وادیٔ نیلم: اٹھ مقام میں بارش و برفباری جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
وادیٔ نیلم کی تحصیل اٹھ مقام میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سیاحتی مقامات جاگراں، لوات بالا، اڑنگ کیل، سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش اور برف باری کے باعث کیل، سرگن پاور ہاؤسز بند جبکہ سب ڈویژن شاردہ میں بجلی معطل ہے۔
ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
موسلادھار بارش سے دریائے نیلم سمیت ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
شاہراہِ نیلم پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت بھی متاثر ہے۔
اٹھ مقام میں بجلی اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں سست روی سے شہری پریشان ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملک کے مختلف حصوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک میں داخل کر 16 مارچ تک رہے گا، جبکہ 12 مارچ سے اس کی شدت میں اضافہ ہو گا۔
اس دوران اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 14 اور 15 مارچ کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔