یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ترجمان امیگریشن ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ 5 فروری کو لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر عوام کیلئے کھلے ہوں گے، ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کھلے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم کشمیر پر ملک کے بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔ ترجمان امیگریشن ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر عوام کیلئے کھلے ہوں گے، ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کھلے ہوں گے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس جی-10 بھی کھلا ہوگا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریجنل پاسپورٹ دفاتر
پڑھیں:
اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے، منعم ظفر خان
پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ مودی نے اپنے نظریے کے تحت 5 اگست کو ریاستی خود مختاری پر قبضہ کرلیا تھا، آج بھی بھارت کی 8 لاکھ سے زائد افواج کشمیر میں موجود ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے۔ منعم ظفر نے کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 5 فروری کو پوری دنیا میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔ منعم ظفر خان کہا ہے کہ 1947ء میں ایک سازش کے تحت بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا، وہی کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اب بھی موجود ہے، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے لیکن آج تک اقوام متحدہ اس پر عمل درآمد نہ کروا سکی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ مودی نے اپنے نظریے کے تحت 5 اگست کو ریاستی خود مختاری پر قبضہ کرلیا تھا، آج بھی بھارت کی 8 لاکھ سے زائد افواج کشمیر میں موجود ہے۔