ملکی ہوائی اڈوں کی توسیع اور اپگریڈیشن کا عمل جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں کی توسیع اور اپگریڈیشن کا عمل جاری ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اولڈ ٹرمینل کراچی پر ای کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت قائم مقام ڈائریکٹر جنرل (پی اے اے) ایئروائس مارشل ذیشان سعید نے کی۔ ای کچہری میں ان کی معاونت کے لیے ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس صادق الرحمان اور دیگر اہم ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار
اجلاس میں مسافروں کے مسائل اور آپریشنل چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور (پی اے اے) نے ہوائی اڈوں کی سروسز اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈی جی پی اے اے نے بریفنگ میں بتایا کہ ملکی ہوائی اڈوں کی توسیع اور اپگریڈیشن جاری ہے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دوسرے رن وے کی دوبارہ تعمیرجاری ہے، یہ منصوبہ پاکستان کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر آپریشنل کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
پی اے اے کے مطابق سکھر، اسکردو، اور ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹس پر بڑے طیاروں کی پروازوں کو ممکن بنانے کے لیے توسیعی اور اپ گریڈیشن منصوبے جاری ہیں، اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ایک نیا گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے، جو پاکستان کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطاروں کے انتظامی نظام کی بہتری، ملتان ایئرپورٹ پر پارکنگ کی سہولت کو بہتر بنانے، حیدرآباد اور پاراچنار ایئرپورٹس کے لیے فلائٹ آپریشنز سمیت دیگر معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کتنے حصوں میں تقسیم ہوگئی؟
ڈی جی پی اے اے نے کہا کہ اتھارٹی ہوائی اڈوں کے انتظامات کو محفوظ، مؤثر اور مسافر دوست بنانے کے لیے پرعزم ہے، ڈائریکٹر جنرل نے مسافروں کی قیمتی آرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تجاویز ہوائی اڈوں کی کارکردگی اور خدمات میں مسلسل بہتری کے لیے اہم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اپگریڈیشن ای کچہری پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ای کچہری جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بہتر بنانے بنانے کے پی اے اے کے لیے
پڑھیں:
حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مطالبے پر آزاد جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پر وفاقی حکومت نے آزاد جموں وکشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف کو اس سلسلے میں کشمیری نژاد برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا لکھا گیا ایک خط بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں اس مطالبے کی حمایت کی گئی ہے۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر پر زور دیا تھا۔اوور سیز پاکستانیوں کے پرزور مطالبہ کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس منصوبے کے لیے کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کا اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔حکام کے مطابق اہل کنسلٹنٹس طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ٹینڈر کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔