2025-02-05@23:52:36 GMT
تلاش کی گنتی: 54

«لاہور ائیرپورٹ»:

    لاہور: اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جمنازیم ہال میں والی بال میچ کا منظر
    لاہو ر : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو از سر نو منظم کرنے...
     وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دیں، جس کے نتیجے میں دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور اور قصور میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زاہد مصطفیٰ اور امجد بھٹی کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مطلوب مفرور ملزم زاہد مصطفیٰ کو کینیڈا کی جعلی نوکری کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 3.99 ملین روپے غبن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ملزم 2024 سے فرار تھا، جس کے خلاف لاہور کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل میں مقدمہ درج ہے۔ جبکہ امجد بھٹی نے جعلی روزگار سکیم چلائی، متعدد...
    ترجمان امیگریشن ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ 5 فروری کو لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر عوام کیلئے کھلے ہوں گے، ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کھلے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم کشمیر پر ملک کے بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔ ترجمان امیگریشن ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر عوام کیلئے کھلے ہوں گے، ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کھلے ہوں گے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس جی-10 بھی کھلا ہوگا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پیکو روڈ پر نادرا سینٹر میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں
    لاہور: وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج کے حوالے سے ہم جماعت سے درخواست کریں گے اور اگر اُسے نہ مانا گیا تو پھر ریاست حرکت میں آئے گی۔ لاہور کے علاقے پیکیو روڈ پر واقع میگا پاسپورٹ سینٹر کے دورے پر وزیرداخلہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 26 نومبر کو بھی ان سے درخواست کی تھی اور 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے بھی درخواست کریں گے، اگر اب بھی وہ نہیں مانیں گے تو پھر ریاست حرکت میں آئے گی۔ انہوں نے کاہ کہ ملک میں پاسپورٹ کا رش تھا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، 14 میگاہ سینٹر مزید بنے گے اور لاہور میں اس طرز...
    —فائل فوٹو پنجاب بھر میں دھند کا راج قائم ہے، دھند کے باعث لاہور، سیالکوٹ اور ملتان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  دھند کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر پروازوں کی لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔ ابوظبی اور جدہ سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پروازیں اسلام آباد میں اتار لی گئیں جبکہ پرواز پی اے 433 اور پی اے 417  اسلام آباد میں لاہور کا موسم ٹھیک ہونے کی منتظر ہیں۔  لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بندلاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بند ہے، جہاں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نظر سو میٹر...
    لاہور ( نمائندہ جسارت) کسٹم حکام نے لاہور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے2 غیر ملکی مسافروں سے بھاری مقدار میں سور کا گوشت پکڑ لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق 2 چائینز باشندوں کے سامان سے220 کلو سور کا گوشت اور22 شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں، دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام نے حراست میں لے لیا۔ کسٹم حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں چینی باشندے دبئی سے آئے تھے تاہم تلاشی کے دوران ان کے سامان سے سور کا گوشت اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
    ---فائل فوتو لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اسکولز کو مستقل طور پر بسیں خریدنا ہوں گی، وقتی طور پر اسکولز بسز کے لیے کنٹریکٹرز ہائر کر سکتے ہیں، رولز بنائےجائیں کہ ہر مالی سال میں اسکولز بسیں خریدیں گے، رپورٹ جمع کرائیں گے کہ اس سال میں کتنی بسیں خریدیں؟ہائی کورٹ نے اسکولوں کے منافے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آڈٹ رپورٹس دیکھیں تو اس میں پتہ چلتا ہے بڑے اسکولوں نے بہت منافع کمایا ہے، اسکول فیس کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران ہم نے ان...
    لاہور: اسموگ کے تدراک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی پر ایک بار پھر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس ادارے کی ناقص کارکردگی پر اسے ختم ہوجانا چاہیے۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ زیر زمین پانی کی بچت کے لیے پنجاب بھر کی واسا اتھارٹیز کی کارکردگی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ ہائیکورٹ نے ای بسوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر خشک سالی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کو تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس...
    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا ٹرمینل بن رہا ہے جس کے بننے سے اندرون اور بیرون ملک جانے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، نئے ٹرمینل کی بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سول ایوییشن اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈاکٹر توقیر اقبال کے مطابق ستمبر 2026 میں یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد امیگریشن ڈیپارچر کاؤنٹر کی تعداد 10 سے بڑھ کر 64 ہو جائے گی جبکہ سیکیورٹی چیک 4 سے بڑھ کر 8 ہو جائیں گے اور چیکنگ کاؤنٹر 25 سے بڑھ کر 67 ہو جائیں گے جبکہ امیگریشن ارائیول کاؤنٹر 18 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے۔ کسٹم انسپیکشن اور دیگر اداروں کی سیکیورٹی چیک 12 سے بڑھا کر 24 ہو...
    امیرِ لاہور ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ بجلی و پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے عوام کو معاشی بدحال کر دیا ہے، جبکہ راولپنڈی معاہدے کی پاسداری کیلئے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے، راولپنڈی معاہدے کے مطالبات جماعت اسلامی کے نہیں بلکہ عوام کے ہیں جو حقیقی معنوں میں معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاءالدین انصاری نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امراء لاہور وقاص احمد بٹ، چوہدری محمد شوکت، خالد احمد بٹ، جبران بٹ، سیکرٹری اطلاعات  عبدالعزیزعابد سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ بجلی و پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے عوام...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیںلاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قیدیوں پر تشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کی. عدالت نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس اور ان سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ لاہور میں خواتین کی الگ جیلوں کے علاوہ 3 جیلیں تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں بہت سی چیزیں ہونے جا رہی ہیں کل ہی اس حوالے سے اجلاس کیا ہے.(جاری ہے) آئی جی جیل خانہ جات نے عدالت کو بتایا کہ 2024 میں لاہور کی...
    لاہور ہائی کورٹ نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قیدیوں پر تشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس اور ان سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ لاہور میں خواتین کی الگ جیلوں کے علاوہ 3 جیلیں تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں۔ بہت سی چیزیں ہونے جا رہی ہیں کل ہی اس حوالے سے اجلاس کیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے عدالت کو بتایا کہ 2024 میں لاہور کی دونوں جیلوں میں مجموعی طور پر68 قیدی ہلاک...
    علامتی فوٹو لاہور میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں پونے 2 کروڑ روپے کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئیں۔پولیس کے مطابق چوری کی واردات لاہور ڈیفنس میں پیش آئی جہاں گھر میں کام کرنے والی 2 ملازمائیں بھاری مالیت کے زیورات لے اڑیں۔پولیس کے مطابق زیورات کی مالیت پونے 2 کروڑ بتائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمائیں اس وقت گھر سے زیورات لوٹ کر فرار ہوئیں جب گھر والے شادی میں گئے ہوئے تھے۔پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزماؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
    لاہور،پی ایچ اے کے زیراہتمام مالی لنگز آف لاہور پروجیکٹ کے تحت پودے لگانے کے لیے کیاریاں بنائی جارہی ہیں
    لاہور: جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) لاہور میں ایک وزنی گھنٹہ نصب ہے جو تقریباً 120 سال سے خاموش ہے۔ کبھی یہ گھنٹہ بجتا تھا تو پورے جی پی او میں ہلچل مچ جاتی اور ملازمین ڈاک کی وصولی اور روانگی کے لیے متحرک ہو جاتے تھے، یہ بیل یا گھنٹہ جو کافی وزنی ہے 1849 میں ڈبلیو ٹی کلف فورڈ نے لگائی تھی۔  پہلے یہ گھنٹہ چھوٹے جی پی او میں ہوا کرتا تھا، پھر 1904 میں اس بیل کو جی پی او لاہور کی مرکزی عمارت میں لگا دیا گیا، جی پی او کی بلڈنگ کی تعمیر پر 3 لاکھ  16 ہزار 475 روپے کا خرچہ ایا تھا اور 1996 میں اس تاریخی عمارت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک یادگاری...
    لاہور: حلیہ تبدیل کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل داتا دربار کے ایریا میں ملزمان تاجر کے ڈسٹری بیوشن آفس میں چینج لینے کے بہانے گھسے اور عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی رقم لیکر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے 20 جنوری کو گجر پورہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی جس میں ملزمان 10 لاکھ کے پرائز بانڈ اور طلائی زیور لیکر رفو چکر ہوگئے۔ یکے بعد دیگر ملزمان نے لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملزمان نے گجر پورہ سے ہی ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھینی۔ ملزمان کی تلاش کے لیے ایس...
    7 سال کے طویل انتظار کے بعد لاہور کے شہریوں کے لیے الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔پہلے مرحلے میں 11 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ چکی ہیں، جبکہ مزید 16 بسیں چند دن میں کراچی سے لاہور پہنچائی جائیں گی۔ 2018 سے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے متعدد روٹس بند ہونے کے بعد شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم تھے۔ تاہم، پنجاب حکومت نے 27 الیکٹرک بسوں کو پہلے فیز میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلانے کا اعلان کیا ہے۔الیکٹرک بسیں روٹ نمبر 3 پر گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن تک چلائی جائیں گی۔بسوں کی چارجنگ کے لیے گرین ٹاؤن میں چارجنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ ہر بس میں 60 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جو ماحول...
    علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے  13عدد  9 ایم ایم گولیاں کی برآمد ہونے پر اسے آف لوڈ کر دیا گیا۔ اے ایس ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس ایف نے والٹن کے رہائشی مسافر شان صادق کو دوران اسکینگ لیب ٹاپ بیگ سے گولیاں برآمد ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ سرور روڈ میں مسافر شان صادق کے خلاف  13-اے 21965کی دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 ایم ایم کی 13عدد گولیوں کا لائسنس مانگنے...
    لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کی پرواز  نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ رات گئے لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر فیول کی کمی کے باعث لینڈنگ کی، پرواز پی اے  470 سعودی عرب جارہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کو اچانک کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ کر لینڈ کرایا گیا، طیارے میں ایندھن کی کمی کے باعث ری فیولنگ کے لینڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ  کے بعد روانہ کیا گیا، اہئربس 320 طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے  ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ری فیولنگ کے دوران طیارے میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔
     راؤ دلشاد:لاہور جمخانہ کلب کو سرکاری اراضی لیزپردینےسےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رپورٹ کے مندرجات پڑھتےہوئے حیران کن انکشافات کیے۔ پنجاب اسمبلی میں لاہور جمخانہ کلب کی اراضی سےمتعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ لاہورجمخانہ کلب کے پاس ایک ہزار 90 کنال سرکاری اراضی ہے، جس کو 50 پیسے فی کنال لیز پر دیاگیا،یہ پیسےبھی ادا نہیں کیے جاتے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے بتایاکہ جمخانہ کی زمین کا کرایہ 50پیسہ فی کنال رکھا گیا،افسوس ہے کہ وہ بھی جمع نہیں کروایا گیا،باغ جناح میں فلوری کلچر گارڈن کی 8ایکٹر زمین پر بھی بطور تجاوزات جمخانہ نے قبضہ کیاہوا ہے، مجھے کہا گیا کہ جمخانہ کلب کی کچھ ممبر شپس دلوانا چاہتے...
    لاہور: عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا ز میگا سینٹرمیں بھی پاسپورٹ کایونٹرز قائم کر دیئے گئے۔ زرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کائونٹرز قائم کر دیئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔ قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10پاسپورٹ پراسیسنگ کانٹرز قائم کیے گئے تھے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی...
    لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کی آسانی کےلیے صوبائی دارالحکومت میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر قائم کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور میں نادرا میگا سینٹر ساندہ، شملہ پہاڑی اور پیکو روڈ پر پہلے سے موجود نادرا دفاتر میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر کھولے ہیں، جہاں باقاعدہ سے عوام کو پاسپورٹ فراہم کرنے کے مراحل کو پورا کیا جارہاہے۔ کھولے گئے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار نادرا سینٹر کے اوقات کار سے منسلک کر دیئے ہیں جبکہ شملہ پہاڑی 24 گھنٹے اور ساندہ اور پیکو روڈ میں 10 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ چاروں صوبوں کے مقابلے میں  وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز...
    لاہور: عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کردیے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7 پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔ قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10 پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے گئے تھے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی فراہمی کا دائرہ کار...
    لاہور (صباح نیوز) لاہور ائرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ میں کمی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا اور کئی پروازوں کا رخ اسلام آباد ائرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ دھند کے باعث بیرون ملک سے آنے والی4 پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، ان پروازوں کا رخ اسلام آباد ائرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائر کی پرواز کیو آر628 کا رخ اسلام آباد ائرپورٹ کی جانب موڑا گیا۔ ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے431 کا رخ بھی اسلام آباد ائرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ جدہ سے آنے والی ائر سیال کی پرواز پی ایف727 کو بھی لاہور ائرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت...
    لاہور:پنجاب کا دارالحکومت اورکراچی میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرارہیں،آلودہ شہروں کی فہرست میں باغوں کاشہر لاہورپہلے نمبر پر آگیا، لاہورمیں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 657 کی بلندیاں چھونے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس ( اے کیوآئی) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کراچی  کا بھی فضائی معیارمضرہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پرہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ    کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے،کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں سرفہرست گلشن اقبال،دوسرے نمبر پر کورنگی اور...
    لاہور:ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ میں کمی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوااورکئی پروازوں کارخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑدیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث بیرون ملک سے آنے والی 4پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی،ان پروازوں کا رخ اسلام آباد ائیرہورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔  دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628کا رخ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب موڑا گیا، ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 431 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف موڑدیا گیا،جدہ سے آنے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 727 کو بھی لاہورایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اوررخ...
    لاہورایئرپورٹ پر پی آئی اےکاطیارہ حادثےسےبال بال بچ گیا ۔کپتان کی غفلت و لاپرواہی پرپی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لے لیا،کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراؤنڈ کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں،ذرائع کے مطابق سی اے اے نے کپتان کےالکوحل ٹیسٹ سیمپل لینے کے احکامات جاری کردئیے۔حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے150دمام سے ملتان جارہی تھی ،ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی طرف موڑا گیا ۔کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر36ایل پر جہاز کو اتار دیا، لینڈنگ کے وقت لاہورایئرپورٹ کے رن وے کی لائٹیں بھی...
    مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے جو کراچی، لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مراکش کشتی حادثے میں فیصل آباد، لاہور، کراچی سے جانیوالے متعدد افراد کے نام سامنے آگئے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے جن میں سے 8 جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 کو بچا لیا گیا۔ مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے جو کراچی، لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 7...
    لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں 2024ءمیں 38 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے ہوئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا، جس میں 2024ء کے مقدمات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024ء میں لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں 38 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2024ء کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں 1 لاکھ 44 ہزار 122 مقدمات کے فیصلے کئے گئے جبکہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں 36 لاکھ57 ہزار 102 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2024ء میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ اور بنچز میں 1 لاکھ 48 ہزار 453 کیس دائر کئے گئے...
     لاہور میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔لاہور سب انسپکٹر احسن اقبال ایس ایچ او مزنگ تعینات، ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر رائے آصف جبار کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم سب انسپکٹر حسین زبیر ایس ایچ او سرور روڈ تعینات، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا۔سب انسپکٹر محمد ذکاء ایس ایچ او گجر پورہ تعینات، ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم، سب انسپکٹر شہزاد نعیم ایس ایچ او شادمان تعینات، سب انسپکٹر فہد علی انچارج چوکی اکرم پارک تعینات، ایس ایچ او جوہر ٹاؤن سب انسپکٹر مستنصر محمود کو اے آرایف رپورٹ کا حکم،...
    عابد چوہدری:  لاہور میں پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔  ان نئے تقرر و تبادلوں کے مطابق مختلف سب انسپکٹرز کو اہم تھانوں میں ایس ایچ اوز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سب انسپکٹر احسن اقبال  ایس ایچ او مزنگ تعینات ،ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم ،سب انسپکٹر حسین زبیر کو ایس ایچ او سرور روڈ تعینات کیا گیا، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا، سب انسپکٹر محمد ذکاء کو ایس ایچ او گجر پورہ تعینات کیا گیا۔ ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا...
    لاہور: غالب مارکیٹ، قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق خطرناک ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون ایک اور جان لے گیا، قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ غالب مارکیٹ، قاسم پورہ گلی نمبر 3 کے رہائشی دو بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ  اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی، مضروب کو طبی امداد کیلیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا، ایس پی...
    لاہور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے لاہور کی دونوں جیلوں میں قیدیوں کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں صرف2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اس وقت 6 ہزار 675 قیدی ہیں۔ دوران شادی بیت الخلا جانے کے بہانے دُلہن زیورات اور نقد لے کر فرار
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سمیت قیدیوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ عدالت میںپیش کر دی گئی ،عدالت نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارخاتون آمنہ لیاقت اور عبداللہ ملک پیش ہوئے ۔(جاری ہے) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق...
    کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی شہری خاتون کی جانب سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھیں۔ جہاں ئیرپورٹ سکیورٹی فورس کے انسداد منشیات ونگ نے ملزمہ سے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کئے اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔خاتون ملزمہ کی نے لاہور میں منشیات وصول کرنے والے نائیجیرین ساتھی کی نشاندہی کی، جس کے بعد نائیجیرین باشندے کو بھی لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    فوٹو بشکریہ رپورٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی، جہاں سے خاتون کو حراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائیجیرین ساتھی...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 جنوری 2025ء ) وزیراعلی مریم نواز کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے صوبائی دارالحکومت میں گھروں سے کوڑا جمع کرنے کے پروگرام کا افتتاح کردیا۔ نشتر ٹاؤن کے علاقے بینک سٹاپ میں ہونے والی تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، چئیرمن ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر اور سی ای او بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ابتدائی طور پر گھروں سے کوڑا وصول کرنے کا...
    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کے اپنے ہی ضلع  ڈی جی خان میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی جس کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی عثمان بزادر کے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکار فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کئے گئے۔ اس کے علاوہ عثمان بزادر کے وزارت اعلی کے دور میں ڈی جی خان میں سرکاری سکولوں کے میں سرکاری رقم خرچ کرنے کی با ضابطہ منظور ی ہی نہیں لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان  کے سرکاری سکولوں میں سرکاری رقم محکمہ طور پر معائنہ  کرنے تصدیق ہی نہ ہو سکی، 2020-21 میں ڈسٹرکٹ  ایجوکیشن اتھارٹی ڈی جی خان...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اقدام قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم ارسلان اشرف کو جنوبی افریقا سے لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ کراچی، ملک سے باہر جانے والے 55 مسافر آف لوڈکراچی سے بیرون ملک جاتے والے مزید 55 مسافروں کو آف... ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزم کے خلاف 2022ء میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کی حتمی تاریخ سامنے آگئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پندرہ فروری سے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا جائیگا،فیزٹو میں مزید پانچ سو بسیں رواں سال چودہ اگست کو فلیٹ میں شامل ہوں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہےکہ الیکٹرک بسیں20جنوری تک کراچی پہنچ جائیں گی،بسوں کی چارجنگ کےلیے لاہور میں 3اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینلز تیارہورہےہیں،گرین ٹائون،جناح ٹرمینل اور ریلوے اسٹیشن پر جدیدالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز وٹرمینلزبنائےجارہےہیں،جناح ٹرمنل پر300بسویں کی کپسٹی کاٹرمنلز بنایا جا رہاہے۔ پی ایس ایل10؛ سابق کپتان سرفراز، شعیب ملک کِس کیٹیگری کا حصہ ہیں؟
    سپہ سالار، وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کے ملکی معیشت کے حوالے سے ترجیحات قابل ستائش ہیں جن میں سمگلنگ کی روم تھام سرفہرست ہے۔ ایک تو سمگلنگ تھی جو غیرقانونی ان ڈکلیئرڈ روٹ سے ہوا کرتی تھی یعنی افغان بارڈر، ایران علاوہ کسی ڈکلیئرڈ اور دیگر سرحدی علاقوں پر ہوا کرتی تھی، اس کو سختی سے روکا گیا تو سمگلروں نے اپنے نمائندوں کے ذریعے ہڑتال کر دی۔ یہ ظاہر کر کے کہ مزدور ہیں اور ان کا روزگار برباد ہوا۔ وہ مزدور ہوں گے مگر دھندہ ان کے ذریعے کیا جاتا تھا۔ غیر اعلانیہ راستوں (ان ڈکلیئرڈ روٹس) سے سمگلنگ رک گئی مگر ڈکلیئرڈ روٹ یعنی ایئر پورٹوں، ڈرائی پورٹس اور بندرگاہ پر جہاں جہاں حکومتی اداروں...
    میرپور خاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، ناروال، بہاولپور میں آج بارش کا امکان ہے۔پاکپتن، بہاولنگر، شیخوپورہ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، غیر معمولی شدت یا تاریخی سردی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف موٹرویز پر دھند کی شدت معمول سے زیادہ ہوگئی، ایم 2 لاہور اسلام آباد شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
    دھند کے باعث سیالکوٹ میں آج کوئی پرواز لینڈ نہ کرسکی، فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے روانگی کی 3 غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ مزید بتایا گیا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی 4 پروازوں کو لاہور اتارا گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ابھی بھی شدید دھند ہے اور حد نظر انتہائی کم ہے۔ لاہور میں بھی دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ صبح سویرے دھند کے باعث لاہور کی 3 پروازیں اسلام آباد میں اتاری گئیں۔ کراچی اور پشاور میں بادل تھے جبکہ اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ کا مطلع صاف تھا۔
    پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کیلئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔ نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔ آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے لاہور میں مزید تین نئے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں 24 گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی۔ یہ نئے دفاتر شملہ پہاڑی نادرا سنٹر، ساندہ نادرا سنٹر اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت میں نادرا...
    شاہد سپرا:شہر میں مزید 3 امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حتمی فیصلہ، تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں24گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی،شملہ پہاڑی، ساندہ اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت پر پاسپورٹ دفتر کھولے جائیں گے،پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کے لئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم ہوں گے۔نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا، سائلین پورا ہفتہ کسی بھی وقت دفاتر کا وزٹ کر کے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ مسائل کے حل...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میںہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ اور ٹرین آپریشن بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند رکھی گئی ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ۔اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند...
    سعید احمد: لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کی وجہ سے مختلف بین الاقوامی پروازوں کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق، جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے بعد طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دوحہ سے آنے والی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 620 اور ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 284 کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔...
۱