اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمان کو موصول ہونیوالی جعلی کالز سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین فیصل سلیم نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایسی کالز موصول ہوئیں جبکہ سینیٹر پلوشہ خان اور سینیٹر عمر فاروق کو بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں، جن میں بچوں سے متعلق دھمکیاں دی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ معاملہ پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا لیکن اسے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جعلی کالز ایک گینگ کی جانب سے کی جا رہی تھیں، جو ساہیوال میں متحرک تھا۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق، ایک سینیٹر خود بھی آئی-9 پولیس اسٹیشن پہنچے تھے تاکہ معاملے کی تحقیقات میں مدد لی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم مختلف سینیٹرز، ایم این ایز، سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات کو جعلی ایس ایچ او بن کر کالز کرتا تھا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق، ملزم شہروز احمد کا تعلق ساہیوال سے ہے اور اس کے پاس 21 سم کارڈز موجود تھے، جنہیں وہ دھوکہ دہی کے لیے استعمال کرتا تھا۔ پولیس نے تین دن کے اندر ملزم کو گرفتارکر لیا، جبکہ اس کا سالا بھی اس دھندے میں اس کی مدد کر رہا تھا۔ پولیس ٹیم اس کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے فیصل آباد میں موجود ہے۔

سینیٹرز کا ردعمل، ضمانت رکوانے کا مطالبہ
سینیٹر پلوشہ خان نے آئی جی اسلام آباد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہترین کام کیا ہے۔ تاہم، طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ یہ ملزم سیاستدانوں کو ہی کیوں کالز کرتا تھا؟ انہوں نے مزید مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی جی صاحب، اب اس کی ضمانت نہیں ہونی چاہیے۔“پولیس نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
’اپنی زبان قابو میں رکھیں ورنہ جواب دینا جانتے ہیں، گلیسپی،انضمام الحق سنیل گواسکر پر برس پڑے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: آئی جی اسلام آباد

پڑھیں:

پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی پولیس نے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کا معاملہ، فریقین میں صلح، گرفتار ملزم کو رہائی مل گئی
  • اسلام آباد میں خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار
  • پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار
  • سندھ رینجرز، پولیس  کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کمانڈر کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • اسلام آباد؛ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار
  • اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے نوسربازی سے موبائل ہتھیانے والے گینگ کے کارندے گرفتار
  • لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کا سرغنہ پولیس کانسٹیبل نکلا