میکسیکو، تارکین وطن کو لانے والے امریکی فوجی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
صدر کلاڈیا شین بام نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس طرح کے اقدام کے لیے پناہ گزینوں کو قبول کرنے والے ملک کو راضی ہونا پڑے گا، اور میکسیکو نے ایسا نہیں کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ہمسایہ ملک میکسیکو کی حکومت نے تارکین وطن کو لے کر آنے والے امریکی فوجی طیارے کو اپنی سرزمین پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق میکسیکو نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تارکین وطن کو ملک بدری کے بعد میکسیکو لانے والے امریکی فوجی طیارے کو اترنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ امریکی حکومت میکسیکو میں سی 17 ٹرانسپورٹ طیارے کی لینڈنگ کے منصوبے پر آگے بڑھنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ میکسیکو کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو کے امریکا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، اور امیگریشن جیسے معاملات پر تعاون کرتے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے اس ہفتے کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ میکسیکو میں رہیں، کے نام سے ایک پروگرام دوبارہ شروع کر رہی ہے، جس کے تحت غیر میکسیکو پناہ گزینوں کو اس وقت تک میکسیکو میں انتظار کرنے پر مجبور ہونا پڑا، جب تک کہ امریکا میں ان کے مقدمات حل نہیں ہو جاتے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس طرح کے اقدام کے لیے پناہ گزینوں کو قبول کرنے والے ملک کو راضی ہونا پڑے گا، اور میکسیکو نے ایسا نہیں کیا ہے۔ امریکا اور میکسیکو کے تعلقات اس وقت سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جب ٹرمپ نے پیر کے روز اپنی دوسری مدت کا آغاز دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد پر قومی ایمرجنسی کے اعلان کے ساتھ کیا تھا۔
انہوں نے اب میکسیکو کے ساتھ سرحد پر 1500 اضافی امریکی فوجی تعینات کرنے کا حکم دیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی مزید ہزاروں فوجی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے میکسیکو کے منشیات فروش گروہوں کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے، خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکا رکھ دیا ہے، اور فروری سے میکسیکو کی مصنوعات پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ شین بام نے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کی کوشش کی ہے اور واپس آنے والے میکسیکو کے شہریوں کو جگہ دینے کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا ہے۔
لیکن بائیں بازو کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر ملک بدری سے متفق نہیں ہیں اور یہ کہ میکسیکو کے تارکین وطن امریکی معیشت کے لیے اہم ہیں، ملک بدری کی پروازوں کے لیے امریکی فوجی طیاروں کا استعمال پینٹاگون کی جانب سے پیر کے روز ٹرمپ کے قومی ایمرجنسی کے اعلان پر ردعمل کا حصہ ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے اقدام کے پیش نظر متعدد تارکین وطن کو گوئٹے مالا بھی بھیجا گیا۔ گوئٹے مالا کے مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ نے پہلے کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوئٹے مالا کے 265 شہری 3 پروازوں کے ذریعے پہنچے، جن میں سے 2 فوجی طیاروں کی پروازیں اور ایک چارٹر فلائٹ تھی۔
گوئٹے مالا کی حکومت نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ اس ہفتے گرفتار کیے گئے تارکین وطن میں سے کوئی بھی جمعے کے روز ملک بدر ہونے والوں میں شامل تھا یا نہیں۔ گوئٹے مالا کے نائب صدر کے دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ وہ پروازیں ہیں جو ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد اڑی ہیں۔ پینٹاگون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے محکمہ دفاع کے دو طیاروں نے امریکا سے گوئٹے مالا کے لیے پروازیں چلائی تھیں۔ صبح وائٹ ہاؤس نے ایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے افراد کو ایک فوجی طیارے میں لے جایا جا رہا ہے، جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ملک بدری کی پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تارکین وطن کو امریکی فوجی میکسیکو کے فوجی طیارے میکسیکو کی کی جانب سے ملک بدری نے والے کے روز تھا کہ کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد ایئرپورٹ: کتا رن وے پر آنے کے باعث غیرملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، ذرائع
علامتی فوٹودبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آنے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔
اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا، تاہم دوسری بار کوشش پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیے کراچی ایئرپورٹ: ایئرپورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کو قابو کرنے میں ناکام، ملبہ صوبائی قوانین پر ڈال دیا کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات فلائٹ سیفٹی کیلئے خطراتدوسری جانب ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکسی کرنے والے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اسی وقت غیرملکی طیارے کو لینڈنگ کرنا تھی اور رن وے کی جانچ کا وقت نہیں تھا، اس لیے غیرملکی ایئر لائنز کے طیارے کی لینڈنگ روک کر اسے گراؤنڈ کروایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے کلیئر ہونے کی تصدیق کے بعد طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔