایا گیا۔ مسافر کو ائیرپورٹ پر تعینات طبی عملہ چیک کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں : بھارت جانے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ پرواز ایف زیڈ 501 کو بنگلا دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ڈھاکا ائیرپورٹ پرلینڈ کرنا تھا۔ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو کراچی ائیرپورٹ کی طرف موڑا گیا۔
    ضلع ڈی آئی خان  میں لکی مروت شہر میں زور دھماکا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ قریبی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔  رپورٹ کے مطابق تباہ شدہ گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ  پڑوس میں موجود نصف درجن مویشی ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے شہری عامر روف  کو دھمکیاں دی تھیں، عامر روف عرف آمری کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف حکومت کا ساتھ دے رہے تھے۔
    اسلام آباد: نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ خصوصی سہولت کا حامل پہلا پاکستانی ائیرپورٹ بن گیا جہاں نفسیاتی مسائل  کے شکار مسافروں کو خصوصی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ سی او اوائیرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے سہولت کے بارے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ویژیبل ڈس ایبلٹیز کے حامل افراد کو ائیرپورٹ آمد پر خصوصی سن فلاور ربن جاری کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سن فلاور لینڈ یارڈ کے حامل مسافروں کو ہر کاؤنٹر پر ترجیحی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آٹزم سمیت دیگر نفسیاتی عوارض کے حامل بچے سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ آفتاب گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ائیرلائنز کو خصوصی سہولت بارے آگاہ...
    بنگلہ دیش کے اہم اقتصادی چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہوئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے واضح  کیا ہے کہ ملک کو مسلسل افراط زر، اقتصادی ترقی میں سست روی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ بنگلہ دیش میں ایشیائی ترقیاتی بینک کنٹری ڈائریکٹر ہو یُن جیونگ کے مطابق، قوم گرتی ہوئی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری، بینکنگ سیکٹر کے اندر غیر فعال قرضوں میں اضافے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر سے دوچار ہے۔ ڈھاکہ میں بینک کے زیر اہتمام ایشیائی ڈیولپمنٹ آؤٹ لک کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ہو یُن جیونگ نے میکرو اکنامک استحکام اور اصلاحات پر عبوری حکومت کی توجہ کا اعتراف کیا۔ یہ بھی پڑھیں: تاہم...
    کراچی کے بعد میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ فرنچائزپر مشتعل حملہ آوروں نے پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے اور فرنچائز کو آگ لگا دی۔میرپورخاص کے معروف کاروباری علاقے حیدرآباد روڈ پر واقع غیرملکی فوڈ فرنچائز پر مشتعل حملہ آوروں نےمنگل کی رات حملہ کیا۔ مشتعل افراد نے  فرنچائز پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑکے بعد اسے آگ لگادی۔تاہم پولیس کی بھاری نفری نے ہوائی فائرنگ کرکے مشتعل حملہ آوروں کو منتشر کیا اور 11 حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد صورتحال کنٹرول میں آگئی۔پولیس نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔اس سے قبل  منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں غیر ملکیفوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مشتعل...
    — جنگ فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹورنٹو کے مسافر کے قبضے سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے ملزم مسافر کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق مسافر عرفان الحق ٹورنٹو جانے کے لیے کراچی ایئر پورٹ پہنچا تھا۔  وزیرِ داخلہ کا ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکموزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ملاقات کی۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معاشی تحقیقاتی ادارے اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے الرٹ جاری کردیا۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس کی پیداوار 30 فیصد سے زائد گر گئی ہے، کپاس کی پیداوار میں کمی سے معیشت کو بڑا خطرہ لاحق ہے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اگیتی کاشت کی جائے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت بہتر پیداوار دے سکتی ہے،کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے بچانے کےلیے جلدی کاشت بہتر ہے، کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔ کپاس کی دیر سے بوائی گلابی سنڈی کے حملوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،کپاس کی دیر سے بوائی...
    وفاقی حکومت نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں ترسیلات زر اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح 5.9 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کی توقع ہے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوگیا اور اس کا حجم 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ملکی معیشت درست سمت پر گامزن، وزارت خزانہ نے اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ ہونے کے بعد...
    ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات اور ٹیمپرڈ ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، حراست میں لیے گئے 2 مسافروں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں کے نام پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین ہیں، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزہ پر میانمار جانے کی کوشش کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ابتدائی تفتیش کے مطابق میانمار جانے کی کوشش میں گرفتار مسافر کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب اور پاسپورٹ کو ٹیمپرڈ پایا گیا...
    ویب ڈیسک:پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئے پرنٹرز پہنچا دیے گئے۔ جرمنی سے درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں۔   ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور غیر ملکی ماہرین کی جانب سے پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی۔ پرنٹرز کی تنصیب کے لیے ایک غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچی ہے جو جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔   ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے...
    لاہور: لاہور میں ایک افسوسناک واقعے میں نقاب پوش نجی کمپنی کے گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے شہری پر تشدد اور فائرنگ کی۔ ایکسپریس نیوز نے اس معاملے کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ یہ گارڈز اور پولیس اہلکار غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس واقعے میں دو گاڑیوں کا ذکر کیا گیا، جن میں ایک گاڑی میں غیر ملکی پادری اور پولیس اہلکار موجود تھے، جبکہ دوسری گاڑی میں نجی کمپنی کے گارڈز سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔  پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی پاسٹرز کی سیکیورٹی کے لیے مسیحی برادری نے پولیس سے اجازت حاصل کی تھی، اور اس کے ساتھ ہی نجی کمپنی کے...
    شکارپور میں قومی شاہراہ پر تین غیر ملکی سیاحوں سے لوٹ مار کے بعدتھانے کے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔گزشتہ روز غیرملکی سیاحوں اور پاکستانی ڈرائیور سے ڈاکوؤں نے نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین لیے تھے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز تین غیرملکی سیاح پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شکارپور سے روہڑی ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ جھان خان کے قریب ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی روک لی اور لوٹ مار کی۔ڈاکوؤں نے سیاحوں کے پاسپورٹ اور بیگز بھی کھیتوں میں پھینک دیے، جو برآمد کرلیے گئے ہیں۔ سیاح کراچی سے سندھ کے تاریخی مقامات کا دورہ کرنے شکارپور آئے تھے، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔
    علامتی تصویر۔ شکارپور میں قومی شاہراہ پر جھان خان کے قریب ڈاکوؤں نے غیر ملکی سیاحوں کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق تین غیر ملکی سیاح پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شکارپور سے روہڑی ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر 2 فون، لیپ ٹاپ، گھڑی، 600 ڈالر اور پاکستانی کرنسی لوٹ لی اور سیاحوں کے پاسپورٹ و بیگ کھیتوں میں پھینک دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ دریں اثنا ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں کو لوٹنے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، جلد گرفتار کرلیں گے۔
     پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلے بار دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ مریم نوازشریف نے انٹر ویلیج ٹرانسپورٹ اور دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی بھی ہدایت کی، مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلاو یمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار...
    معاشی استحکام آ چکا، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے: وفاقی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے معاشی استحکام آ چکا ہے، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ اچھے مقام پر کھڑی ہے، معاشی اشاریے درست، کرنسی میں استحکام ہے، اس سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، ہم تاجر برادری کے ساتھ گفتگو کر کے بجٹ پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات پر بھی کام جاری ہے، ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لارہے...
    لکی مروت (آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکامبنادیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر سٹرک کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع  نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر  سٹرک  کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔جمعہ کو بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی،ان کے وکلا اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو ’’مظلومیت کارڈ‘‘ کھیلنا شروع کر دیتی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 1ہزار روپے اضافے سے فی تولہ سونا3 لاکھ 9ہزارروپے پرپہنچ گیااسی طرح 10گرام سونیکی قیمت857 روپیبڑھ کر 2لاکھ 64 ہزار917روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں9 ڈالر کے اضافے سیفی اونس سونا2953 ڈالرپر پہنچ گیا۔تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپوکا افتتاحلاہور (کامرس ڈیسک) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی جاوید اقبال نے تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپو 2025 کا افتتاح کر دیا،ایکسپو میں300 کے قریب معروف ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابو زر شاد، ڈی جی نیب محمد...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے، فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ آرمی چیف نے زرعی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جدید زراعت میں صوبہ پنجاب اور یہاں کے کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے‘ گرین کارپوریٹمنصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں۔ آرمی چیف نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے۔(جاری ہے) جبکہ جدید زراعت میں پنجاب اور کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔آرمی چیف نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں کی تعریف کی۔سید عاصم منیر نے کہا کہ گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں۔ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری...
    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے، فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زرعی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید زراعت میں صوبہ پنجاب اور یہاں کے کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔ جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد اب یہ مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت حکومت سرکاری افسران کے مالی معاملات کی نگرانی اور ضابطہ بندی کر سکے گی۔ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، جنہیں ایف بی آر کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھی ان اثاثوں تک...
    لاہور: وائلڈ لائف حکام نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے نایاب اور قیمتی فالکن (باز) برآمد کر لیے۔ یہ کارروائی کسٹمز حکام کی اطلاع پر کی گئی، جس میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے قبضے سے تین نایاب فالکنز ضبط کیے گئے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق غیرملکی شہری عرب ریاست سے یہ قیمتی پرندے پاکستان لائے تھے، تاہم ان کے پاس فالکن لانے کے لیے درکار لائسنس اور پرمٹ موجود نہیں تھے، جس کی بنا پر پرندوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ وائلڈ لائف حکام نے عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد عدالتی حکم پر تینوں فالکنز کو لاہور چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی خصوصی دیکھ بھال کی...
    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام  سرکاری ملازمین کیلیے اثاثے ظاہر کرنے شرط لازمی کردی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نئی دفعہ 15-A شامل کرنے کے مسودہ کی  منظوری دے دی۔ نئی ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی اور غیر ملکی اثاثے بھی ظاہر کرنے ہونگے۔ ذرائع  کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے اثاثے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو آن لائن دینے ہونگے،غیر ملکی بینک اکاؤنٹس، جائیدادوں اور کاروباری سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔ اس کے علاوہ تمام افراد کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھا...
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کر لی گئی، گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نئی دفعہ 15(اے) شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے اجازت دے دی، ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی اور غیر ملکی اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوں گے۔ مجوزہ ترمیم میں سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک ہوں گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس موجود ڈیٹا کی آئی ڈیز، بانڈز کے نمبرز کو پرائیوٹ رکھا جائے گا۔ ڈیجیٹل فائلنگ کا...
    ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹیو(جی سی آئی) کی کاوشوں کی بدولت ملک کے زرعی منظرنامے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ زراعت پاکستانی معیشت کا بنیادی ستون ہے اور زرعی پیداوار پاکستان کی جی ڈی پی میں تقریباً 70 فیصد کی شراکت دار ہے۔ جی سی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی طرف تبدیلی کو زرعی شعبے کے لیے  اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ پنجاب کے جدید آبپاشی کے نظام سے زرعی پیداوار کے لیے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین سیراب کی گئی ہے جبکہ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹیو کی کامیاب حکمت عملی سے کسانوں کو معیاری کھاد اور بیجوں کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبا ز شریف کے ایک سالہ دور اقتدار میں حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہوا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق غیر سرکاری تنظیم مشعل نے پاکستان میں اصلاحات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گورننس ،معیشت ،سرمایہ کاری اور ماحولیاتی شعبہ میں اصلاحات کی گئیں، رپورٹ میں شہبازشریف دور میں کی گئی 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مشعل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہباز دور میں وفاقی ملازمتوں میں ایک لاکھ 50 ہزار ملازمین کی کمی کی گئی، حکومتی بورڈز میں 33 فیصد خواتین کی شمولیت کو لازمی قرار دیا گیا،...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی100 سے زاید ادویات غیرمعیاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ سے متعدد سیمپلز منگوائے گئے، رپورٹ میں100 سے زاید ادویات کو جعلی اور غیر معیاری قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مارکیٹ سے لیے گئے سیمپلز میں دوا کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں تھی، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 2 ماہ میں43 ادویات کو غیر معیاری قرار دیا، ٹیسٹنگ کے دوران 65 مختلف ادویات جعلینکلیں، ٹیسٹنگ کے دوران 9 ادویات میں ہربل کی ملاوٹ بھی ثابت ہوئی۔رپورٹ میں جان بچانے والی ادویات بھی غیرمعیاری قرار دی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسی دواؤں کے فروخت کنندگان کے لائسنس...
    لکی موٹرز نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی کیا اسپورٹیج ایل کی باضابطہ تعارفی قیمت اور بکنگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے، کمپنی نے اس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کے بنیادی ویریئنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، لکی موٹرز کے اعلان کے مطابق تمام نئے اسپورٹیج ایل کی بکنگ کا ملک بھر میں آغاز کردیا گیا ہے، جس کے 3 ویریئنٹ 5 شاندار رنگوں میں دستیاب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟ ’اسپورٹیج ایل کے بنیادی ویریئنٹ الفا کی ایکس فیکٹری قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے، جس میں ٹیکس اور فریٹ چارجز شامل نہیں ہیں، آج...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ملکی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے. بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں جب کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے شہدا افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد ایئرپورٹ رن پر کتا آ جانے کے باعث دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے میں 250 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ’اے ٹی سی‘ حکام نے دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی غیر ملکی پرواز کو لینڈنگ کےدوران پائلٹ کو اچانک رن وے پر ایک کتے کی موجودگی سے متعلق خبر دار کیا، جس پر طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو رن پر اتارنے کے بجائے طیارے کو فضا میں ہی چکر لگوایا تاہم دوسرے چکر میں پائلٹ طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ...
    اسلام آباد: دبئی سے آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آنے کے باعث طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا، تاہم دوسری بار کوشش پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔ دوسری جانب ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکسی کرنے والے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے...
    علامتی فوٹو دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آنے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا، تاہم دوسری بار کوشش پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی ایئرپورٹ: ایئرپورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کو قابو کرنے میں ناکام، ملبہ صوبائی قوانین پر ڈال دیا کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات فلائٹ سیفٹی کیلئے خطرات دوسری جانب ترجمان ایئرپورٹس...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں کی توسیع اور اپگریڈیشن کا عمل جاری ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اولڈ ٹرمینل کراچی پر ای کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت قائم مقام ڈائریکٹر جنرل (پی اے اے) ایئروائس مارشل ذیشان سعید نے کی۔ ای کچہری میں ان کی معاونت کے لیے ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس صادق الرحمان اور دیگر اہم ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار  اجلاس میں مسافروں کے مسائل اور آپریشنل چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور (پی اے اے) نے ہوائی اڈوں کی سروسز اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے عزم کا...
    کویت: اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے کا مطالبہ لیے شہری سڑکوں پر آگئے ہیں انٹرنیشنل ویب ڈیسک: کویت میں بڑی تعداد میں شہریت کی منسوخی سے متعلق میڈیا میں رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکی سا لمیت اور اس کے قوانین کی خلاف ورزی پر 38 افراد کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔اس حوالے سے کویت سٹی سے نشر ہونے والی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف ”الجزیرہ لائنز “ تنظیم سے تعلق پر 5 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔کویتی میڈیا نے مذکورہ رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا کہ حزب اللہ کی مالی معاونت کیس میں 11 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کردی گئی۔ علاوہ ازیں میڈیا کی رپورٹ...
    ویب ڈیسک: ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے سابق بی ایل اے کمانڈر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو غیر ملکی ایجنسیاں سپورٹ کررہی ہیں۔   مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا، ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار  دہشتگرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں قومی دھارے...
    اسلام آباد ایئر پورٹ---فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق اٹک کے 5 موضعات کو راولپنڈی کی حدود میں شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے ایئر پورٹ کے مختلف علاقوں کی اٹک سے راولپنڈی میں شامل ہونے کی تصدیق ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کا رن وے، ایئر پورٹ کی مین ٹرمینل بلڈنگ اے ایس ایف کالونی اور 3 کلو میٹر کا ایریا بھی اٹک کی حدود میں شامل تھا۔ آپریشنل وجوہات، 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکارموسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر پورٹس پر 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ اس اقدام سے رن...
    اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں مسافر کی لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اور رہ جانے والا قیمتی سامان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے ایمان داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے واپس کردی۔ہیڈکوارٹرز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون (اولڈ ٹرمینل) کراچی کے ترجمان کے مطابق پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کا سامان واپس کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی سمیت مسافر کا بھولا ہوا قیمتی سامان واپس کر دیا گیا، کسٹمز اسکینر پر چھوڑی گئی 19 لاکھ روپے مالیت کی فارن کرنسی مسافر کو لوٹا دی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مسافر...
    اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں مسافر کی لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اور رہ جانے والا قیمتی سامان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے ایمان داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے واپس کردی۔ ہیڈکوارٹرز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون (اولڈ ٹرمینل) کراچی کے ترجمان کے مطابق پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کا سامان واپس کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی سمیت مسافر کا بھولا ہوا قیمتی سامان واپس کر دیا گیا، کسٹمز اسکینر پر چھوڑی گئی 19 لاکھ روپے مالیت کی فارن کرنسی مسافر کو لوٹا دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا...
    سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کے شمال مشرقی ریاستوں منی پور، ناگالینڈ اور ميزورم کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی۔ سال 2011 میں ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی لیکن 13 سال بعد یہ پابندیاں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ عائد کر دی گئی ہیں۔ یونین وزارت داخلہ کی جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق ’’منی پور، ناگالینڈ اور میزورم کی ریاستوں میں غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا ریجیم دوبارہ نافذ کیا گیا ہے۔‘‘ پروٹیکٹڈ ایریا پرمٹ میں سیاحوں کے داخلے کے مقام، رہائش اور قیام کی مدت جیسی تفصیلات لازم...
    سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق بھائیوں اور دوستوں نے 50 لاکھ سے زاید ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹا دی، کرنسی نوٹ نچاوڑ کرنے کے لیے شادی ہال میں خصوصی کنٹینر رکھوایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کنٹیرپر کھڑے افراد نے پیسوں سے آسمان سفید کر دیا، بارات گاؤں بکھڑےوالی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستوں میں ہی نوٹ برسانے شروع کر دیے۔بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی دلہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کرنسی کی برسات کی۔رپورٹ کے مطابق پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی، بڑی تعداد دور دور سے شادی ہال پہنچی اور نوٹوں...
    پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھائیوں اور دوستوں نے 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹا دی، کرنسی نوٹ نچاوڑ کرنے کے لیے شادی ہال میں اسپشل کنٹینر رکھوایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کنٹیڑ پر کھڑے افراد نے پیسوں سے آسمان سفید کر دیا، بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستوں میں ہی نوٹ برسانے شروع کر دیے۔ بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کرنسی کی برسات کی۔ رپورٹ کے مطابق پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی، بڑی تعداد دور دور سے شادی...
    اسلام آباد: پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر گزرتا ہے، بلوچستان کی اور خوشحالی سے ہی پورے ملک کی کامیابی ممکن ہے، ریکوڈک منصوبہ یقینی طور پر بلوچستان اور پورے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی نوید ہے.  ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آ سکتا ہے۔ معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے نے منصوبے کی تکمیل کیلیے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی آبادی کے لئے خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع جبکہ معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ منصوبے کے...
    دھند کے باعث سیالکوٹ میں آج کوئی پرواز لینڈ نہ کرسکی، فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے روانگی کی 3 غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ مزید بتایا گیا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی 4 پروازوں کو لاہور اتارا گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ابھی بھی شدید دھند ہے اور حد نظر انتہائی کم ہے۔ لاہور میں بھی دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ صبح سویرے دھند کے باعث لاہور کی 3 پروازیں اسلام آباد میں اتاری گئیں۔ کراچی اور پشاور میں بادل تھے جبکہ اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ کا مطلع صاف تھا۔
۱