سیالکوٹ میں آج کوئی پرواز لینڈ نہ کرسکی، شدید دھند کے باعث 3 غیر ملکی پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
دھند کے باعث سیالکوٹ میں آج کوئی پرواز لینڈ نہ کرسکی، فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے روانگی کی 3 غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
مزید بتایا گیا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی 4 پروازوں کو لاہور اتارا گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ابھی بھی شدید دھند ہے اور حد نظر انتہائی کم ہے۔
لاہور میں بھی دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ صبح سویرے دھند کے باعث لاہور کی 3 پروازیں اسلام آباد میں اتاری گئیں۔
کراچی اور پشاور میں بادل تھے جبکہ اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ کا مطلع صاف تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دھند کے باعث
پڑھیں:
جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ کیساتھ سہ ملکی سیریز، آخری میچ اور فائنل کی تاریخیں تبدیل
کراچی:ٹرائنگولر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے کراچی میں ہونے والے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان طے شدہ ٹرائنگولر سیریز کا آخری میچ اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اب 15 فروری کو ہوگا۔
مزید پڑھیں؛ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کیساتھ سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل
قبل ازیں، سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری میچ 12 فروری کو ہونا تھا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے تھا، سیریز کا مقصد 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری ہے۔
دریں اثنا، رابطہ کرنے پر پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلوں کی تاریخ میں تبدیلی زیرغور ہے لیکن اس ضمن میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔