ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات اور ٹیمپرڈ ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، حراست میں لیے گئے 2 مسافروں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں کے نام پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین ہیں، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزہ پر میانمار جانے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

ابتدائی تفتیش کے مطابق میانمار جانے کی کوشش میں گرفتار مسافر کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب اور پاسپورٹ کو ٹیمپرڈ پایا گیا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ پر ہی ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، دونوں مسافروں کا تعلق مبینہ طور پر بنگلہ دیش سے ہے۔

ایف آئی اے اہلکاروں کے مطابق دونوں مسافروں نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوائے تھے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اپنے اہل خانہ سے ملنے بنگلہ دیش جا رہے تھے۔

تفتیش کے دوران مسافروں سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن پر مسافروں کے نام مختلف پائے گئے، دونوں مسافر کئی سال قبل زمینی راستے سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندے گرفتار

ملزمان نے پاکستان میں موجود ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ حاصل کیے تھے، دونوں پاکستان میں وہ ملازمت کی غرض سے پہنچے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیگریشن حکام انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل ایف آئی اے بنگلہ دیش پاسپورٹ شناختی کارڈ کراچی کراچی ایئرپورٹ میانمار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امیگریشن حکام انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل ایف ا ئی اے بنگلہ دیش پاسپورٹ شناختی کارڈ کراچی کراچی ایئرپورٹ میانمار کراچی ایئرپورٹ ایف ا ئی اے بنگلہ دیش کے مطابق

پڑھیں:

ٹرین حملہ، آپریشن جاری، 155 مسافر بازیاب، 27 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سمیت معصوم بچوں کو یرغمال بنایا ہواہے اور خود کش جیکٹس پہنی ہوئی ہیں ۔دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز معصوم یرغمالیوں میں خود کش بمباروں کی موجودگی کے باعث انتہائی اختیاط سے کام لے رہی ہیں۔

سپر ٹیکس کیس ؛اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم 

سیکیورٹی ذرائع  کا کہناہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 155 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا، جن میں مرد سمیت 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق بازیاب مسافروں میں 17 زخمی بھی شامل تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، 80 مسافروں میں سے 12 مسافر آب گم اور 11 مسافر مچھ میں اپنے رشتہ داروں کے پاس ٹھہر گئے جبکہ 57 مسافروں کو مچھ سے کوئٹہ بذریعہ وین پہنچا دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، جس نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ساتھ ہی متعدد مسافر بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلوے لائن کو پہلے دھماکا خیز مواد سے تباہ کرکے ٹرین کو روکا گیا پھر فائرنگ کی گئی جس میں ڈرائیور سمیت کئی مسافر جاں بحق ہوئے۔

چیمپئینز ٹرافی اور بھارت کی ہٹ دھرمی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باقی مسافروں کی با حفاظت رہائی کے لئے سیکیورٹی فورسز کوشاں ہیں، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی۔

27 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران جعفر ایکسپریس حملہ میں ملوث 27 دہشت گردوں کو کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

دہشتگردوں کا بیرون ملک رابطہ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے معصوم مسافروں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے، دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے  سیٹیلائٹ فونز کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گرد اس وقت بھی اپنے بھارتی اور دیگر غیر ملکی آقاؤں سے رابطے میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ 

دوسری جانب بھارتی میڈیا اور بھارتی حکومت اس واقعے پر کھل کر جشن منارہے ہیں اور بھارتی میڈیا بھرپور انداز میں اس حملے کی رپورٹنگ کر رہا ہے۔بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بی ایل اے کے پروپیگنڈے اور جعلی خبروں کو ہوا دینے میں مصروف ہیں۔ اس بزدلانہ حملے کے پیچھے بھارت کی مکمل پشت پناہی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے بعد انڈین اور ملک دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر متحرک ہے اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر جھوٹا پروپیگنڈا پھیلاجارہا ہے۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج چیلنج، فریقین سے جواب طلب

جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد مسافروں کی معلومات کیلیے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا ہے جبکہ پشاور اور کوئٹہ سے جانے والی ٹرینوں کو سبی کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جعلی دستاویزات اور ٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافروں آف لوڈ
  • کراچی ایئرپورٹ، جعلی دستاویزات پر 2 بنگلادیشی شہریوں سمیت 3 مسافر آف لوڈ
  • کراچی ایئرپورٹ: جعلی دستاویزات پر دو بنگلا دیشی شہریوں سمیت تین مسافر آف لوڈ
  • امریکی ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل
  • قومی ایئرلائن کی ایک ٹائر پر لینڈنگ، لاپتا ٹائر معمہ بن گیا
  • کراچی، شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار
  • کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا گرفتار
  • گلگت، ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی سمز فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
  • ٹرین حملہ، آپریشن جاری، 155 مسافر بازیاب، 27 دہشتگرد ہلاک