اسلام آباد ایئرپورٹ رن پر کتا آ جانے کے باعث دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے میں 250 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ’اے ٹی سی‘ حکام نے دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی غیر ملکی پرواز کو لینڈنگ کےدوران پائلٹ کو اچانک رن وے پر ایک کتے کی موجودگی سے متعلق خبر دار کیا، جس پر طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو رن پر اتارنے کے بجائے طیارے کو فضا میں ہی چکر لگوایا تاہم دوسرے چکر میں پائلٹ طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک دوسرے جہاز کے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔

ترجمان کے مطابق اسی وقت غیرملکی طیارے کو لینڈنگ کرنا تھی، لینڈنگ کے باعث فوری طور پر رن وے پر اس جانور کی تلاش کا وقت نہیں تھا اس لیے غیرملکی ایئر طیارے کی فوری لینڈنگ کو التوا میں ڈال کر کلیئرنس کی تصدیق کے بعد بحفاظت رن وے پر اتارا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ایئر پورٹ ایئرپورٹ اتھارٹی اے ٹی سی پائلٹ حادثہ رن وے غیر ملکی پرواز کتا لینڈنگ مسافر موجودگی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد ایئر پورٹ ایئرپورٹ اتھارٹی اے ٹی سی پائلٹ رن وے غیر ملکی پرواز کتا لینڈنگ مسافر موجودگی کے مطابق طیارے کو رن وے پر اسلام ا

پڑھیں:

نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہو گیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے نے ایک اورتاریخ رقم کردی،گوادر کے نوتعمیرشدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مسقط کے لیے پروازآپریٹ کردی گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن نےنیوگوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا اغازکردیا، نئےگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سےپہلی بین الاقوامی پروازمسقط روانہ کردی۔

ترجمان کےمطابق قومی ایئر لائن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےبین الاقوامی افتتاحی پرواز پی کے 197 نے مسقط کے لئے اڑان بھری، پرواز 39 مسافروں کو لےکر روانہ ہوئی۔

سارہ علی خان کا مبینہ بوائے فرینڈ منظر عام پر آگیا،  سب کچھ واضح کردیا

گوادرائیرپورٹ پرپی آئی اے کے مقامی حکام نے مسافروں کورخصت کیا،پی آئی اےابتدائی طور پرمسقط کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔پی آئی اے قومی امنگوں اورعوامی ضروریات کےتحت پورے ملک میں فضائی آپریشن فعال کرنے کے لیےمتحرک ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو، تارکین وطن کو لانے والے امریکی فوجی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار
  • لینڈنگ کے دوران اچانک کتے کی آمد،طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
  • اسلام آباد:دوران لینڈنگ کتا رن وے پرآگیا، غیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
  • امریکی ایئرلائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
  • اسلام آباد ایئرپورٹ: غیر ملکی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
  • اسلام آباد ایئرپورٹ: کتا رن وے پر آنے کے باعث غیرملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، ذرائع
  • مراکش کشتی حادثے میں 10 ویں کلاس کا ابوبکر بھی شامل تھا
  • نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہو گیا
  • نیو گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز