2025-04-15@05:54:45 GMT
تلاش کی گنتی: 86
«غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو»:
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لئے بڑا عالمی اعزاز، سال 2027ء کے لئے لاہور ’’ای سی او‘‘ کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کر دیا گیا۔ 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا اور لاہور شہر کو باضابطہ طور پر’’ای سی او‘‘ کیپٹل ٹورازم نامز د کرنے کا اعلان ہوگا۔ ازبکستان کے شہر سبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے۔ ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرْوم کو 2025ء کے لئے ’’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘‘ نامزد کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی دعوت پر’’اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن‘‘ کے سفیر لاہور آرہے ہیں۔ ای سی او میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان کے...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 33 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 3.6 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ مانسہرہ میں ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پولیس کی مہران ٹاؤن میں کامیاب کارروائی، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار قصور میں کنگن پور سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پشاور میں وارسک روڈ پر واقع کوریئر آفس...

حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، وزیراعظم محمد شہبازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں پارلیمانی راہنما کریں گی۔ یاد رہے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں زرتاج گل کریں گی۔ یاد رہے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیرف کے بعد ان کی حمایت میں کھڑے ہونے والے ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ارب پتیوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ امریکی صدر کے ٹیرف پلان کے نفاذ کے بعد ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے اسٹاک میں 8.96 فی صد، ایمازون 8.98 فی صد، گوگل 3.92 فی صد جبکہ ایپل کے شیئرز میں 9 فی صد سے زائد کمی واقع ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کے مشیر ایلون مسک بھی اس کا شکار بنے اور ٹیسلا اسٹاک کو 5.47 فی صد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان ارب پتیوں کو یہ نقصان جمعرات کو صدر ٹرمپ کی جانب سے ’لبریشن ڈے‘ ٹیرف کے اعلان کے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے والے جج سید ذاکر حسین نے اختیارات واپس لینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق منتظم جج اے ٹی سی سید ذاکر حسین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیا۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئیارمغان کو 2 سیکیورٹی کمپنیز، ایک باکسر ایسوسی ایشن سیکیورٹی گارڈز فراہم کرتے تھے، ارمغان کو سامان پہچانے والی کوریئر کمپنی کو بھی نوٹس کیا گیا ہے۔ سید ذاکر حسین کی اپیل میں موقف...

عید پر وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ کوئٹہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ عید کی نماز میں ملکی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد وزیر اعلیٰ صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حکام اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران و اسٹاف سے عید ملے۔ مزید پڑھیں: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر گفتگو...
لاہور میں 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر برکی پولیس نے فوری ایکشن کیا اور 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزم بچے کے والد کا دوست تھا، گھر میں آنا جانا تھا، بچہ گھر میں اکیلا تھا بچے کو گھر میں اکیلا دیکھ ملزم نے بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچے کے والد شبیر کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
سردار اویس احمد خان لغاری— فائل فوٹو وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جولائی 2024ء میں مذاکرات شروع ہوئے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے۔ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت مکمل، فیصلہ بعد میں جاری ہو گانیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر...
سندھ حکومت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے 4 اپریل کو پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی چھیالیس ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جمعہ 4 اپریل کو صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والے خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بھی بند رہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعداد وشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)ماؤنٹ مانگا نوئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کیوی بلے بازوں نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 59 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، میزبان ٹیم نے 3.5 اوورز میں ہی 50 رنز بٹور لیے۔ حارث رؤف نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر44 رنز بنانے والے ٹم سیفرٹ کو خوشدل شاہ کے شاندار کیچ کی بدولت آؤٹ کردیا، تاہم کیوی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور 6 اوورز کے پاور پلے میں 79 رنز بناڈالے جبکہ محض 7.2 اوورز میں 100 رنز مکمل کرلیے۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 108 رنز کے مجموعی...
نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔ ماؤنٹ مانگا نوئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کیوی بلے بازوں نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 59 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، میزبان ٹیم نے 3.5 اوورز میں ہی 50 رنز بٹور لیے۔ حارث رؤف نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر44 رنز بنانے والے ٹم سیفرٹ کو خوشدل شاہ کے شاندار کیچ کی بدولت آؤٹ کردیا، تاہم کیوی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور 6 اوورز کے پاور پلے میں 79 رنز بناڈالے...
23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر اسلام آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے جن کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کاخواب حقیقت میں بدلا۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی اور بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: یوم پاکستان پر ایوان صدر میں پروقار تقریب، پاک فوج کے دستوں کی سلامی صدر آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا...

"اپوزیشن والے کاغذات پھاڑتے اور چلے جاتے ہیں"پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پرحکومتی وزیر اور اپوزیشن رہنما میں نوک جھونک ، حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پرحکومتی وزیر اور اپوزیشن رہنما میں نوک جھونک کی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کے معاملے پر وزیر مملکت ریلویز بلال اظہر کیانی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ "جیو نیوز کے پروگرام" کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء 90 فیصد کیسز میں اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا بولے آج ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو چارج شیٹ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ۔۔۔؟ صاحبزادہ حامد رضا...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو نے ملک کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سیکیورٹی ادارے کے سربراہ پر مکمل اعتماد ہونا ضروری ہے، اور ان کا رونن بار پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شِن بیٹ نے ایک رپورٹ میں 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کو روکنے میں ناکامی تسلیم کی تھی، جبکہ اسرائیلی حکومت کو بھی اس سانحے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ بار نے برطرفی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل ایمانداری اور ملک کے مفاد میں کام کر رہے تھے، اور ان کی...
وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعوی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا، اس کے برعکس بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر براقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ سندھ کی سیاست میں اہم انٹری اس وقت ہوئی جب ذوالفقار علی بھٹو جونئیر نے سندھ کے علاقے نوڈیرو میں ایک جلسے میں خطاب کرکے اعلان کیا کہ وہ سیاست میں آنے کی دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی قیادت کریں گے اور ساتھ ہی نوجوان خون کو اس جماعت میں شامل کریں گے تا کہ ملک کی باگ ڈور سنبھالی جا سکے۔ پاکستان کے اہم سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر، میر مرتضی بھٹو کے بیٹے ہیں اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ہیں۔ اگرچہ ان کا نام ان کے دادا کے نام پر ہی رکھا گیا، لیکن انہوں نے آرٹ...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں علیحدگی پسندوں سے دہشت گردوں جیسا برتاؤ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بدامنی پھیلانے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان کو سمجھنے کی ضرورت ہیں، صوبے میں ہزاروں کلومیٹر سڑکیں ایسی ہیں جہاں نہ کوئی آبادی ہے نہ کوئی گاؤں، 200کلو میٹر، 300 کلومیٹر دور آپ کو ایک گھر نظر آئے گا، تو ایسے میں ٹریل نے ہر روز گزرنا ہوتا ہے اور ہم نے ٹرینوں کو سیکیورٹی دینی ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی کارروائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا غلط ہے، سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں گواہ...
کدنان علی نامی ایک 19 سالہ نوجوان شخص کو ایک دوسرے فرد کو چار دن تک قید میں رکھنے پر آٹھ سال سے زیادہ کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے دوران اس نے متاثرہ شخص پر جسمانی طور پر حملہ کیا اور تقریباً £77,000 غیر قانونی طور پر ہتھیا لیے۔ کدنان علی متاثرہ شخص کے ساتھ لندن سے لوٹن جا رہا تھا کہ ان کے پہنچنے پر دو اضافی افراد گاڑی میں ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ یہ جانتے ہوئے کہ متاثرہ شخص کو حال ہی میں ایک حادثے کے بعد کافی مالی تصفیہ ملا تھا، علی نے اس سے رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا۔ چار دن کی قید کے دوران، متاثرہ شخص کو حملوں کا نشانہ بنایا...
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz) واضح رہے کہ اس 15 رکنی اسکواڈ میں حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والے 7 کھلاڑی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمان کو موصول ہونیوالی جعلی کالز سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین فیصل سلیم نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایسی کالز موصول ہوئیں جبکہ سینیٹر پلوشہ خان اور سینیٹر عمر فاروق کو بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں، جن میں بچوں سے متعلق دھمکیاں دی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ معاملہ پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا لیکن اسے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جعلی کالز ایک گینگ کی جانب سے کی جا رہی تھیں، جو ساہیوال میں متحرک تھا۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق، ایک سینیٹر...

نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنانے کا فیصلہ، بجلی کم نرخوں پر خریدنے کی تجویز، منصوبہ آئی ایم ایف سے شیئر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ توسیع کو ایک ہفتہ ہونے کو آیا ،حلف اٹھانے والے بعض وزراء کی وزارتوں کا فیصلہ بھی ہوچکا ، پرویز خٹک تاحال متنازعہ ، فیصلے کو خوشدلی سے قبول نہیں کیا گیا؟ دھیمے انداز میں فیصلے کا دفاع کرنے سے معذرت، دیرینہ حریف اختیار ولی دلبرداشتہ ,کابینہ میں شامل بعض شخصیات کے انتخاب پر اعتراضات، تحفظات اور گلے شکوے بھی مدہم پڑتے جارہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے دور میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزیر دفاع رہنے والے پرویز خٹک ابھی تک موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ،اس حوالے سے نجی سیاسی محفلوں میں جو گفتگو ہو رہی ہے اس سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں انہیں...
چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کومہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں جس میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح، کتنے صارفین مستفید ہوسکیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے...
تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ساڑھے 16ہزار افراد کو امارت کے گولڈن ویزے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز ابو ظہبی (آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کیلئے 16ہزار456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کر دیئے۔اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10ہزار710ہائی اسکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کئے گولڈن ویزا 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہے۔حکومت نے 5246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس اور 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے ، عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن...
حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس، ترقیاتی دینے کا پلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 5 سب ورکنگ گروپ تشکیل دے دیے ہیں۔ورکنگ گروپس کو سفارشات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، جو وزیراعظم کے دیے گئے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) کی روشنی میں سفارشات دیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان ہے، کارکردگی جائزہ رپورٹس سے منسلک سسٹم سے تجویز کیا جائے گا۔ای آفس کو...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی شرح نمو میں پائیدار بہتری کے حوالے سے کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں سے تجاویز مانگ لیں۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے کاروباری شخصیات، صنعت کاروں اور حکومتی وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے؛ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے؛ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک آسان اور...

صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی والے افراد کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی اور تنخواہ دار والے افراد کیلئے بڑی مراعات کااعلان کرینگے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے،جنگ نیوز نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر10مارچ کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کیلئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کو...
اسلام آباد: پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوش خبری سناتے ہوئے ریلیف کے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو خط لکھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی ملے گا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق جون 2015 سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کےلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کوبھی ملے گا۔جون 2015 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا جبکہ دسمبر 2010 سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو اس...
پاکستان نے امریکا منتقلی کے منتظر افغان پناہ گزینوں کو واشنگٹن نہ لے جانے کی صورت میں ملک بدر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی امریکا منتقلی کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام اسحاق ڈار نے کہاکہ امریکا کی جانب سے جن پناہ گزینوں کو قبول نہیں کیا جائےگا ہم انہیں ملک بدر کردیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ جن پناہ گزینوں کو کوئی ملک منتقل کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے، اور باضابطہ وعدہ کرلیا جاتا ہے تو ان کے...
فائرنگ سے جاں بحق ساٹھ سالہ شوکت علی سی بلاک پیپلزکالونی نمبر دو کے رہائشی تھے، شوکت علی اہلخانہ کے ہمراہ کوئٹہ میں عزیز کی وفات پر گئے تھے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص سفیان انصاری رائے 273 را چک کا رہائشی تھا، 20 سالہ سفیان انصاری کوئٹہ میں لوہا ڈھلائی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پنجاب آنے والی مسافر بس کو ضلع بارکھان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے شناختی چیک کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7مسافروں کو بیدردی سے قتل کردیا، فائرنگ سے جاں بحق ساٹھ سالہ شوکت علی سی بلاک پیپلزکالونی نمبر دو کے رہائشی تھے، شوکت علی اہلخانہ کے ہمراہ کوئٹہ میں عزیز کی...

چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان،جیتنے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ مقابلے میں حصہ کیسے لیں؟جانیں
پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
قومی اسمبلی کے آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں دیوانی ملازمین ایکٹ 1973 اور دیوانی عدالتوں کا آرڈیننس 1962 میں ترامیم شامل ہیں جنہیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی کی راہداریوں میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی کا فیصلہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے امیگریشن قوانین میں ترمیم اور پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024ایوان میں پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کی کارروائی ہوگی جس دوران نزہت صادق اور آسیہ ناز تنولی اسلام آ باد کے دیہی علاقوں...
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کر دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے زین قریشی کے علاوہ دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے اور غیر حاضر رہنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق...
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...

عمران خان کا ایک کے سوا 26 ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ
عمران خان کا ایک کے سوا 26 ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نیکہا...
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر قانونی و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ قدرتی آفات کو کنٹرول کرنا کسی کیلئے بھی ممکن نہیں ہے تاہم این ڈی ایم اے اس حوالے سے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی ثمینہ خالد گھرگی نے کہاکہ این ڈی ایم اے سیلاب کے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے کوئی مستقل نظام کرسکتی ہے جس پر وفاقی وزیر قانونی و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ این ڈی ایم اے نے اس حوالے سے بہت زیادہ کام کیا ہے انہوںنے کہاکہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا آسان کام نہیں ہے تاہم اس حوالے سے...
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں اسکور بورڈ پر پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے اپنا نام درج کیا جبکہ سلمان علی آغا اپنا نام درج کرنے نہیں آئے۔ جنوبی افریقا کے خلاف سینچری جڑنے والے محمد رضوان نے نیشنل اسٹیڈیم میں بورڈ پر اپنا نام درج کیا 122 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہنے والے کپتان محمد رضوان نے بورڈ پر اپنے نام کا اندراج کیا۔ تاہم 134 رنز کی اننگ کھیلنے والے سلمان علی آغا اسکور بورڈ پر اپنا نام درج کرنے نہیں آئے۔
اسپیکر سردار ایاز نے قومی اسمبلی کو جعلی قرار دینے اور ایک جج کی جانب سے ایوان کے بارے میں ریمارکس کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے وزیر قانون کو ہدایت دی کہ وہ معزز جج کو پیغام دیں کہ اس طرح کا بیان پارلیمنٹ کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایوان کو جعلی قرار دیا جس پر اسپکر قومی اسمبلی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ جعلی اسمبلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ان کے دور میں اسمبلی جعلی نہ ہو اور دوسروں کے دور میں جعلی ہو، جعلی پارلیمنٹ کہہ کر تنخواہیں بھی لے لیتے ہیں، جو تنخواہ نہیں لینا چاہتا...
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) مقبوضہ کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریبی ضلع راجوری میں 40 سالہ عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق عبدالرحمان کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے سیری گاﺅں سے ہے جس سے راجوری پولیس تھانے میں تفتیش کی گئی ہے. مقبوضہ کشمیرپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے جانے والے آزادکشمیر کے شہری کی تحویل سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایل او سی عبور کرتے وقت وہ نشے کی حالت میں تھا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“کے مطابق پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر...

8 فروری جعلی مینڈیٹ کا دن ہے، ریلیف کا دعوی کرنے والے حکمران عوام کو ابھی تک کوئی سکھ نہیں دے سکے، ڈاکٹر روبینہ اختر
پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قرضوں پہ قرضے لیے جا رہی ہے ان قرضوں کو اتارنے کے لیے عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈالا جائے گا، اگر موجودہ حکومت کو اپنی مقبولیت پر اتنا یقین ہے تو وہ الیکشن کی طرف جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 148کی امیدوار تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ 8 فروری کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا کیونکہ اس دن تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی تھی جالی مینڈیٹ کے نتیجے میں بننے والی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے، لیکن ریلیف کا دعوی کرنے والے...
دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت کی دی گئی سہولت ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس کے دوران انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا ہے،تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے فیصلے پر عمل کی ہدایت کی ہے۔ نو ٹیفیکیشن کے مطابق یہ سہولت سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلہ کی روشنی میں واپس لی گئی ہے، فیصلہ کا اطلاق بھی سپریم کو رٹ کے فیصلہ کی...
اسلام آباد:حکومت نے دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم کر دی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ سہولت سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلے کے تحت واپس لی گئی ہے اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہو گا ۔ تاہم دورانِ سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہلِ خانہ کو وزیرِاعظم معاونت پیکج کے تحت دیگر مراعات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ میمورنڈم کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق قانون نافذ کرنے والی...
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے وہ شہداء جو دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہوتے ہیں، ان کے ورثاء پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ اس فیصلے کا اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے کی گئی تقرریوں پر بھی نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا تاہم افغان باشندے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی خاموشی سے جڑواں شہروں سے نکال کرافغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے تمام سفارتخانوں اور افغان سفارتخانے کو بھی خط ارسال کردیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں پروف آف رجسٹریشن رکھنے والے افغان باشندوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے نکالا جائے گا مگر انہیں فوری طور پر بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے پی او آر رکھنے والے افغان باشندوں کو جون تک پاکستان میں رہنے کی...
کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے سندھ حکومت کے ساتھ دھابیجی 220 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن کے لیے 99 سالہ لیز معاہدہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی ایس نے بجلی فراہمی کے لیے ایک نئے گرڈ اسٹیشن کا معاہدہ کیا ہے، یہ نیا گرڈ اسٹیشن ضلع ٹھٹہ میں تعمیر کیا جائے گا۔ لیز معاہدے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ منور حسین سومرو اور NTDC کے منیجر لینڈ ڈائریکٹوریٹ طارق محمود نے دستخط کیے، حکام کا کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام پہلے ہی سے جاری ہے، اور اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ گرڈ اسٹیشن کی تکمیل کے بعد دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو بجلی کی مستحکم فراہمی ہوگی، اور یہ گرد...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ کیا، جس کا رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ناصر جاوید رانا کو تبدیل کردیا گیا اور ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج تعینات ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا عہدہ خالی تھا۔
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے پاس سیشن جج کا عارضی عہدہ تھا۔
عمران خان کو 190 ملین پائو نڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد...
کولاج فوٹو: فائل 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کو تبدیل کردیا گیا۔اس میں کہا گیا کہ ناصر جاوید رانا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیے گئے ہیں۔ عمران کو سزا، PTI کا علامتی احتجاج، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی کو 14، بشریٰ کو 7 سال قید، اڈیالہ جیل سے گرفتارراولپنڈی احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈز ریفرنس میں... مذکورہ جج کا تبالہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیا جبکہ رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔خیال رہے کہ ناصر جاوید رانا سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ...
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 190 ملین پاؤنڈ کیس wenews احتساب عدالت اسلام آباد بشریٰ بی بی جج کا تبادلہ عمران خان کو سزا ناصر جاوید رانا وی نیوز

بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز کاسینیٹ صحت کمیٹی کو خط ،مینڈیٹری سٹیشنز ختم کرنے کا مطالبہ
بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز کاسینیٹ صحت کمیٹی کو خط ،مینڈیٹری سٹیشنز ختم کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو خط لکھ کر نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) سٹیپ II میں شرکت کے مواقع بحال کرنے اور مینڈیٹری سٹیشنز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2023 میں ہونے والے این آر ای سٹیپ II امتحان میں کئی امیدواروں نے 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے، لیکن انہیں ناکام قرار دے کر جولائی 2024 کے امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا، جو...
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم کوئٹہ میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صوبائی حکام کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف آج صبح ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، وفاق وزیر داخلہ محسن نقوی، جام کمال خان اور دیگر وفاقی وزرا ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ایئرپورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گے جہاں وہ امن و امان کے حوالے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر عسکری و سول حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان میں دہشت...

3 ججز کا تبادلہ، خط دیکھیں یا آئین، حکومتی پارلیمانی لیڈر سینٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ کی کاز لسٹ جاری، جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر جج
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے 'ایکس' پر بیان میں کہا ہے اعلی عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے؟ اگر ہاں تو کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں جو کہتا ہے کہ"صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے متعلقہ جج کی مرضی نیز چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت ضروری ہے " اس واضح آئینی شق کو ترجیح دیں یا کسی خط کو؟ اسلام آباد ( وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ...
میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں چغل خوری کا طعنہ دے کر محب وطن طبقے کی تذلیل کی گئی، صوبے میں معاشرتی تفریق پیدا کی جارہی ہے اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورے سندھ کو غلام بنا رکھا ہے، پورے سندھ میں زمینوں پر قبضے کی ایک طویل داستاں رقم کی جاچکی ہے، آپ نے تاجر و صنعت کاروں کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے کے بجائے دھمکی دینا ضروری سمجھا، ایم کیو ایم نے ہمیشہ سندھ میں یکجہتی کو فروغ دیا، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں، سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ...
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جا رہے ہیں ، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ نہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے ۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 8فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دے دی گئی ہیں ۔ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کے...
صدر کلاڈیا شین بام نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس طرح کے اقدام کے لیے پناہ گزینوں کو قبول کرنے والے ملک کو راضی ہونا پڑے گا، اور میکسیکو نے ایسا نہیں کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ہمسایہ ملک میکسیکو کی حکومت نے تارکین وطن کو لے کر آنے والے امریکی فوجی طیارے کو اپنی سرزمین پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق میکسیکو نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تارکین وطن کو ملک بدری کے بعد میکسیکو لانے والے امریکی فوجی طیارے کو اترنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ امریکی حکومت میکسیکو میں سی 17 ٹرانسپورٹ طیارے کی لینڈنگ کے منصوبے پر آگے بڑھنے میں...

عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علماء کو روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں:مولانا فضل الرحمان
عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علماء کو روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں:مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علمائے دین کو قومی دھارے میں لانے کے نام پر انہیں روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں،یہی حربہ ہندوستان پر قابض انگریزوں نے استعمال کیا تھا جس کی مخالفت و مقابلہ علما نے ہی کیا تھا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلاف کی امانت ہے راہ حق پر گامزن اس جماعت سے وابستہ رہیں،وہ اجتہادی غلطی بھی کرے تو نقصان کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جنوری 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے تھائی لینڈ کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ 48 ویغور باشندوں کی چین کو ممکنہ منتقلی فوری طور پر روکے جنہیں اپنے ملک میں واپسی پر تشدد یا دیگر ظالمانہ، غیرانسانی اور توہین آمیز سلوک یا سزاؤں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چین میں ویغور اقلیت سے روا رکھا جانے والا سلوک ڈھکا چھپا نہیں۔ خدشہ ہے کہ ان لوگوں کو چین کے حوالے کیا گیا تو انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایسا کوئی اقدام پناہ گزینوں کو ان کی منشا کے خلاف واپس بھیجنے اور تشدد کے خطرات سے دوچار کرنے کی روک...
ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہری تنخواہیں وصول کرنے والے 36 میڈیکل آفیسران، 29 لیڈی میڈیکل آفیسران اور 9 ڈینٹل سرجن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہیں وصول کرنے والے 36 میڈیکل آفیسران، 29 لیڈی میڈیکل آفیسران اور 9 ڈینٹل سرجن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ صحت نے بدعنوانی کے ثبوتوں کے ساتھ ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ مالی بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدعنوان عناصر کو سزا دی جائے گی۔ بین الاقوامی اداروں سے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں۔...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)احتساب عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنانے کے ساتھ ساتھ القادر یونیورسٹی کو بھی وفاقی حکومت کے حوالے کرنے اور القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی دیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ حکومت یونیورسٹی کا انتظام سنبھالے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی سرکاری کنٹرول میں دے دی گئی ہے جب کہ القادر ٹرسٹ بھی سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا آغاز کردیا جبکہ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات کو ہونہار اسکالرشپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، کبھی نہیں کہا کہ میری خاطرسڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اورپولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی، جہاں نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات میں ہونہار اسکالر شپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔ مریم...
اسلام آ باد: ڈی آئی جی اسلام آباد نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے پر تین ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کیا تھا، جس کی شکایت موصول ہونے پر ڈولفن اہلکار عاقب،علی حیدر،اور طلحہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے انکوائری میں قصور وار پائے جانے پرتینوں اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اسلام آباد میں کارسوار فیملی کو ہراساں کرنے پر 3 ڈولفن اہلکار نوکری سے برخاست کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے والے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 ڈولفن اہلکاروں عاقب،علی حیدر اور طلحہ کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔ برخاست اہلکاروں نے دوران چیکنگ سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کیا تھا، ڈولفن اہلکاروں کی شکایت موصول ہونے پر انہیں معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا،انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر...
پانچ سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا آغاز کردیا جبکہ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات کو ہونہار اسکالرشپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، کبھی نہیں کہا کہ میری خاطرسڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اورپولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی، جہاں نے گوجرانولہ ڈویژن...
کینیڈا میں مقیم ایک بھارتی کاروباری شہری، دیو مترا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں غیر ملکی سرزمین پر طالب علم کے طور پر جدوجہد کے بارے کھُل کر بات کی ہے۔ دیو مترا کینیڈا میں قائم بزنس مینجمنٹ کنسلٹنسی کے بانی اور منیجنگ پارٹنر ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے کینیڈا میں اپنی زندگی کے بارے میں بات کی جہاں وہ گزشتہ چھ سالوں سے مقیم ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنے ملک میں سالانہ 14 لاکھ روپے کی کارپوریٹ نوکری چھوڑ دی تھی اور بیرون ملک میں خود کو مستحکم رکھنے کے لیے ویٹر کی ملازمت اختیار کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل...
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجدی کان حادثہ میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سنجدی کان حادثہ میں انسپکٹر کی معطلی اور تحقیقات سی ایم آئی ٹی کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جواز نہیں کہ امن و امان کے باعث انسپکٹرز کانوں تک نہیں جا سکتے، اپنا کام نہ کرنے والے ملازمین استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں۔ کوئٹہ: کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیںکوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے آخری کان کن کی لاش بھی نکال لی گئی۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حادثات کی ذمے داری کا...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں سردی کے موسم میں بھی واپڈا کی صارف دشمنی عروج پر ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 12سے 14گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کے خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کئی کئی روز گزر جانے کے باوجود صحیح نہیں کئے جاسکے ہیں۔ حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کا ہوم اسٹیڈ ہال چاڑھی پر حسرت مولاہانی لائبری کے باہر لگا ٹرانسفارمر 12 روز سے خراب پڑا ہے جس کے باعث وسیع علاقے میں بجلی بند ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ حیسکو کے افسران اتنے روز گزر جانے کے باوجود نہ تو ٹرانسفارمر صحیح کراسکے ہیں اور...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کوئلہ کی کان کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش کا اعمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور علاقے سنجدگی میں واقعے کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا جن میں سے 9 میں میتیں آبائی علاقے کیلیے روانہ کردی گئیں ہیں۔ لاپتہ کارکن کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی جس کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متوفین کی لاشیں اتوار کی دوپہر شانگلہ پہنچیں تو گھروں میں...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں جعلی نوٹ سے جوتے خریدنے والے نوسرباز کو دکاندار نے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واٹر پمپ کے قریب مارکیٹ میں جعلی نوٹ چلانے کی کوشش کی گئی، جعلی نوٹ سے جوتے خریدنے کی کوشش کرنے والے نوسرباز کو دکاندار نے پکڑ لیا۔گاہک جوتے لینے آیا تو دکاندار نے کہا نوٹ جعلی ہے جب اس نے دوسرا نوٹ نکالا تو وہ بھی جعلی تھا۔
---فائل فوٹو طالبان حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ مسلم گرلز ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی گئی۔افغان طالبان حکومت مسلم دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہی۔وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان کو دعوت دی گئی تھی لیکن افغان حکومت کی جانب سے کانفرنس میں کوئی بھی موجود نہیں ہے۔ مسلم دنیا کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے: وزیر اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک بشمول پاکستان کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز کا...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک بشمول پاکستان کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں شریک ہیں، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان آکر بہت خوش ہوں: ملالہ یوسفزئینوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی بہادری اور ہمت کی علامت ہیں، فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔وزیراعظم...