اسلام آباد؛ کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے والے ڈولفن اہلکار نوکری سے برطرف
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آ باد:
ڈی آئی جی اسلام آباد نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے پر تین ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔
ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کیا تھا، جس کی شکایت موصول ہونے پر ڈولفن اہلکار عاقب،علی حیدر،اور طلحہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے انکوائری میں قصور وار پائے جانے پرتینوں اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بیوہ خاتون سے زیادتی کرنے والے سرکاری ملازمین معطل
مردان(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں میڈیکل کمپلیکس کے دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال میں بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے دو میں سے ایک ملزم عزیز کو گرفتار کرلیا، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے والقعے میں ملوث ملزمان کو معطل کردیا۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق گزشتہ روز مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال آئی 32 سالہ بیوہ خاتون سے زیادتی کی۔
مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر ہسپتال کے سرکاری ملازمین ہیں۔خاتون جن کا تعلق مردان کے علاقے بخشالی سے ہے 4 جنوری کو گھر سے غائب ہوگئی تھیں، لیکن تقریباً ایک ہفتہ بعد گیارہ جنوری کو تھانہ شیخ ملتون پہنچ کر مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو میں سے ایک ملزم عزیز کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔پولیس ملزم ذاکر کے گرفتاری کے خلاف چھاپے مار رہی ہے۔
دوسری جانب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی انتظامیہ نے ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا ہے اور دونوں اہلکاروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر دونوں کلاس فور ملازمین کی ملازمت ختم ہو سکتی ہے۔