لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میںہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ اور ٹرین آپریشن بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند رکھی گئی ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ۔

اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج رہا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

شدید دھند کے باعث لوڈر ٹرک رکشہ کو بچاتے میٹرو ٹریک کے فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجے میں ٹرک اور رکشے کے ڈرائیور زشدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورمیٹرو ٹریک سے لوڈرٹرک کو ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا، لوڈر ٹرک مین ٹریک پر ہونے سے میٹرو بسوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہوئی ۔

علاوہ ازیں لاہور میں ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا، متعدد پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی جس کے بعد طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔اسی طرح دوحہ سے آنے والی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 620 اور ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 284 کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ دی گئی اور دونوں پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

شدید دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہو نے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ دوسری جانب ریلوے کا ٹرین آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا اور ٹرینیں اپنے شیڈول سے تاخیر کا شکار رہیں۔بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے اورہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے ، گلگت بلتستان، خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے آگیا، لہہ میں پارہ منفی 13،استور میں منفی 12 رہا۔گوپس، کالام ، سکردو منفی 9، بگروٹ، ہنزہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، قلات، گلگت منفی 5، کوئٹہ، منفی 4، دیر اور راولا کوٹ میں منفی 3 رہا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: دھند کے باعث ایئرپورٹ پر لاہور ا

پڑھیں:

آج کس کس شہر میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعۃ المبارک کے روز خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعۃ المبارک کے روز خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر میں 15، پٹن 10، کالام 09، مالم جبہ، چراٹ 04، سیدو شریف 03، پشاور ایئرپورٹ، سٹی 01، چترال، دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلگت بلتستان کے علاقوں گوپس میں 04، ہنزہ 03، پنجاب ڈیرہ غازی خان 01، بلوچستان کےعلاقے پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دادو، شہید بینظیر آباد 45، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، موہنجو دڑو 44، روہڑی اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، 25 ہلاکتیں، متعدد ریاستیں متاثر
  • پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
  • اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  کئی علاقوں میں زلزلہ
  • کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارش اور آسمانی بجلی، 100 سے زائد افراد جاں بحق
  • پنجاب میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کا سلسلہ؛ موسم خوشگوار ہوگیا
  • لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارشیں، موسم خوشگوار ہوگیا
  • آج کس کس شہر میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی