2025-03-30@18:45:24 GMT
تلاش کی گنتی: 55
«ساٹھ سال»:
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالرز کی گندم بیرونِ ملک سے درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اس سال بھی ابھی تک گندم کا سرکاری ریٹ مقرر نہیں کیا گیا، حکومت نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ وہ گندم کی خریداری نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم، گنا، چاول، مکئی، جو، سرسوں، کپاس اور سبزیوں کی فصل کا معاوضہ ابھی تک نہیں ملا، پچھلے سال گندم کے حکومتی نرخوں کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مافیا نے بھی اپنی مرضی سے گنے کا...
آئی سی سی ریونیو کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں، عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بے ترتیب کرکٹ کو سلجھانے کا فارمولا پیش کر دیا، بھارتی بورڈ کا حصہ موجودہ تقریباً 40 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بے ترتیب کرکٹ کو سلجھانے کیلیے مکمل ریویو کے بعد سفارشات پیش کر دی گئی ہیں، اس کی تیاریوں میں 64 اسٹیک ہولڈرز سے فیڈ بیک حاصل کیا گیا جس میں دنیا کے معروف مرد اور خواتین پلیئرز، موجودہ کپتان، مختلف بورڈز اور ٹی 20 لیگز کے موجودہ ایڈمنسٹریٹرز بھی شامل ہیں.اس جائزہ رپورٹس میں کرکٹ کو درپیش بڑے مسائل اور حل کیلیے سفارشات...
ریاض: ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر 2025 کے چاند کی رویت پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ 29 مارچ بروز ہفتہ چاند دیکھنا سائنسی طور پر ناممکن ہوگا، مگر سعودی عرب شاید پھر بھی عید 30 مارچ بروز اتوار کو منانے کا اعلان کر دے۔ قطر کیلنڈر ہاؤس اور برطانیہ کے ناٹیکل المانک آفس کے مطابق 29 مارچ کو سعودی عرب اور برطانیہ میں چاند کا نظر آنا ممکن نہیں، چاہے جدید ترین دوربینیں ہی کیوں نہ استعمال کی جائیں۔ تاہم سعودی رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے کے پیشِ نظر کئی مسلم ممالک عید کا اعلان سعودی عرب کے ساتھ کریں گے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب سعودی عرب کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کو رواں مالی سال پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول ہوئے، سب سے زیادہ فرانس نے 10 کروڑ ڈالر، چین نے 9.9 کروڑ ڈالر اور امریکا نے 4 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی امداد اور قرضوں کی تفصیلات کے مطابق جولائی سے فروری تک 4.9 ارب ڈالر بیرون ذرائع سے موصول ہوئے، جولائی سے جون تک 19.2 ارب ڈالر بیرونی ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف تھا، جولائی سے فروری تک امدادی اداروں سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سابق فرنچائز آفیشل کی تقرری پر سوال اٹھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی او او سلمان نصیر سے ذمہ داری واپس لے کر انھیں پی ایس ایل کا سی ای او بنادیا تھا۔ ان دنوں وہ دسویں ایڈیشن کے بااحسن انداز میں انعقاد کیلئے کوششیں کررہے ہیں، حال ہی میں ایک سینئر منیجر کا تقرر کیا گیا، انھیں اگست 2023 میں ملتان سلطانز کی پہلی خاتون جنرل منیجر بننے کا بھی اعزاز حاصل تھا،کچھ عرصے قبل بعض وجوہات کی وجہ سے فرنچائز سے راہیں الگ ہوگئیں، پھر وہ سرکاری ٹی وی سے وابستہ ہوئیں مگر اب معاہدہ ختم ہو چکا۔ گزشتہ دنوں ان کو...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں افغانستان پاکستان پی ٹی آئی قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی وی ٹاک
اسلام آباد (رضوان عباسی سے) ملک میں چینی کی قیمتیں مسلسل بڑھتی رہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر چینی کی برآمد جاری رہی۔ دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ 4 ہزار 246 ٹن چینی برآمد کی گئی، جس کی مالیت 58 ارب 52 کروڑ روپے تھی۔ اسی دوران مقامی مارکیٹ میں چینی کی اوسط قیمت میں 23 روپے 46 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ نومبر 2024 میں چینی کی اوسط قیمت 131 روپے 61 پیسے فی کلو تھی، جو فروری 2025 میں بڑھ کر 155 روپے 07 پیسے تک پہنچ گئی۔ دستاویزات کے مطابق، دسمبر 2024 میں 2 لاکھ 79 ہزار 273 ٹن چینی برآمد کی...
کراچی: نیوزی لینڈ سے ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچ میں بولرز کی ناقص پرفارمنس پر احمد شہزاد نے تنقید کر ڈالی، انہوں نے شاداب خان کی شمولیت پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے تجربہ کار بولنگ لائن اَپ کے حریف ٹیم کی وکٹیں نہ لے پانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارا تجربہ کار بولنگ اٹیک کسی بھی مرحلے پر کیوی بیٹرز کو دباؤ میں لانے میں کیونکر ناکام رہا، ہماری پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی لیکن ہم وکٹیں نہیں لے پائے، ہمارے تجربہ کار بولرز ان کے لیے کسی بھی مرحلے پر خطرہ ثابت نہیں ہوئے۔ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے شاداب کی شمولیت پر کہا کہ انھیں کس پرفارمنس کی...
بھارتی کپتان روہت شرما کی قیادت میں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے کے بعد قیادت منتقل کرنے سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بارڈر- گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست اور ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لیںڈ سے کلین سوئپ شکست کے باوجود دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کی قیادت روہت شرما کے ہی سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف شدید تنقید کے باعث روہت شرما نے سڈنی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا تھا، اس میچ میں جسپریت بمراہ نے کپتانی کے فرائض نبھائے تھے تاہم وہ بھی انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے شکست پر جان سے...
— فائل فوٹو وادیٔ نیلم کی تحصیل اٹھ مقام میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاحتی مقامات جاگراں، لوات بالا، اڑنگ کیل، سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش اور برف باری کے باعث کیل، سرگن پاور ہاؤسز بند جبکہ سب ڈویژن شاردہ میں بجلی معطل ہے۔ بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ موسلادھار بارش سے دریائے نیلم سمیت ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔شاہراہِ نیلم پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت بھی متاثر ہے۔اٹھ مقام میں بجلی اور انٹرنیٹ سروسز بھی...
راہل گاندھی نے بی جے پی کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکی اس دلیل کو مانتے ہیں کہ حکومت ووٹر لسٹ نہیں بناتی، لیکن ہم اس ایشو پر بحث کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج ایوان میں ووٹر لسٹ کا ایشو اٹھایا اور کہا کہ ملک بھر میں اپوزیشن پارٹیاں اس پر سوال اٹھا رہی ہیں جسے نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ووٹر لسٹ پر سوال اٹھ رہے ہیں اور ایوان میں اس تعلق سے بحث ہونی چاہیئے۔ آج ایوان زیریں میں کچھ دیگر اراکین پارلیمنٹ نے بھی ووٹر لسٹ کا...
ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ محمد شامی پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران پانی پینے اور روزہ نہ رکھنے کے سبب مذہبی حلقوں کی جانب سے اعتراضات کیے گئے تھے۔ جاوید اختر نے اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی. جاوید اختر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’شامی صاحب، ان قدامت پسند متعصب لوگوں کی بالکل پرواہ نہ کریں، جنہیں اس بات سے مسئلہ ہے کہ آپ دبئی کے تپتے میدان میں دوپہر کے وقت پانی پی رہے تھے، یہ...
— فائل فوٹو وادیٔ نیلم کی تحصیل آٹھ مقام میں مطلع صاف ہے لیکن بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ ترجمان شاہرات ڈویژن نیلم کے مطابق مرکزی شاہراہ کیل تک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی۔برفانی تودہ گرنے سےگریس، شونٹھر، سرگن، لوات بالا ویلیز سمیت متعدد رابطہ سڑکیں اب تک بند ہیں۔ سڑکوں کی بندش سے اشیائے خور و نوش کی قلت ہے اور لوگ پیدل سفر کرنے اور مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال لانے پر مجبور ہوگئے۔ گلیات میں برف باری، ٹریفک کی روانی متاثرگلیات، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہیں۔ ترجمان محکمۂ شاہرات کے مطابق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسان اتحاد نے سستی گندم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کا ریٹ 4200 روپے من ہوگا۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا گندم کا ریٹ کسان خود طے کریں گے، اور ریٹ 4200 روپے من ہوگا، حکومت کھاد اور بجلی سستی دے تو ہی گندم سستی دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کسان کو صرف ریٹ اچھا چاہیے، حکومت نے گندم کا اچھا ریٹ نہیں دیا تو عید کے بعد احتجاج کے لیے نکلیں گے۔ خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ کسانوں کو 50،50 لاکھ روپے کے بجلی کے بل بھیجے گئے ہیں، اور کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چیئرمین کسان اتحاد...
کراچی(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم ہوگئیں۔ ماہرہ خان کون؟ ماہرہ خان اپنے کیرئیر میں کئی ڈراموں کا حصہ بنیں اور تقریباً ہر کردار سے ہی پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کروایا پھر چاہے ہمسفر کی بات ہو یا پھر بن روئے، اور صدقے تمہارے میں بھی انکے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان آج پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول اور اعلیٰ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی لکس اسٹائل ایوارڈز اور کئی ہم ایوارڈزسمیت دیگر اعزازات بھی اپنے نام کیے۔ اور پھر پاکستان تک ہی انکے اپنے فن کا ڈنکا نہ...
سٹی42: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق ان کے کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں تین دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں،...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق ان کے کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں تین دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں، بشری بی بی کا کھانے...
اسلام آباد: رواں مالی سال 2024-25کے پہلے8 ماہ (جولائی تا فروری)کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 6.33 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، گذشتہ ماہ (فروری2025) کے دوران ملکی برآمدات میں 17.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ (فروری) میں برآمدات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا ہے جو جنوری 2025 میں 2 ارب 95 کروڑ ڈالر تھا جبکہ فروری2025 میں درآمدات بھی 9.89 فیصد کم ہو کر 4 ارب 73 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ جنوری میں یہ حجم اس سے زیادہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا فروی کے دوران برآمدات میں مجموعی طور...
آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کی تحصیل اٹھ مقام کی جاگراں ویلی میں شدید برف باری کے باعث سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔ ایس ڈی ایم اے نیلم کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے تمام سیاحوں کو بحفاظت منتقل کر دیا ہے۔ محکمۂ شاہرات کے مطابق جاگراں ویلی کٹن روڈ سے برف ہٹا دی گئی اور روڈ کو بحال کر دیا گیا۔ دوسری جانب مظفر آباد، وادیٔ نیلم، باغ اور نکیال سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ملتان، شیخو پورہ، گوجرہ، حافظ آباد اور کوٹ ادو سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا، نصیر آباد،...
پاکستانیوں نےمتحدہ عرب امارات میں ایک سال میں آٹھ ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں،سال 2024 میں سب سے زیادہ نئی کاروباری کمپنیاں بنانے والے پاکستانیوں کا نمبردوسرا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں مجموعی طورپرپاکستانیوں کی سنتالیس ہزار کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،دبئی چمبرآف کامرس میں سب سے زیادہ یعنی ساڑھے سولہ ہزارسے زائد بھارتیوں کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ پانچ ہزارتین سو نئی کمپنیاں مصری شہریوں کی ملکیت میں رجسڑڈ ہوئیں،چھبیس سوسے زائد برطانوی شہریوں نے بھی نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔ سترہ سو اٹھارہ کمپنیاں عراقی شہریوں کے نام سے رجسٹرڈ ہوئی،متحدہ عرب امارات میں پچھلے سال تیرہ سو چودہ کمپنیاں ترک شہریوں نے رجسٹرڈ کرائیں۔ پاکستانی سفیرفیصل نیاز ترمذی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 فروری 2025ء) فلپائن کے حکام کے مطابق گزشتہ رات منیلا میں واقع ایک تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس بلڈنگ میں لکڑی کا استعمال زیادہ کیا گیا تھا، اس لیے شعلے انتہائی تیزی سے بھڑکے اور آگ نے اس عمارت کو ایک گھنٹے میں ہی خاکستر کر دیا۔ دارالحکومت کے نواحی علاقے سان ایسیدرو گالاس نامی گاؤں میں یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا، جب رہائشی گہری نیند میں غرق تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ابھی تک اس حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے لیکن تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سینئر فائر آفیسر رولانڈو والینیا نے خبر رساں ادارے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاؤس میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انقلاب کی بات نہیں، عوام کی...
ویب ڈیسک:آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھ مقام میں 2 روز قبل برفانی تودے کے نیچے دبے 3 نوجوانوں کو اب تک نہیں نکالا جا سکا۔ انچارچ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مسلسل برف باری کے باعث 5 مارچ تک ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ برف باری کا سلسلہ تھمنے پر نوجوانوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا جا سکے گا۔ آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھ مقام میں گریس ویلی دودگئی میں برفانی تودہ گرنے سے 3 نوجوان دب گئے تھے۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد
—فائل فوٹو آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھ مقام میں 2 روز قبل برفانی تودے کے نیچے دبے 3 نوجوانوں کو اب تک نہیں نکالا جا سکا۔انچارچ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مسلسل برف باری کے باعث 5 مارچ تک ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ چلاس: تودہ آبادی پر آ گرا، 6 افراد دب گئےگلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے شہر چلاس میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد بونر نالے میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی اور پہاڑی تودہ مقامی آبادی پر آ گرا جس کے نتیجے میں 6 افراد تودے تلے دب گئے، امداد کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ برف باری کا سلسلہ تھمنے پر نوجوانوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع...
سڈنی: آسٹریلیا کے شہر برسبین کی کوئنز لینڈ سپریم کورٹ نے آٹھ سالہ ذیابیطس کی مریضہ بچی الزبتھ روز اسٹرُس کی “تکلیف دہ” موت کے جرم میں مذہبی فرقے “سینٹس” کے 14 ارکان کو قید کی سزا سنادی۔بدھ کے روز سنائے گئے فیصلے میں الزبتھ کے والدین، کےری اسٹرُس اور جیسن اسٹرُس، سمیت فرقے کے رہنما اور دیگر ارکان کو غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔ والدین کو 14 سال قید کی سزا دی گئی، جبکہ باقی ارکان کو بھی مختلف مدت کی سزائیں سنائی گئیں۔ الزبتھ کی موت انسولین کی عدم فراہمی کے باعث کیٹواسڈوسس (ketoacidosis) نامی بیماری کی وجہ سے ہوئی، جو ذیابیطس کی ایک سنگین پیچیدگی ہے۔ فرقے کے ارکان نے اپنے عقیدے کی بنیاد...
مکہ میں نکاح کرنیوالے اداکار عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ راز سے پردہ اُٹھ گیامتعدد پوسٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار عمر شہزاد کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ انسٹاگرام انفلوئنسر ہیںپاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و ماڈل عمر شہزاد کی دلہن سے متعلق متعدد افواہوں اور چہ مگوئیوں کے بعد نئی نویلی دلہن خود سامنے آ گئیں۔عمر شہزاد نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔عمر شہزاد نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر اہلیہ کی شناخت ظاہر کیے بغیر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔اداکار نے اس پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت لکھتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ مکہ...
—فائل فوٹو آزاد کشمیر کی تحصیل آٹھ مقام کے دواریاں بازار میں آگ لگنے سے 8 دکانیں جل گئیں۔ لائٹ ہاؤس، آگ لگنے سے 20 سے زائد پتھارے خاکستر کراچی لائٹ ہائوس لنڈا بازار میں آگ لگنے سے 20 سے... پولیس نے بتایا ہے کہ فائر ٹینڈرز اور ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق آگ کی وجہ سے 2 گیسٹ ہاؤس اور 3 موٹر سائیکلیں بھی جل گئیں۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔
اپنی ایک کال میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سمیت عرب و اسلامی اقوام اور دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں سے مظلوم فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے پر مبنی امریکی-صیہونی سازشوں سے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑے ہونیکی اپیل کی ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین و دیگر عرب ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھناؤنے منصوبوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور جمعہ، ہفتہ و اتوار کے روز منعقد ہونے والی عالمی بیداری مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے...
پاکستان میں رمضان المبارک میں چند ہفتے باقی،مافیا سرگرم، اشیا خوردونوش کے دام بڑھنے لگے، چینی کی قیمتیں پھر آسمان سے چھونے لگیں، یوٹیلٹی اسٹورز مین چینی دستیاب نہ ہونے کا انکشاف۔ذرائع کے مطابق جس یوٹیلی اسٹور میں چینی ہے وہاں قیمت 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی عوام مارکیٹ میں تو چینی کی قیمت میں یومیہ اضافہ ہونے لگا انتظامیہ کی غلفت کے باعث دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیئے ہیں جبکہ مختلف مارکیٹوں میں چینی کی قیمت 170سے 190 روپے فی کلو میں مل رہی ہے صرف چند دنوں میں قیمت 40 سے 50 روپے فی کلو بڑھی ہے۔ اس حوالے سے دکانداروںکا کہنا تھا کہ آنے والوں دنوں میں چینی کی قیمت مزید بڑھنے...
190 ملین پائونڈ کے عدالتی فیصلے میں ’’القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ‘‘ کو جعلی (SHAM) ٹرسٹ قرار دیاگیا ہے جو بحریہ ٹائون کے مالک، ملک ریاض حسین سے، 170 ملین ڈالر کے عوض زمین، نقد رقوم اور متعدد دیگر مفادات بٹورنے کی خاطر پُرفریب چھتری کے طورپر قائم کیاگیا۔ میں نے ’القادرٹرسٹ‘ کے حوالے سے تحقیق وجستجو کی تو ’’صاف چلی شفاف چلی‘‘ کی قبائے تقدیس تار تار ہوتی گئی اور اُس کے ’’صادق وامین‘‘ سربراہ کے سر پہ سجی دستارِ صداقت وامانت کے پیچ کھُلتے چلے گئے۔ عدالتیں اپنی جگہ، ہمارا نظامِ انصاف اپنی جگہ، سیاست اپنی جگہ، نفرتیں اور محبتیں اپنی جگہ، تعصّب میں لت پت تجزیے اپنی جگہ، جھوٹ کے انبار اور گالیوں کے طورمار اپنی جگہ، اٹل...
ایک نئی تحقیق میں آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے مضافات میں زمین پر بنے پراسرار دائروں کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زمین پر یہ دائرے آسٹریلیا کے مقامی وورُندجیری لوگوں نے سیکڑوں برس قبل بنائے تھے۔اس سے قبل سنبری کے مضافاتی علاقے میں موجود ان دائروں کا اصل اور مقصد معلوم نہیں تھا۔اس طرح کے پراسرار دائرے انگلینڈ اور کمبوڈیا سمیت دنیا کے کئی حصوں میں پائے گئے ہیں۔ ان دائروں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والے قدیم لوگ زمین کو کھود کر بڑے دائرے یہاں تک کے سیکڑوں میٹر قطر کے دائرے بناتے تھے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے سیکڑوں دائرے پورے آسٹریلیا میں...
جیکب آباد( نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں ای پی آئی اور نیشنل پروگرام پر 7ما ہ میں 71لاکھ سے زائد خرچ کرنے کے باوجود نتائج زیرو ،چار ماہ میں پانچ پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ای پی آئی اور نیشنل پروگرام میں رواں مالی سال کے 7ماہ میں 71 لاکھ سے زائد بجٹ سے خرچ کرنے کے باوجود نتائج زیرو ہیںچار ماہ میں پولیو کے جیکب آباد میں پانچ کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں،قومی انسداد پولیو مہم میں ضلعی حکام کے دعوے بھی پانچ کیس کے بعد مشکوک ہو گئے ہیں،ملنے...
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے رہنما علامہ عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک مسلمان قرآن و سنت کے راستے پر نہیں چلیں گے، مسائل سے نہیں نکل سکیں گے، سودی نظام کی وجہ سے ملک سے برکت اُٹھ گئی ہے، سپریم کورٹ ہر کیس سن رہی ہے، سود کے کیس پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کی اُمتیں ایک ایک بری پر عذاب کا شکار ہوئیں لیکن پچھلی اُمتوں میں جتنی برائیاں تھیں، آج وہ سب ہم میں موجود ہیں، اسی وجہ سے اللہ نے ہمیں مسائل سے دوچار کیا ہوا ہے کہ ہم ہوش میں آکر...
دوحہ :غزہ میں 15 ماہ کی خونریز جنگ کے بعد سیکڑوں ہزاروں فلسطینی جنگ بندی کے منتظر ہیں۔ قطر نے بدھ کو اتوار 19 جنوری سے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اب قطر نے سیز فائر معاہدے کے وقت کا بھی اعلان کردیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ہفتہ کے روز ’’ ایکس‘‘پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جنگ بندی کل اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے نافذ ہوجائے گی۔ جی ایم ٹی کے مطابق 06:30 بجے جنگ بندی شروع ہوگی۔ قطری وزارت خارجہ نے غزہ والوں سے بھی انتہائی احتیاط برتنے اور سرکاری ذرائع سے ہدایات کا انتظار کرنے کی اپیل کی۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران سامنے آنے والی رکاوٹوں...
پشاور: پشاور: آرمی چیف سے خیبر پختون خوا کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی ہوگئی جب کہ ایمل ولی خان نے بیرسٹر سیف کو صوبائی حکومت کے طالبان قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں دو روز قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور تنی بڑھی کہ گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر صوبے کو ملنے والے 500 ارب روپے کے...
کرم میں آگ لگی تھی، صوبے کا وزیراعلی قیدی نمبر آٹھ سو چور کے لیے نکلا ہوا تھا، ایمل ولی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں آگ لگی ہوئی تھی اور صوبے کا وزیراعلی قیدی نمبر آٹھ سو چور کے لیے نکلا ہوا تھا۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پختونخوا بارود کا ڈھیر بناہوا ہے، پختونخوا کو جان بوجھ کر دوبارہ بارود کا ڈھیر بنایا جارہا ہے، پختونوں کا مسئلہ...
کہتے ہیں کہ شعبہ تعمیرات کی ترقی سے 72 انڈسٹریز چلنے لگتی ہیں اور جب کوئی منافع کماتا ہے تو وہ سب سے پہلے پراپرٹی لینے کا سوچتا ہے۔ کیونکہ اس کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ پراپرٹی نقصان نہیں دےگی، کچھ نہ کچھ منافع مل ہی جائےگا۔ لیکن گزشتہ 7 برسوں سے پراپرٹی کے کاروبار میں مندی سے سرمایہ ریئل اسٹیٹ سے ایسا نکلا کہ ملک کو ہی کنگال کرگیا۔ لیکن اب کراچی کا علاقہ ڈیفنس گزشتہ 6 ماہ سے ریئل اسٹیٹ کو دوبارہ کھڑا ہونے کی نوید سنا رہا ہے۔ ریئل اسٹیٹ سے منسلک معاذ لیاقت نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2016 میں ایف بی آر نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے...
اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔جس پرجج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے ہرجگہ سے ٹرسٹ نہیں اٹھا، جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہا ہے اگر ختم ہوگیا تو سوسائٹی ختم ہوجائے گی۔ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا اور بشریٰ بی بی کے درمیان مکالمہ ہوا۔مزید برآں بشریٰ بی بی کی 5,5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظورکرلی گئیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کے دوران انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اور سابق خاتون اوّل کے مابین مکالمہ ہوا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بشریٰ بی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں 26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور اس کے جواب میں سابق خاتون اوّل نے جج کو جواب دیا کہ نہیں کوئی بات نہیں، ہمارا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ جج طاہر عباس نے کہاکہ نہیں ایسا نہیں ہے ہر جگہ سے اعتماد نہیں اٹھا، انصاف...

ہمارا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ بشریٰ بی بی، نہیں ایسا نہیں ہے، ہر جگہ سے اعتماد نہیں اٹھا۔جج کاجواب
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتے اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے۔ اسلام آباد میں گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو ٹکر مارنے کے کیس کی سماعت انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، اس دوران بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دورانِ سماعت بشریٰ بی بی اور جج طاہر عباس کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس میں جج نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں۔ اس پر بشریٰ بی بی نے جواب دیا کہ نہیں کوئی بات نہیں، ہمارا عدالتوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منظوری کے کیس میں دورانِ سماعت جج کے ساتھ مکالمہ ہوا جس میں انہوں نے سخت باتیں بھی کہیں ڈی چوک احتجاج کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور جج کے مابین بات چیت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں.(جاری ہے) بشری بی بی نے کہا کہ نہیں کوئی بات نہیں، ہمارا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے جس پرجج طاہر عباس سپرا نے جواب دیا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان مکالمہ ہوا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں، جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ کوئی بات نہیں، ہمارا نظام عدل سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔جج نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، ہر جگہ سے اعتماد نہیں اٹھا، نظام عدل جیسا بھی ہے اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائیگی ، آپ کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں۔ ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عبسا سپرا اور بشریٰ بی بی کے درمیان مکالمہ ہوا۔ جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا لیکن قانونی ضابطے پورے کئے۔ جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ نہیں کوئی بات نہیں ہمارا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے ہرجگہ سے ٹرسٹ نہیں اٹھا، جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہا ہے اگر...
کرم: فورسز کی جانب سے بنکر مسمار کیے جانے کے دوران ایک بنکر سے دھواں اٹھ رہا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے پندرہ جنوری کو انڈین آرمی ڈے سے قبل روایتی سالانہ پریس کانفرنس سے پیر 13 جنوری کے روز خطاب کرتے ہوئے ملک کی شمالی سرحدوں کے حوالے سے بتایا کہ صورت حال 'حساس‘ لیکن مستحکم ہے۔ کارگل جنگ کے 25 برس: ’پاکستان نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا‘ جنرل دویدی نے کہا، ''جموں کشمیر میں ایک ایسے وقت پر جب ہم دہشت گردی سے سیاحت کی طرف بڑھ رہے ہیں، وہاں مارے گئے دہشت گردوں میں سے 60 فیصد پاکستانی ہیں جب کہ ریاست میں سرگرم 80 فیصد دہشت گرد بھی پاکستانی ہیں۔‘‘ جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھارتی فوج...
جاپانی پولیس نے ٹوکیو کی ایک یونیورسٹی میں ہتھوڑے کے وار سے آٹھ افراد کو زخمی کرنے والی طالبہ کو گرفتار کر لیا۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ طالبہ کو مغربی ٹوکیوں میں قائم ہوزی یونیورسٹی کے ٹاما کیمپس میں موقع واردات سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے ایک طالب علم پر حملہ کیا جس کو معمولی سی چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ حملے کی زد میں آنے والے دیگر افراد کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے متعلق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجکر 45 منٹ پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں تقریباً 150 طلبا کی ایک جماعت میں حملہ کے متعلق بتایا گیا۔ عینی شاہدین کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق لکی مروت کے ایک سینیئر پولیس افسر محمد اعجاز نے کہا کہ اغوا کے واقعے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک آٹھ کارکنوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے، جن میں سے ایک زخمی ہے۔ ایک دوسرے پولیس اہلکار کے مطابق تین کارکن زخمی ہیں اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محمد اعجاز نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک سڑک پر مزدوروں کو لے جانے والی اس گاڑی کو نذر آتش بھی کر...
آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...