سیالکوٹ: شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے ہوا میں اُڑا دیے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھائیوں اور دوستوں نے 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹا دی، کرنسی نوٹ نچاوڑ کرنے کے لیے شادی ہال میں اسپشل کنٹینر رکھوایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کنٹیڑ پر کھڑے افراد نے پیسوں سے آسمان سفید کر دیا، بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستوں میں ہی نوٹ برسانے شروع کر دیے۔ بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کرنسی کی برسات کی۔ رپورٹ کے مطابق پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی، بڑی تعداد دور دور سے شادی ہال پہنچی اور نوٹوں سے خوب مالا مال ہوئے۔ اٹلی سے آئے دولہا عمران کے اسپین اور کینیڈا سے آئے بھائیوں نے خوب دولت لٹائی رپورٹ کے مطابق گاؤں بکھڑے والی کو اورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے اور شادیوں میں ایک دوسرے کی شادی بڑھ کر نوٹ برسانے کا رواج ہے۔ |
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق
پڑھیں:
ترکیہ میں وراثت کے جھگڑے پر بدبخت بھائیوں نے مسجد بھی تقسیم کردی
ترکیہ میں ایک افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین بھائی اپنے والد کی جائیداد کی تقسیم پر جھگڑے کے بعد مسجد کو بھی تقسیم کر رہے ہیں۔
تین بھائیوں نے والد کے چھوڑے گئے 17 ارب لیرا اور 5 ہزار کرائے کے مکانات سمیت ایک مسجد کو بھی وراثت کے طور پر حصوں میں تقسیم کردیا۔
بدبخت بیٹوں نے مسجد کو بھی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور صحن کھودنا شروع کردیا تاکہ درمیان میں فصیل اُٹھائی جا سکے۔
سوشل میڈیا پر جب اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تو صارفین نے شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لالچی بیٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مسجد کی تقسیم کا مقصد اس سے حاصل ہونے والی آمدنی پر اپنا اپنا قبضہ کرنا تھا۔ یہ مسجد ایک روحانی سلسلے سے تعلق رکھتی تھی جہاں نذرانے بھی جمع ہوتے تھے۔