اسلام آباد ایئرپورٹ: غیر ملکی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد: دبئی سے آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آنے کے باعث طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا، تاہم دوسری بار کوشش پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔
دوسری جانب ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکسی کرنے والے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اسی وقت غیرملکی طیارے کو لینڈنگ کرنا تھی اور رن وے کی جانچ کا وقت نہیں تھا، اس لیے غیرملکی ایئر لائنز کے طیارے کی لینڈنگ روک کر اسے گراؤنڈ کروایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے کلیئر ہونے کی تصدیق کے بعد طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایئرپورٹ طیارے کو
پڑھیں:
نیو گوادر ایئر پورٹ سے پہلی انٹرنیشنل پرواز روانہ
ویب ڈیسک: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز ہو گیا ، ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یہی طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا، اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہو گی۔
گوادر ائیرپورٹ پر ائیر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ائیر لائن گوادر کیلئے اے ٹی ار طیارہ استعمال کر رہی ہے،ذرائع کے مطابق مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر گوادر کیلئے ائیربس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔
مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار