Jang News:
2025-04-16@13:12:44 GMT

پنجاب بھر میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

پنجاب بھر میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر

—فائل فوٹو

پنجاب بھر میں دھند کا راج قائم ہے، دھند کے باعث لاہور، سیالکوٹ اور ملتان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  دھند کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر پروازوں کی لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔

ابوظبی اور جدہ سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پروازیں اسلام آباد میں اتار لی گئیں جبکہ پرواز پی اے 433 اور پی اے 417  اسلام آباد میں لاہور کا موسم ٹھیک ہونے کی منتظر ہیں۔

  لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بند

لاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بند ہے، جہاں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نظر سو میٹر سے بھی کم ہے۔

دونوں پروازوں کے مسافر اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیاروں میں موجود ہیں۔

 جدہ سے لاہور کی مزید 2 پروازیں لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ  کے لیے منتظر ہیں جبکہ لاہور سے کراچی، استنبول اور جدہ کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر  ہوئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایئر پورٹ پر

پڑھیں:

چلاس، طوفانی ہواؤں کی وجہ سے دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق چلاس کے نواحی گاؤں میں طوفانی ہواؤں سے دیوار گر گئی جس کی وجہ سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو اسلام آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے ہیڈ کوارٹر چلاس میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چلاس کے نواحی گاؤں میں طوفانی ہواؤں سے دیوار گر گئی جس کی وجہ سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو اسلام آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری
  • چلاس، طوفانی ہواؤں کی وجہ سے دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
  • پنجاب میں شدید گرمی کا الرٹ جاری
  • عازمین حج کا روانگی شیڈول؛ بلیو ائیر لائن 68 پروازیں آپریٹ کرے گی
  • پنجاب بھر سے 10 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کرا چکے: آئی جی پنجاب
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن, 10 دہشتگرد گرفتار
  • امریکی اندھا دھند محصولات سے عالمی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، چینی ریاستی کونسل
  • امریکی ٹیکسز نے بین الاقوامی تجارتی نظم کو شدید متاثر کیا، چینی وزارت تجارت
  • پنجاب میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل تیز، ہزاروں ڈی پورٹ
  • پاکستان سے 9809غیرقانونی مقیم افرادڈی پورٹ