نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کیخلاف سنچری جڑنے والے محمد رضوان کا نام اسکور بورڈ میں درج
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی:
نیشنل اسٹیڈیم میں اسکور بورڈ پر پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے اپنا نام درج کیا جبکہ سلمان علی آغا اپنا نام درج کرنے نہیں آئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف سینچری جڑنے والے محمد رضوان نے نیشنل اسٹیڈیم میں بورڈ پر اپنا نام درج کیا 122 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہنے والے کپتان محمد رضوان نے بورڈ پر اپنے نام کا اندراج کیا۔
تاہم 134 رنز کی اننگ کھیلنے والے سلمان علی آغا اسکور بورڈ پر اپنا نام درج کرنے نہیں آئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپنا نام درج محمد رضوان
پڑھیں:
پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے شہریوں کی تفصیلات جاری کر دیں
ایران میں پاکستانی سفیر نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں۔ مدثر ٹیپو نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں انصاف کے حصول کے لیے ایرانی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہیں، لاشوں کی وطن واپسی کے آخری انتظامات میں مصروف ہیں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی تکریم میں زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل لاشوں کے ہمراہ پاکستان جائیں گے، اس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں میں محمد عامر ولد لیاقت علی، محمد دلشاد ولد جند وڈا، محمد دانش ولد محمد دلشاد، محمد ناصر ولد محمد بخش، ملک جمشید ولد محمد صادق، محمد نعیم ولد غلام فرید، غلام جعفر ولد محمد رمضان، محمد خالد ولد کریم بخش شامل ہیں۔