حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں سردی کے موسم میں بھی واپڈا کی صارف دشمنی عروج پر ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 12سے 14گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کے خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کئی کئی روز گزر جانے کے باوجود صحیح نہیں کئے جاسکے ہیں۔ حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کا ہوم اسٹیڈ ہال چاڑھی پر حسرت مولاہانی لائبری کے باہر لگا ٹرانسفارمر 12 روز سے خراب پڑا ہے جس کے باعث وسیع علاقے میں بجلی بند ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ حیسکو کے افسران اتنے روز گزر جانے کے باوجود نہ تو ٹرانسفارمر صحیح کراسکے ہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب دیا جارہا ہے۔ جس کے سبب علاقے کے مکین اور دکاندار وں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔ یہی صورتحال شہر کے مختلف علاقوں کی ہے جہاں خراب ہونے والے ٹرانسفارمر بنوانے کیلئے حیسکو کا عملہ رشوت طلب کرتا ہے اور رشوت نہ دینے والے صارفین کو کئی کئی روز تک بجلی کی فراہمی نہیں کی جاتی۔ اس صورتحال میں کاروباری طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیض اللہ ڈاہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کا اضافی چارج سنبھال لیا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) چیف فنانشل آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ چیئرمین حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری سے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر شفیق احمد میمن کے دستخط سے آرڈر جاری۔ چارج سنبھالنے کے بعد فیض اللہ ڈاہری نے کہا کہ فردِ واحد کچھ نہیں ہوتا، اہداف کے لیے ادارے سے وابستہ ہر شخص اور ہر کارکن اپنی ذمہ داری پوری محنت اور ایمانداری سے نبھائے، ہر ملازم کو عزت ملے گی، حیسکو کی ترقی کے لیے ہمیں مضبوط ٹیم ورک کے تحت کام کرنا ہوگا، کمپنی کی بہتری اور ترقی کے لیے ہم سب پر عزم ہو کر کام اور ایسی پالیسیاں مرتب کریں گے جس سے عام صارف کوزیادہ سے زیادہ ریلیف ملے اور کمپنی کلچر میں بھی جدت آئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی
  • امن فوج کو درپیش مسائل کے باوجود لبنان کے ساتھ تعاون جاری رے گا، گوتیرش
  • مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں
  • پی ٹی آئی کا عمران خان کو سزا کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
  • ملتان ٹیسٹ: خراب روشی، دھند کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 143 رنز بنا لیے
  • غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، 81 فلسطینی شہید
  • جنگ بندی کے باوجود اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا؛ وحشیانہ بمباری میں 40 فلسطینی شہید
  • فیض اللہ ڈاہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کا اضافی چارج سنبھال لیا
  • کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ سستی بجلی ریلیف پیکج کو نقصان پہنچارہی ہے، جاوید بلوانی
  • مارک زکربرگ کا میٹا ملازمین کو نوکریوں سےفارغ کرنیکاعندیہ