کرم میں آگ لگی تھی، صوبے کا وزیراعلی قیدی نمبر آٹھ سو چور کے لیے نکلا ہوا تھا، ایمل ولی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کرم میں آگ لگی تھی، صوبے کا وزیراعلی قیدی نمبر آٹھ سو چور کے لیے نکلا ہوا تھا، ایمل ولی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں آگ لگی ہوئی تھی اور صوبے کا وزیراعلی قیدی نمبر آٹھ سو چور کے لیے نکلا ہوا تھا۔
سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پختونخوا بارود کا ڈھیر بناہوا ہے، پختونخوا کو جان بوجھ کر دوبارہ بارود کا ڈھیر بنایا جارہا ہے، پختونوں کا مسئلہ پچاس سال پرانا ہے، ریاست نے ہمارے لئے یہ مسئلہ بنایا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا ضرورت پڑی تھی ضیاء الحق امریکی پیٹروڈالرزکے بدلے پختونخواہ کی سرزمین بیچنے کی، ہم نے قندھار کے طالبان کو سپورٹ کرکے افغانستان کو پانچواں صوبہ بنالیا، پاکستان امریکی ڈالرز کے عوض طالبان کو سپورٹ کرتا رہا، میاں نوازشریف، اور پیپلزپارٹی طالبان کو سپورٹ کررے رہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرف صاحب نے امریکہ سے ڈالر لے کر طالبان کو مزید سپورٹ کیا، ملامنصور پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر تھا، ملاہیبت اللہ کو کچلاک میں بٹھا کر طالبان کا لیڈر بنادیا، ملا فضل اللہ کو سوات میں ریڈیو چینل ملتا ہے، ڈمہ ڈولہ کے بعد ہماری پالیسی بدلتی ہے، ڈمہ ڈولہ کے بعد طالبان پاکستان پر حملہ آور ہوئے۔
ایمل ولی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اس ملک کیلئے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں، آج بھی ہرادارہ طالبان کے حامیوں سے بھرا پڑا ہے، اے پی ایس جیسا سانحہ کبھی اس ملک میں نہیں ہوا، اے پی ایس سانحہ کے بعد تمام لوگ اکٹھے ہوئے، آنیوالی حکومت نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلی اور جرنیل دہشتگردوں کو لاکر دوبارہ پختونخوا میں لاکر بٹھاتا ہے، کرم میں آگ لگتی ہو اور اس صوبے کا وزیراعلی قیدی نمبر آٹھ سو چور کے لیے نکلا ہوا ہے، آپ کی غلطیاں اس قوم کو معذور کرگئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرٹھ اینڈ ری کنسلئیشن کمیشن بنایا جائے،پاکستان کے ہربندے کو دہشتگردی کیخلاف ایک بیانیہ بنایا جائے
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: طالبان کو نے کہا کہ ایمل ولی
پڑھیں:
’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا۔
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے نئے بجٹ میں ہونہار اسکالر شپ 50 ہزار تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے طلبا و طالبات کو بھی ہونہار اسکالر شپس دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں طلبہ ڈی چوک پر نہیں یونیورسٹی میں اچھے لگتے ہیں، لیپ ٹاپ دیں گے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ 30 ہزار اسکالر شپس کم ہیں، حکومت میرا ذاتی کاروبار نہیں، عوام کو جواب دہ ہوں۔
انہوں نے کہاکہ برے وقت میں ساتھ دینے ارکان اسمبلی کو ناراض کرکے بھی میرٹ کو یقینی بنایا، پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بالکل مفت دیں گے۔ نوجوانوں کے لیے ترقی کے راستے بنانا ماں کا فرض ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسکالر شپ کی پہلی کھیپ آگئی ہے، سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر سب کو اسکالر شپ دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ماں باپ کی دعاؤں کے طفیل آج وزیراعلیٰ بنی ہوں، جو لو نعرے لگاتے تھے آج تک ایک پائی کی بھی چوری ثابت نہیں کرسکے۔ یہ آخری چانس ہے آگے جائیں گے یا پھر ہمیشہ پیچھے چلے جائیں گے۔
مریم نواز نے کہاکہ سیاست کو بھی میرٹ کی نظر سے دیکھا جانا چاہیے، لوگوں کو چور چور کہتے رہے خود پر 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے۔ بچے آنکھیں کھلی رکھیں کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ہماری ریڈ لائن پاکستان ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ بطور وزیراعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی، ہونہار اسکالرشپس بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے بچوں کو بھی ملیں گی۔
مریم نواز نے کہاکہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہیں، مہنگائی نیچے آرہی ہے، اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا و طالبات کو مزید ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا
میری خواہش ہے اب اس سب کا ثمر آپ تک پہنچے، آپ کے لیے راستے نکالنا آپ کی ماں مریم نواز شریف کی ذمہ داری ہے۔ میں طلبہ کے لیے چیف منسٹر نہیں بلکہ ماں بن سوچتی ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسکالر شپ اعلان لیپ ٹاپ ماں مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز