لاہور جمخانہ کلب اراضی کیس،تحقیقاتی رپورٹ پر سپیکر پنجاب اسمبلی بھی حیران
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
راؤ دلشاد:لاہور جمخانہ کلب کو سرکاری اراضی لیزپردینےسےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رپورٹ کے مندرجات پڑھتےہوئے حیران کن انکشافات کیے۔
پنجاب اسمبلی میں لاہور جمخانہ کلب کی اراضی سےمتعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ لاہورجمخانہ کلب کے پاس ایک ہزار 90 کنال سرکاری اراضی ہے، جس کو 50 پیسے فی کنال لیز پر دیاگیا،یہ پیسےبھی ادا نہیں کیے جاتے۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے بتایاکہ جمخانہ کی زمین کا کرایہ 50پیسہ فی کنال رکھا گیا،افسوس ہے کہ وہ بھی جمع نہیں کروایا گیا،باغ جناح میں فلوری کلچر گارڈن کی 8ایکٹر زمین پر بھی بطور تجاوزات جمخانہ نے قبضہ کیاہوا ہے، مجھے کہا گیا کہ جمخانہ کلب کی کچھ ممبر شپس دلوانا چاہتے ہیں، میں نے جمخانہ کلب کی انتظامیہ کو بتایا کہ ہمارے پاس تو پیدائش سے پہلے کی ہی ممبر شپ ہے۔سپیکرنےکہاغریب آدمی کی 50فٹ کی دکان کا کرایہ 10ہزار تھا جوپانچ ہزار فیصد تک بڑھا دیا گیا،اگر کوٹ رادھا کشن، کھڈیاں خاص، دیپالپور ، پاکپتن سمیت دیگر شہروں کی دکانوں کے کرایہ پر جمخانہ کلب کا ایک ماہ کا کرایہ لے لیا جائے، تو غریبوں کو بے گھر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ جمخانہ کلب کے معاملے کو ایوان پر چھوڑتا ہوں ۔
اب اوور لوڈنگ پر بھی مقدمہ ہوگا ،بے ضابطگی پر پولیس ملازمین بھی ریڈار پر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5بجے دوبارہ شروع ہوگا، 14نکاتی ایجنڈا جاری
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5بجے دوبارہ شروع ہوگا، 14نکاتی ایجنڈا جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، اجلاس کے آغاز کے بعد وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے ، وزیر قانون صنفی تفریق کے حوالے سے مختلف خواتین ارکان کے توجہ دلا نوٹس پر جواب دیں گے ۔وزیر تعلیم پیشہ ورانہ تربیت فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کنونشن برائے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل پیش کرنے کی تحریک پیش کریں گے، چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف دیوانی عدالتیں ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔اسی طرح چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اور پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 پر بھی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کے ارکان نکتہ ہائے اعتراضات پر مختلف معاملات ایوان میں اٹھائیں گے، وفاق کے زیرانتظام ہسپتالوں میں آلات کی قلت کے حوالے سے عالیہ کامران کا توجہ دلا نوٹس بھی زیر بحث آئے گا۔