Nawaiwaqt:
2025-02-05@16:48:32 GMT

ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دیں، جس کے نتیجے میں دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور اور قصور میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زاہد مصطفیٰ اور امجد بھٹی کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مطلوب مفرور ملزم زاہد مصطفیٰ کو کینیڈا کی جعلی نوکری کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 3.

99 ملین روپے غبن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ملزم 2024 سے فرار تھا، جس کے خلاف لاہور کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل میں مقدمہ درج ہے۔ جبکہ امجد بھٹی نے جعلی روزگار سکیم چلائی، متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے جعلی وعدوں سے دھوکہ دیا۔چھاپے کے دوران اہلکاروں نے ان کے قبضے سے متعدد پاکستانی پاسپورٹ اور جعلی ہسپانوی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔ ان میں سے کوئی بھی ان دستاویزات کی درست وضاحت فراہم نہیں کرسکا۔تفتیش کے دوران دونوں ملزمان انکشاف کیا کہ انہوں نے شہریوں سے غیر قانونی طور پر پاسپورٹ حاصل کیے تھے تاہم لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے میں ناکام رہے، بڑی رقم لینے کے بعد وہ حکام سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی لاہور زون کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، متاثرین کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔ انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اے این ایف نے 11 کروڑ کی منشیات ضبط کرلی، خاتون سمیت متعدد ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 11 کروڑ روپے مالیت کی 69 کلوگرام منشیات برآمد کرلی، خاتون سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے لالہ زار روڈ پر ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ایک کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔  

بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 51 کلوگرام ہیروئن اور 6000 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسی طرح، ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک کار کے خفیہ خانوں سے 15 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ ضلع نارووال کے ایک گاؤں سے 2 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شہریوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنیوالے تین جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • بھیک مانگنے کیلیے سعودی عرب جانے والا مسافر روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
  • کراچی میں شہریوں لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
  • جعلی دستاویزات پر اٹلی سے اسلام آباد آنے والا مسافر گرفتار
  • سیالکوٹ موٹروے پر اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، چار ملزمان گرفتار
  • اے این ایف نے 11 کروڑ کی منشیات ضبط کرلی، خاتون سمیت متعدد ملزمان گرفتار
  • پولیس اہلکار بن کر لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز گرفتار
  • لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کا مرکزی ملزم گرفتار، 8 کروڑ کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئی
  • اے سیکشن پولیس کی کارروائی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار