UrduPoint:
2025-01-22@20:38:29 GMT

تھائی لینڈ سے ویغوروں کو چین کے حوالے نہ کرنے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

تھائی لینڈ سے ویغوروں کو چین کے حوالے نہ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جنوری 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے تھائی لینڈ کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ 48 ویغور باشندوں کی چین کو ممکنہ منتقلی فوری طور پر روکے جنہیں اپنے ملک میں واپسی پر تشدد یا دیگر ظالمانہ، غیرانسانی اور توہین آمیز سلوک یا سزاؤں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چین میں ویغور اقلیت سے روا رکھا جانے والا سلوک ڈھکا چھپا نہیں۔

خدشہ ہے کہ ان لوگوں کو چین کے حوالے کیا گیا تو انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایسا کوئی اقدام پناہ گزینوں کو ان کی منشا کے خلاف واپس بھیجنے اور تشدد کے خطرات سے دوچار کرنے کی روک تھام اور ممانعت کے اصولوں سے روگردانی ہو گی۔ Tweet URL قیدیوں سے ناروا سلوک

اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت جن 48 ویغور مردوخواتین کو واپس بھیجنا چاہتی ہے وہ 350 افراد کے اس گروہ کا حصہ ہیں جسے 10 سال قبل تھائی لینڈ کی سرحد کو غیرقانونی طور پر عبور کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر ان قیدیوں کے وکلا، اہلخانہ، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے نمائندوں کو ان تک رسائی نہیں دی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کو واپس نہیں بھیجا جانا چاہیے اور انہیں تھائی لینڈ میں پناہ کے طریقہ کار سمیت طبی و نفسیاتی۔سماجی اور دیگر مدد تک رسائی ہونی چاہیے کیونکہ اطلاع کے مطابق، ان میں سے 23 قیدیوں کو زیابیطس، گردوں کی خرابی، نچلا دھڑ مفلوج ہو جانے، جلدی امراض اور معدے، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریاں لاحق ہیں۔

انہوں نے تھائی لینڈ پر زور دیا ہے کہ وہ ان قیدیوں کو بلاتاخیر اور مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کرے۔

انہوں نے حکام سے کہا ہے کہ تمام قیدیوں سے انسانی سلوک یقینی بنایا جائے اور ان میں سے جن افراد نے کوئی جرم نہیں کیا انہیں دیگر سے علیحدہ رکھا جائے۔ تمام زیرحراست افراد کو اپنی قید کے فیصلے پر فوری عدالتی نظرثانی اور اپنی مرضی کے وکلا کی خدمات حاصل کرنے کی سہولت دی جانی چاہیے اور ان کے حقوق کی پامالیوں کا ازالہ ہونا چاہیے۔

زندگی کے حق سے محرومی

اطلاعات کے مطابق، گزشتہ 11 سال کے دوران تھائی لینڈ میں دو بچوں سمیت پانچ ویغور قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ دوران حراست ہلاکتیں ریاستی حکام کی جانب سے قیدیوں کو زندگی کے حق سے ناجائز طور پر محروم کیے جانے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے قیدیوں کی گرفتاری اور انہیں طویل عرصہ تک زیرحراست رکھے جانے کی فوری و موثر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ انہیں انسانی حقوق کے بین الاقومی ضابطوں کے خلاف ناجائز طور پر قید کیا گیا ہے تو ان کی فوری آزادی عمل میں آنی چاہیے۔

ماہرین نے تھائی لینڈ کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ قیدیوں کو اپنے قانونی نمائندوں اور اقوام متحدہ کے اداروں تک رسائی دیں۔ انہوں نے اس بارے میں حکومت کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

غیر جانبدار ماہرین و اطلاع کار

غیرجانبدار ماہرین یا خصوصی اطلاع کار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی طریقہ کار کے تحت مقرر کیے جاتے ہیں جو اقوام متحدہ کے عملے کا حصہ نہیں ہوتے اور اپنے کام کا معاوضہ بھی وصول نہیں کرتے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے تھائی لینڈ قیدیوں کو انہوں نے اور ان

پڑھیں:

یوکرین: گنجان آباد شہری علاقوں پر روسی حملوں میں جانی و مالی نقصانات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ سے شہری تنصیبات کو نقصان ہو رہا ہے جس سے بنیادی خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا گزشتہ دنوں دارالحکومت کیئو، کریوی ری اور ژیپوریژیا جیسے گنجان آباد شہروں پر روس کے فضائی حملوں میں متعدد شہری ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں 'اوچا' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونیسک، خارکیئو اور سومے سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی شہریوں کے نقصان کی اطلاع ہے۔

فرحان حق نے بتایا کہ جہاں بھی سلامتی کے حالات اجازت دیں وہاں امدادی کارکن جنگ کے متاثرین کو فوری مدد پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیئو، کریوی ری اور ژیپوریژیا میں حملوں کی زد میں آنے والے لوگوں کو بھی انسانی امداد پہنچائی گئی ہے۔

امدادی ادارے لوگوں کو اپنے گھر محفوظ بنانے میں مدد دے رہے ہیں جبکہ انہیں نفسیاتی اور قانونی مدد بھی پہنچائی جا رہی ہے۔اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیاں

یوکرین میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھائس شمالے نے ملک کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ سے 70 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں جو رواں سال کی امدادی ضروریات پوری کرنے کے کام آئیں گے

فرحان حق نے بتایا کہ اس رقم سے حالیہ عرصہ میں بے گھر ہونے والوں کو امداد پہنچائی جائے گی، محاذ جنگ سے قریبی علاقوں میں ضروری خدمات مہیا کی جائیں گی اور خواتین، جسمانی معذور افراد اور غریب آبادیوں کو مدد دینے والے اداروں کی معاونت کی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے دو بین الاداری قافلوں نے نیپروپیترووسکا اور کیرسون سمیت محاذ جنگ کے قریبی علاقوں میں امداد مہیا کی تھی۔ یہ دونوں شہر جنگ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں یہ قافلے ان لوگوں کے لیے خوراک، ادویات، صحت و صفائی کا اسمان، کمبل اور شمسی لیمپ لے کر آئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ امداد وصول کرنے والی آبادیوں میں بہت سے معمر اور جسمانی طور پر معذور ہیں جن کے لیے نقل مکانی کرنا ممکن نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانی ہو جائیں ہوشیار! قونصلیٹ کی نئی ہدایات جاری
  • تھائی لینڈ کا سفر کرنیوالوں کیلئے نئی پالیسی جاری
  • فلسطینیوں کی حمایت سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاکستان
  • غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم تب کیا جائیگا جب یہ عارضی نہیں مستقل ہوگی، حنیف طیب
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ امید کی کرن ہے، یو این سیکرٹری جنرل
  • تباہ حال غزہ ، تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر کا حصول ایک چیلنج ہوگا
  • یوکرین: گنجان آباد شہری علاقوں پر روسی حملوں میں جانی و مالی نقصانات
  • قحط سے دوچار سوڈان میں خوراک سے لدے یو این امدادی قافلوں کی آمد
  • یو این اعلیٰ سطحی وفد کا غزہ مصر سرحد پر امدادی تیاریوں کا جائزہ