فوج ملکی معاشی ترقی میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے۔
(جاری ہے)
جبکہ جدید زراعت میں پنجاب اور کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔آرمی چیف نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں کی تعریف کی۔سید عاصم منیر نے کہا کہ گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں۔ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا رمی چیف
پڑھیں:
صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی
فائل فوٹو۔صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے۔ کراچی میں انکے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق انھیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق کورونا منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت کو یکم اپریل کو طبعیت کی خرابی پر اسپتال میں داخل کیا گیا۔
انھیں عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ 10 دن سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہے۔