کوئٹہ:

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کوئلہ کی کان کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش کا اعمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور علاقے سنجدگی میں واقعے کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا جن میں سے 9 میں میتیں آبائی علاقے کیلیے روانہ کردی گئیں ہیں۔

لاپتہ کارکن کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی جس کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متوفین کی لاشیں اتوار کی دوپہر شانگلہ پہنچیں تو گھروں میں کہرام مچ گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سپین کشتی حادثہ ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مغربی افریقا سے اسپین کی جانب جانے والی کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے تارکین وطن کی کشی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ افریقا سے اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی حادثہ کا شکار ہوئی، جس میں 86 افراد سوار تھے اور 66 پاکستانی تھے جبکہ جاں بحق افراد میں 44 پاکستانی شامل ہیں۔
حادثے کی شکار کشتی 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور 86 افراد سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچا لیا گیا۔
واکنگ بارڈرز کی سی ای او ہیلینا مالینو نے ایکس پر کہا کہ ڈوبنے والوں میں سے 44 کا تعلق پاکستان سے تھا جنھوں نے کراسنگ پر 13 دن اذیت میں گزارے لیکن کوئی انہیں بچانے کے لیے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں آج سے بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی
  • مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں
  • پاڑا چنار: امدادی قافلہ لے جانے والے 6 لاپتا افراد کی بوری بند لاشیں برآمد، بمشکل طے پایا امن معاہدہ ختم
  • لوئر کرم، 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد
  • کوئٹہ ، دہری تنخواہ لینے والے میڈیکل افسران پر جرمانے عائد
  • اسپین ،تارکی وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار،44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
  • تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
  • جنوبی افریقا:غیر قانونی کان کنی کرنیوالے 87 مزدور بھوک سے ہلاک
  • سپین کشتی حادثہ ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
  • جنوبی افریقا: سونے کی کان بیٹھنے سے ہلاکتیں 36 ہوگئیں