آسٹریلیا میں زمین پر بنے پراسرار دائروں کی حقیقت سے پردہ اٹھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ایک نئی تحقیق میں آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے مضافات میں زمین پر بنے پراسرار دائروں کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔
تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زمین پر یہ دائرے آسٹریلیا کے مقامی وورُندجیری لوگوں نے سیکڑوں برس قبل بنائے تھے۔اس سے قبل سنبری کے مضافاتی علاقے میں موجود ان دائروں کا اصل اور مقصد معلوم نہیں تھا۔اس طرح کے پراسرار دائرے انگلینڈ اور کمبوڈیا سمیت دنیا کے کئی حصوں میں پائے گئے ہیں۔ ان دائروں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والے قدیم لوگ زمین کو کھود کر بڑے دائرے یہاں تک کے سیکڑوں میٹر قطر کے دائرے بناتے تھے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے سیکڑوں دائرے پورے آسٹریلیا میں تھے جو یورپی نوآبادیات کے بعد ختم ہوگئے۔نئے دریافت ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے دائرے کے متعلق ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ 590 سے 1400 برس کے درمیان کبھی بنایا گیا تھا۔محققین کے مطابق مقامی لوگ محتاط انداز میں زمین کو صاف کرتے اور پودے لگاتے اور زمین اور چٹان کو کھرچ کر دائرہ نما ٹیلا بنا دیتے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا
پڑھیں:
ایک رنگ جو ہمیں دکھتا تو ہے، لیکن حقیقت میں موجود نہیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جامنی رنگ، جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کا پسندیدہ رنگ ہے، دراصل ایک بصری دھوکہ ہے جو ہمارے دماغ کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق، جب ہماری آنکھیں سرخ اور نیلی روشنی کی طول موجوں کو بیک وقت دیکھتی ہیں، تو دماغ ان دونوں رنگوں کو ملا کر جامنی رنگ کا تاثر پیدا کرتا ہے۔
جب سرخ اور نیلی روشنی ہماری آنکھوں میں داخل ہوتی ہے، تو یہ دو مختلف قسم کے شنک خلیات (cones) کو متحرک کرتی ہے۔
ایس کونز (S-cones): جو نیلے اور بنفشی رنگوں کا احساس کرتی ہیں۔
ایل کونز (L-cones): جو سرخ اور نارنجی رنگوں کا احساس کرتی ہیں۔
ان دونوں شنک خلیات کی متحرک ہونے سے دماغ میں ایک الجھن پیدا ہوتی ہے، کیونکہ یہ نظر آنے والے روشنی کے سپیکٹرم کے مخالف سروں پر واقع ہیں۔
اس الجھن کو دور کرنے کے لیے، دماغ ان دونوں رنگوں کو ملا کر جامنی رنگ کا تاثر پیدا کرتا ہے، جو کہ دراصل ایک غیر موجود رنگ ہے۔
دماغ کی رنگوں کی تفریق کی صلاحیت
ہمارا بصری نظام تقریباً ایک ملین مختلف رنگوں میں فرق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جب روشنی کی مختلف طول موجیں ہماری آنکھوں میں داخل ہوتی ہیں، تو یہ مختلف شنک خلیات کو متحرک کرتی ہیں، اور دماغ ان سگنلز کا تجزیہ کرکے ہمیں رنگوں کا تاثر دیتا ہے۔
چجامنی رنگ کا مقبولیت میں اضافہ
اگرچہ جامنی رنگ دراصل ایک بصری تاثر ہے، لیکن یہ آج بھی دنیا بھر میں پسندیدہ رنگوں میں شامل ہے۔ اس کی مقبولیت ثقافتی، نفسیاتی اور جمالیاتی وجوہات کی بنا پر ہے، جو اسے فیشن، ڈیزائن اور آرٹ میں نمایاں بناتی ہیں۔
اس تحقیق سے یہ واضح ہوتا ہے کہ رنگوں کا تاثر ہمارے دماغ کی پیچیدہ کارکردگی کا نتیجہ ہے، اور جامنی رنگ اس کی ایک دلچسپ مثال ہے۔
مزیدپڑھیں:بورڈنگ پاس اور چیک ان کا خاتمہ؟ عالمی فضائی سفر کی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا امکان