2025-04-15@07:09:24 GMT
تلاش کی گنتی: 103

«ریلوے اسٹیشن سے»:

    بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ٹرین کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریلوے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کے نتیجے میں ٹرین کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔ ریلوے ترجمان نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان ٹرین جو کراچی سے شام 7 بجے روانہ ہوتی تھی اس کا وقت تبدیل کر کے شام 4 بجے کر دیا گیا ہے تاکہ دن کے اوقات میں ٹرین کوئٹہ پہنچ سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ بولان میل کے علاوہ کسی اور ٹرین کا وقت تبدیل نہیں کیا گیا تاہم سیکیورٹی صورتحال کی وجہ...
    سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد مسافر ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ کوئٹہ سے چلنے والی جعفر اور بولان ایکسپریس کی سیکورٹی میں تین گناہ اضافہ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت ریلوے نے سیکورٹی انتظامات کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس میں بتایا گیا ہے کہ مسافر ٹرینوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری ایف سی اور ریلوے پولیس کے سپرد ہے۔ جعفر ایکسپریس اور بولان میل پر سیکورٹی اہلکاروں کو بڑھا کر 35 کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹرینوں پر ایک کیپٹن، ایک سیکنڈ لیفٹینٹ 20ایف سی اہلکار تعینات ہوں گے۔ ایک ہیڈ کانسٹیبل 9پولیس کانسٹیبل اور بلوچستان لیویز فورس کے اہلکارجعفر ایکسپریس پر اضافی تعینات کیے جارہے ہیں۔ مسافر ٹرینوں کی سیکورٹی پرمامور جدید ترین...
    فوٹو فائل کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ  بولان میل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث روکا گیا، بولان میل کو کل سبی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کیا جائے  گا۔کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کیا ہے۔ لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن پر فریٹ ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے ہمارا سٹریٹجک اثاثہ ہے۔ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، تمام سٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ریلوے میں جو اہداف طے کیے تھے وہ حاصل کرنے ہیں، چھوٹی ٹرینیں درآمد کی جائیں گی جو چھ ماہ میں پاکستان پہنچ جائیں گی اور انہیں بھی روٹس پر چلایا جائے گا، کوشش ہے کہ فریٹ...
    سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آخری بوگی کا کمپلین ٹوٹنے سے وہ پٹڑی سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، جس کے بعد ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی...
    ویب ڈیسک:  صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔  تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹنے سے ٹریک سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگیا، ٹرینوں کو حیدرآباد سٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟  ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام جاری ہے، کام مکمل ہونے پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوجائے گی۔  
    برطانوی پولیس نے ملٹن کینز ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا، مشتبہ شخص کے بارے میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ وہ ایک فائر آرم سے مسلح ہے۔ پولیس افسران نے بتایا کہ انہوں نے مشتبہ شخص پر گولیاں چلانے سے پہلے اسے چیلنج کیا تھا۔ ٹیمز ویلی پولیس کا کہنا ہےکہ مذکورہ شخص کی زندگی بچانے کے اقدامات فوری طور پر کیے گئے لیکن اسے ایک بجکر 44 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔ ملٹن کینز سٹی کونسل میں کونسلر اور کنزرویٹو گروپ کی گروپ شازنا مزمل نے واقعے پر اپنے گہرے صدمے کا...
    کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق بولان میل 3 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی تھی ،جسے روکا گیا ہے۔ریلوے حکام کےمطابق بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پرروکا گیا ہے ،جیکب آباد میں روکی گئی بولان میل کو کل صبح روانہ کیا جائے گا۔
    کوئٹہ: عید الفطر کی مناسبت سے پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہو گئی۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کئی دن ٹرین سروس معطل رہنے کے بعد گزشتہ روز شروع ہوئی تھی جب کہ آج عید اسپیشل ٹرین بھی سخت سکیورٹی میں کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق 9 بو گیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین 400 مسافروں کو لے کر پشاورکے لیے روانہ ہوئی۔ ٹرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
    ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور فورسز نے بولان کے پہاڑی علاقوں میں بھی سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے۔ علاوہ ازیں ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔ ڈی ایس ریلوے عمران حیات نے مسافروں کا کوئٹہ پہنچے پر استقبال کیا،ٹرین کا مقررہ وقت ساڑھے 5 بجے تھا، جعفر ایکسپریس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے رات 8 بجے کوئٹہ پہنچی، ٹرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی...
    ویب ڈیسک : ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد جعفر ایکسپریس پشاور کےلیے روانہ ہوگئی۔   ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپرس 11 مارچ کو کچھی میں دہشتگرد حملے کے بعد سے معطل تھی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے گزشتہ روز سبی سے جعفر ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔  کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس کل سے بحال ہوگی۔
    فوٹو: فائل ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد جعفر ایکسپریس پشاور کےلیے روانہ ہوگئی۔ جعفر ایکسپرس 11 مارچ کو کچھی میں دہشتگرد حملے کے بعد سے معطل تھی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے گزشتہ روز سبی سے جعفر ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس کل سے بحال ہوگی۔
    وزیر  ریلوے حنیف عباسی نے کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس  بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور  سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی جب کہ کوئٹہ  سے جعفر ایکسپریس  ٹرین سروس جمعہ کے روز سے چلائی جائےگی، مسافروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔ انہوں نے کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل بھی روزانہ کی بنیاد پر چلانے کااعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کا واقعہ بہت افسوسناک تھا، سیکیورٹی اداروں نے فوری رسپانس دیا، خودکش بمباروں کو قابو کیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کے ڈی ایس اور پوری ٹیم کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ٹریک کی...
    کراچی:  شہر قائد کے علاقے شارع فیصل ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نیتجے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا۔ دوسرا موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا جو علاج و معالجے کے لیے جناح اسپتال تو آیا تاہم وہ وہاں سے غائب ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور ایک کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 46 سالہ فاروق جاوید ولد بوٹا جاوید کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ مدثر ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مارچ 2025ء) جرمنی کی سب سے بڑی ریل آپریٹر کمپنی ڈوئچے بان آئندہ ہفتوں میں ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر لاوارث چھوڑ دی جانے والی سینکڑوں سائیکلوں کو نیلامی میں فروخت کرے گی۔ اس ریل کمپنی نے کہا ہے کہ مئی کے آخر تک برلن، لائپزگ، ڈریسڈن اور میونخ سمیت کئی بڑے شہروں میں نیلامیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈوئچے بان کے ایک ترجمان نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً 5,400 ریلوے اسٹیشنوں پر ہر سال تقریباً 2,700 ایسی لاوارث سائیکلیں کھڑی ملتی ہیں، جنہیں ان کے مالکان وہاں کھڑی تو کر دیتے ہیں لیکن بعد میں انہیں واپس نہیں لے...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بولان میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ ٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہوجائے گی۔   وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پولیس کی اپ گریڈیشن کےلیے پلان تیار کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ڈرے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی 40 ہزار سے 45 ہزار دہشتگردوں کو لائے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آج جو سیکیورٹی حالات ہیں اس کی وجہ ان دہشتگردوں کو واپس لانا بھی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کے موقف کو تقویت دی گئی۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں...
    ریلوے ذرائع کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کی بوگی ٹریک سے اتری، جس سے کوٹری تا دادو ریلوے سیکشن معطل ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں مال گاڑی کی ایک بوگی ریلوے ٹریک سے اتر گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کی بوگی ٹریک سے اتری، جس سے کوٹری تا دادو ریلوے سیکشن معطل ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اطلاع پر ریلوے کا عملہ ہنگامی طور پر طلب کرلیا گیا جبکہ متاثر بوگی کو واپس ریلوے ٹریک پر لانے کے لیے کوشش شروع کردیں، ٹریک بند ہونے کے باعث لاڑکانہ سے کوٹری آنے والی موہن جو دڑو مسافر کو ہنگامی طور پر پیٹارو ریلوے سٹیشن پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مارچ 2025ء) ریل گاڑی نے ہماری زندگیوں پر انمنٹ نقش ثبت کیے جو تجارت سے لے کر ثقافت تک ہمہ گیر ہیں۔ اس سے جنم لینے والی حیرت اور دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے 'لاہور دیوانگی‘ میں مستنصر حسین تارڑ لکھتے ہیں، ”ریڈیو، ٹیلی ویژن، ٹیلی فون، کمپیوٹر، یہاں تک کہ ہوائی جہاز بھی اپنا تحیر کھو چکے ہیں جبکہ ایک رواں ٹرین میں اب بھی اولین حیرت کے سب سامان روزِ اول کی مانند ہیجان خیزی میں مبتلا کرتے ہیں، ہم آج بھی ہر ٹرین کو اُسی پرمسرت حیرت اور کسی حد تک اداسی سے تکتے جاتے ہیں جیسے گئے زمانوں کے لوگ پہلی بار ایک ٹرین کو چھک چھک کرتے...
    —فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائے گی۔ وزیرِ مملکت برائے ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہرکیانی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد بلوچستان میں ریلوے سروس پروٹوکول کے ساتھ فوری بحال کی جائے گی۔ مسافروں کی حفاظت اور بہبود یقینی بنانے کے لیے ٹریک اور بوگیوں کو پہنچنے والے نقصانات کے بعد مکمل طور پر بحال کیا جارہا ہے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکیکوئٹہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس تاحال... انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات...
    کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس گزشتہ 11 روز سے تاحال معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے، ٹرین سروس کی معطلی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔
    کوئٹہ: دہشتگرد حملے کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی، جس کے باعث ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی کے لیے سیکیورٹی حکام کی جانب سے کلیئرنس درکار ہے، جو تاحال نہیں ملی، جب تک متعلقہ سیکیورٹی ادارے اجازت نہیں دیتے، ٹرینیں نہیں چلائی جا سکتیں۔ ریلوے حکام کے مطابق سروس کی معطلی سے کوئٹہ ریلوے کو روزانہ 24 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ریزرویشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل سفری ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پہلے سے بک کی گئی ٹکٹس کی منسوخی...
    کراچی: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں جبکہ کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک ٹرین چلائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجےمسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائےگی جو مسافروں کولے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ...
    دنیا میں پہلی بار ایک ریلوے اسٹیشن تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جی ہاں واقعی جاپان میں دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹڈ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر ہونے والی ہے۔اوساکا شہر کے جنوب میں 60 میل دوری پر واقعی علاقے Wakayama میں 108 اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نئے ریلوے اسٹیشن کو تعمیر کیا جائے گا۔مگر خاص بات یہ ہے کہ پورے اسٹیشن کی تعمیر محض 6 گھنٹے میں مکمل کرلی جائے گی۔سفید رنگ کے اس اسٹیشن کے کمپیوٹر خاکے بھی جاری کیے گئے ہیں۔ جاپان ریلوے گروپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن کے لیے تعمیراتی سامان کو تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار کیا جائے گا اور...
    بلوچستان کے ضلع کچھی میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے نتیجے میں متاثر ہونے والی ریلوے پٹڑی کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا  ۔ پیر کو ریلوے کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ریلیف آپریشن پیر کی شام تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں ٹرینز کی آمدروفت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کیا جائے گا۔ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد اتوار کو (واقعے کے چھٹے روز) ریلیف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ ریلوے کے ڈپٹی چیف انجینئر انفراسٹرکچر رشید امتیاز صدیقی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں پٹڑی کا 398 فٹ حصہ متاثر ہوا جبکہ جعفر ایکسپریس کا انجن اور پانچ بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔...
    بلغراد(نیوزڈیسک)سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا جسے اب تک کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔ رپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہائی الرٹ رہا اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی۔ واضح رہے سربیا میں حکومت مخالف مظاہرے 4 ماہ پہلے شروع ہوئے تھے جب گزشتہ برس نومبر میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی...
    11مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جا نے والی جعفر ایکسپریس کو عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنا گیا، تاہم 36گھنٹوں تک جا ری رہنے والے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد شر پسند عناصر سے یر غمال ٹرین کا قبضہ چھوڑوا لیا گیا اور مسافروں کو بحفاظت رہا کروا لیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن جا ری ہے سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا سلسلہ جا ری ہے، حملے کے روز دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو آئی ای ڈی سے اڑایا، جس کے نتیجے میں ٹریک کا 300 فٹ متاثر ہواجبکہ حملے میں انجن سمیت ٹرین کی 5 بوگیاں متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ریلوے حکام...
    محکمہ ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلئیرنس مل گئی ہے۔ کل سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں اور ٹریک کی مرمت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانیوالی ٹرین سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک ٹرین سروسز بولان میں پیش آنیوالے واقعہ کے بعد معطل کر دی گئی ہے۔ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت اور سکیورٹی کلئیرنس کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔ محکمہ ریلویز کوئٹہ کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عمران حیات نے اس حوالے سے بتایا کہ کچھی میں پیروکنری کے قریب ٹریک کی مرمت کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کے انتظار میں تھے۔ ہماری ٹیمیں مچھ اور مشکاف...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52  لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔ حنیف عباسی  نے کہا...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان کا دفاعی نظام مفلوج کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔ وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے پولیس میں آپ کو واضح بہتری نظر آئے گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ دوبارہ دہشت گردی نے کیوں سر اٹھایا، ہم میزائل بناتے ہیں تو اسرائیل پروپیگنڈا کرتا ہے۔ دہشتگردی کیلئے ہمسایہ ملک اب افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے. انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کی آنکھوں میں...
    سعیداحمد: لاہورڈویژن کے14بڑےسٹیشنزپرسولرسسٹم انسٹال کرنےکاعمل شروع، پہلے مرحلے میں رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی سولرآئزیشن مکمل کی جائے گی۔گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے سٹیشن کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کاعمل جاری ہے، کوٹ لکھپت، لاہور کینٹ، والٹن، کالا شاہ کاکو، چھانگا مانگا ریلوےسٹیشنزکوسولرپرمنتقل کیاجائیگا۔اوکاڑہ، اوکاڑہ کینٹ، سانگلہ یل، چک جمرہ، کوٹ رادھا کشن سٹیشنز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، منصونہ مکمل ہونے کے بعد ایک سٹیشن سے تقریب 3ہزار یونٹ بجلی کی بچت ہو گی، لاہور ڈویژن کو ماہانہ 2کروڑ 10لاکھ روپے بچت ہوگی۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
    لاہورریلوے ڈویژن نے پی سی ون کے تحت ریلوے اسٹیشنز کی سولرائزیشن پر منتقلی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی سولر پر مکمل منتقلی کے بعد گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے اسٹیشنوں کی سولرائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر لاہور محمد ناصر کے مطابق ریلوے لاہور ڈویژن کے 14 بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر سولرائزیشن سسٹم انسٹال کیا جائے گا جن میں اوکاڑہ،  اوکاڑہ کینٹ، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، کوٹ لکھپت، والٹن، لاہور کینٹ، چھانگا مانگا، کالا شکاکو اور کوٹ رادھا کشن شامل ہیں۔ سولر سسٹم کی تنصیب کے بعدایک ریلوے اسٹیشن سے 3 ہزار یونٹ بجلی بچت کے ساتھ ماہانہ 15 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔ اسی طرح ریلوے لاہور ڈویژن میں...
    ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری— فائل فوٹو جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں ہوں گے جس میں واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔ جعفر ایکسپریس حملہ، شہداء کی میتیں اور زخمی مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیے گئےجعفر ایکسپریس حملے کے شہدا کی میتیں اور زخمیوں کو مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جعفر ایکسپریس پر کیے گئے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق اہم نکات پیش کریں گے۔واضح رہے کہ...
    سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریلوے پولیس کا شہید اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونےو الا ریلوے پولیس کا اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا۔بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ریلوے پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا۔ بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا، جس میں کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ دمروز خان نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت...
      ---فائل فوٹو بہاولپور میں جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے کار سے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔ بہاولپور، ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درجبہاولپور میں ریلوے اسٹیشن ماسٹر کی مسافر خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 اغواء کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
    جعفر ایکسپریس حملے کے شہداء کی میتوں اور زخمیوں کو مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملے میں شہید 25 افراد کی میتیں مچھ ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہدا کی میتوں کو شناخت کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو بھجوایا جائے گا جبکہ متاثرین کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 1 روز قبل بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ بعد ازاں فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں 190 مسافروں کو بازیاب کروایا تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ...
    جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یر غمال بنانے کے بعد ریلوے پولیس نے ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ : اقوام متحدہ، چین اور امریکا کی مذمت ریلوے ذرائع کے مطابق کے لاہور سے جانے والی ایک ٹرین کے اندر 4 سے 5 ریلوے پولیس کے سیکیورٹی اہکار ہوتے ہیں جو وقتاً فوقتاً ریل کے ہر ڈبے میں جاکر صورتحال کو دیکھتے رہتے ہیں۔ عموماً لاہور سے اگر ٹرین سندھ یا پنجاب کے شہروں میں جا رہی ہو تو سیکیورٹی کے اتنے ہی اہکار ٹرین کے اندر موجود ہوتے ہیں۔ جعفر ایکسپریس میں بکنگ 750 مسافروں کی تھی ریلوے ذرائع نے بتایا کہ  جعفر ایکسپریس پر 750 مسافروں نے بکنگ کروائی ہوئی تھی اور...
    کوئٹہ:  جعفر ایکسپریس حملے کے بعد 12 ریلوے ملازمین باحفاظت کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے۔ اس موقع پر ریلوے اسٹیشن پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ اہلخانہ اور ساتھی عملہ نے ان کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا، ریلوے ملازمین اور ان کے اہلخانہ ایک دوسرے سے گلے مل کر خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔ حادثے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جعفر ایکسپریس جب سفر کر رہی تھی تو پہلے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں انجن ڈی ریل ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد 35 سے 40 تھی اور ریلوے کے تمام عملے...
    فائل فوٹو۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی، ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کےلیے پوری قوم متحد ہے۔ یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے اور اس دوران کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر درجنوں تابوت پہنچا دیئے گئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے 200 سے زیادہ تابوت ریلیف ٹرین پر بولان کی جانب روانہ کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں آج ایک ریلیف ٹرین کوئٹہ سے بولان کی جانب روانہ کی جا رہی ہے جس میں مختلف سامان موجود ہے، انتظامیہ کی جانب سے پلیٹ فارم پر اب تک 90 خالی تابوت لائے گئے جنہیں اس ٹرین میں روانہ کیا جائے گا، تاہم ٹرین کی روانگی سے قبل اس پر...
    لاہور: جعفر ایکسپریس کے متاثرین کی معلومات کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں، راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطے میں ہے۔ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاہم مزید معلومات کے لیے 0819201210، 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 16 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن کرکے 104 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا۔ ٹرین میں سوار مسافروں کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے...
    ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا، شہریوں کے خلاف پرتشدد اقدامات اور اہم مواصلاتی نظام کو متاثر کرنا انسانیت کے خلاف بزدلانہ جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تہران مسافروں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، شہریوں کے خلاف پر تشدد اقدامات بزدلانہ جرم ہیں۔ ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا،...
    سٹی42:  کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے  لواحقین کی بڑی تعداد  اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔  سکیورٹی حکام نے خوشخبری سنائی ہے کہ بولان کے ویرانے سے 80 سے زیادہ مسافروں کو بحفاظت بازیاب کر کے کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے۔   سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن کی اطلاعات ہیں جبکہ کم ازکم 80 یرغمالیوں کو ٹرین سے اتارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اس وقت پانیر ریلوے سٹیشن کے قریب ہیں۔ ٹرین حملہ : کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی اسی یرغمالی رہائی کے بعد کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ کوئٹہ ریلوے سٹیشن...
    سٹی42:  جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد پھنسے ہوئے مسافروں کے لواحقین کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ٹرین میں یرغمالی بنائے گئے بہت سے افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے اور ان کو کوأٹہ واپس بھیجا جا رہا ہے۔  بلوچستان مین درہ بولان کے قریب ڈھاڈر کے علاقہ میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر غدار دہشت گردوں  کے حملے کے بعد 400 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا اور اس وقت کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔یرغمال ہونے کے بعد رہائی پانے والے ایک شخص غلام مرتضیٰ کے بیٹے عادل نے میڈیا کے نمائندوں کو ...
    ریلوے،صحت،میری ٹائم،کابینہ میں شامل نئے وزراء کو کون کون سے قلمدان ملیں گے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )ریلوے،صحت،میری ٹائم،کابینہ میں شامل نئے وزراء کو کون کون سے قلمدان ملیں گے؟ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ طارق فضل چوہدری کو صحت جبکہ مصطفی کمال کو میری ٹائم وزارت دئیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں حنیف عباسی چند دن قبل لاہور میں رہلوے حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وفاق کے بعد پنجاب کی صوبائی کابینہ کی توسیع کی ہدایت کی ہے جس کے نتیجے میں سابق وفاقی وزیر...
    کراچی سے لاہور آنے والی  کراچی ایکسپریس کو ریلوے ملازمین نے ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے، بجلی کی بندش اور کوارٹرز میں پانی نہ آنے پر ساہیوال ریلوے ملازمین  نے احتجاج کیا اور کراچی ایکسپریس کو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ریلوے انتظامیہ ملازمین کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے پہنچی تو ملازمین  نے  نعرے بازی کی۔ بعد ازاں مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ Tagsپاکستان
    ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن لاہور کے مسافر خانے میں وینڈر سگریٹ میں چرس بھر رہا ہے، کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریلویز پولیس لاہور نے وینڈر احسن علی کو ٹریس کرکے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ ڈی ایم او ریلوے نے وینڈر کو 7 جون 25 تک میڈیکل کارڈ جاری کیا ہوا ہے۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام ریلویز پولیس لاہور کی طرف سے  وینڈر احسن کی تلاشی بھی عمل میں لائی گئی جس سے کوئی نشہ آور شہ یا چرس وغیرہ برآمد نہ ہوئی، وینڈر کے مطابق وہ سیگریٹ کو نوش کرنے...
    دہلی کانگریس صدر نے اس موقع سے کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر محکمہ ریلوے کی بدانتظامی کیوجہ سے لوگوں کی موت ہوئی جس کیلئے براہ راست محکمہ ریلوے ذمہ دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ہدایات کے مطابق آج دہلی کانگریس کے قانونی اور محکمہ انسانی حقوق کے ایک وفد نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے ملاقات کی۔ کانگریس وفد نے 15 فروری کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی بدانتظامی کی وجہ سے مچی بھگدڑ میں مرنے والے لوگوں کی شکایت کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں اس افسوسناک حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ...
    محمد سلیم انجینیئر نے کہا کہ ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھگدڑ کیوجہ کا تعین کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی، غیر جانبدارانہ انکوائری کرائیں اور ہجوم کے انتظام میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پریاگ راج میں چل رہے مہا کمبھ میں شرکت کے لئے پورے ملک سے لوگ پریاگ راج پہنچ رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹرینوں میں زبردست بھیڑ چل رہی ہے۔ مہا کمبھ میں شرکت کے لئے جانے والے عقیدتمندوں کے لئے خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے متعدد مقامات پر حادثے بھی رونما ہو رہے ہیں۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات پیش آیا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر...
    مائی کلاچی روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ٹرالر ڈرائیورکوقصوروار ٹھہرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا جب کہ ٹرالرمخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکرایا جس سے آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوگیا۔ ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ٹرالر...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار کمبھ کے میلے باعث ریلوے اسٹیشن پر شدید رش تھا، اسی دوران ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کچلے جانے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
    1991 کی بات ہے جب پاکستان ریلویز نے ٹرانسپورٹ مافیا اور مختلف سیاسی و سازشی عناصر کی بدولت بہاولپور ریجن کا ایک خوب صورت اور بہترین جنکشن ختم کرکے اسے بے آسرا کردیا۔ یہ ذکر ہے خان پور جنکشن کا جو رونق، سہولیات اور مسافر بردار ریلوں کے حوالے سے پوری ریاست بہاولپور کا سب سے بڑا جنکشن ہوا کرتا تھا۔  افسوس کے آج اسے یاد کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے۔ لاہور اور کراچی کے تقریباً وسط اور ریاست بہاولپور کے جنوب مغرب میں واقع خانپور شہر، کبھی ایک ضلع ہوا کرتا تھا جس کی آبادی، ضروریات اور نواحی علاقوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسے جنکشن بنایا گیا تھا۔ 1932 میں خان پور کی ضلعی حیثیت تو ختم کردی...
    اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس سانحے کی تحقیقات کیلئے ایک آزاد، عدالتی نگرانی میں ایس آئی ٹی تشکیل دی جانی چاہیئے جو چھپانے کے بجائے، ریلوے کی انتظامی ناکامیوں کی آزادانہ انکوائری کرے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے ہفتہ کی رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں 18 اموات کے بعد ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ جب ملک کے ایک ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ میں خواتین اور بچے مر رہے تھے تو اشونی ویشنو اس خبر کو دبانے اور اموات کو چھپانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے اس بھگدڑ کی دردناک تصویروں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر...
    کانگریس صدر نے کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی اموات کے معاملے میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے حقیقت کو چھپانے کی کوشش انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈروں نے آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ معاملے پر مرکزی حکومت اور ریلوے پر شدید تنقید کی۔ کانگریس لیڈران نے جوابدہی اور شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھگدڑ معاملے میں مرکزی حکومت پر سچائی چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری طور پر مہلوکین اور زخمیوں کی صحیح تعداد ظاہر کرنے اور لاپتہ افراد کے بارے میں مرکز سے جانکاری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملکارجن کھڑگے...
    نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے ایک قلی نے بھگدڑ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پریاگ راج اسپیشل ٹرین کو پلیٹ فارم نمبر 12 سے روانہ ہونا تھا، لیکن اسے پلیٹ فارم نمبر 16 پر منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پریاگ راج جانے والے مسافروں کی بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ 12 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ پلیٹ فارم نمبر 12، 13، 14، 15 اور 16 پر بھاری بھیڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ مرکز نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایل این جے پی اسپتال میں 15 اور لیڈی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) نئی دہلی سے اتوار 16 فروری کی صبح تک موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی دارالحکومت میں گزشتہ رات اس وقت مسافروں کا بہت بڑا ہجوم موجود تھا، جب وہ سب شمالی بھارتی شہر پریاگ راج میں جاری دنیا کے اس سب سے بڑے مذہبی میلے میں شرکت کے لیے مختلف ریل گاڑیوں میں سوار ہونا چاہتے تھے، جو ہر 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ حفاظتی انتظامات کے باوجود ہلاکت خیز سانحے کمبھ میلہ، جس میں ہر بار کرو‌ڑوں ہندو عقیدت مند شرکت کرتے ہیں، ایک ایسا مذہبی اجتماع ہوتا ہے، جس دوران ہر قسم کے حفاظتی انتظامات کے باوجود بہت زیادہ بھیڑ کے باعث ایسے المناک واقعات پیش آتے...
    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 9 خواتین، 5 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔انڈین میڈیا کے مطابق یہ سنگین حادثہ ہفتہ کی رات 10 بجے دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم 13 اور 14 پرمہا کمبھ کیلیے دو ٹرینوں میں تاخیر کے باعث پیش آیا۔ مسافر رش کی وجہ سے ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پر آئے تو بھگدڑ مچ گئی۔ریلوے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قیمتی...
    بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچی۔ ریلوے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مذہبی تہوار کمبھ میلے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر رش ہے۔
    نئی دہلی: ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز بھارت کے شہر نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار کمبھ کے میلے باعث ریلوے سٹیشن پر شدید رش تھا، اسی دوران ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی ، ریلوے سٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچی۔رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کچلے جانے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں10خواتین اور3بچے بھی شامل تھے۔دوسری جانب بھاری وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس...
    نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات کمبھ جانے والے مسافروں کی بڑی بھیڑ کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ حادثے میں 18 لوگ ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریاگ راج (الہٰ آباد) ٹرین ہفتہ کی رات پلیٹ فارم نمبر 14 پر کھڑی تھی۔ اس پر سوار ہونے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ دو دوسری ٹرینوں کی روانگی مین تاخیر کے باعث ان کے مسافر بھی پلیٹ فارم نمبر 12، 13 اور 14 پر موجود تھے۔ اسی دوران پریاگ راج ٹرین کے مزید مسافر آنا شروع ہو گئے۔ جس کی وجہ سے پلیٹ فارم نمبر 16 کے ایسکلیٹر کے قریب اور پلیٹ فارم...
    NEW DELHI: نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر ہندوؤں کے مذہبی تہوار مہا کمبھ کے میلے میں جانے والے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے 15 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ نئی دہلی کے لوک نائک اسپتال کی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریتو سکسینہ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو ہلاک شدگان کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔  کو اس تعداد کی تصدیق کی جب ہفتہ کی شام کو مبینہ طور پر ہزاروں افراد ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو گئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ...
    لگ بھگ 24 سال پہلے کا ذکر ہے کہ جب آتش نوجوان تو نہیں البتہ جوان ضرور تھا۔ عمر عزیز 25 تا 30 برس کے بین بین تھی۔ جیکب آباد جو صوبہ سندھ کا آخری شہر ہے، اس میں رہنے کے باوجود بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو اتنے عرصے میں دیکھنے کا موقع نہیں مل سکا تھا، حالاں کہ اپنی جنم بھومی جیکب آباد سے ملحق بلوچستان کے شہروں ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ الہ یار (المعروف جھٹ پٹ) اور روجھان جمالی جانے کا بارہا اتفاق ہو چکا تھا۔ دوست احباب اور جملہ ساتھی اکثر میری کوئٹہ یاترا نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا کرتے تھے۔ لہٰذا اپنے ہم جماعت درجہ اوّل تا شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور اسلامیہ کالج...
    —فائل فوٹو شور کوٹ کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر خانیوال سے شاہین آباد جانے والی مال بردار گاڑی کا 1 ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔حادثے کے بعد کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو عبدالحکیم اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، گاڑیوں کی آمد و رفت میں تاخیرکراچی ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رحمان باباایکسپریس کی... متاثرہ مال بردار گاڑی خانیوال سے شاہین آباد جا رہی تھی۔ملت ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق مرمت کا کام جاری ہے، جلد ٹرین بحال کر دی جائے گی۔
    کراچی: مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے باعث بڑے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹینکرز اور ٹرالر بھی آپس میں ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اپنے کیبن میں پھنس کر رہ گیا، جسے ایدھی کے رضاکاروں اور شہریوں کی مدد سے نکال کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ اور بوٹ بیسن پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ اس کا ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا۔...
    سکھر(نمائندہ جسارت)ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن شاہد عباس ملک نے کہا ہے کہ مسافروں کو بہتر محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملہ دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ا فسران کے ہمراہ سکھر ریلوے اسٹیشن سے جیکب آباد تک دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے فروری کے آخر میں ایف جی آئی آر کی ہونے والی انسپکشن کی تیاری کے سلسلے میں ریلوے لائنوں پلوں پھاٹکوں بکنگ آفسوں،ریلوے یارڈ پلیٹ فارموں اسٹالوں کا اسٹیشن ماسٹر آفس کا ریکارڈ چیک کیا، عملے اور مسافروں سے معلومات لیکر انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو محفوظ سفری...
    فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن پر ریلی ،ریلی کی قیادت پریم یونین کے چیف آرگنائزرخالد محمود چودھری،ژونل صدر ظہیرالدین بابر، ژونل سیکرٹری کاظم فاروق گل، بائوطاہر،ملک منظور اور دیگر نے کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چودھری نے کہا ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آج کیتاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ججدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہوگی۔انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی...
    سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ سٹی ریلوے اسٹیشن سلطان آباد کے قریب ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ مبین کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ تھا۔ متوفی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا جس کا آبائی تعلق مورو سے بتایا جاتا ہے۔تاہم، سٹی ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
    کراچی: لانڈھی میں ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے باپ اور بیٹا کراچی آنے والی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے کمسن لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی رمضان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں ، متوفی کی شناخت 45 سالہ جمیل اور اس کے بیٹے کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ کے نام سے کی گئی۔ حادثہ کراچی آنے والی رحمٰن...
    لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آگئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور شالیمار ایکسپریس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد اکٹھے کر لیے۔ لاہور تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج، ڈپٹی چیف انجینئیر، میکینکل ڈپٹی چیف انجینئیرکیرج اور ڈپٹی چیف افسرسیفٹی شامل ہیں۔ اب تک کی تحقیقات اورابتدائی جوائنٹ رپورٹ میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آئی ہے۔ ڈرائیوراورگارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لیے گے۔ تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔ تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا مکمل معائنہ کیا۔ مزید پڑھیں: لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا...
     لاہور (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس شاہدرہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرینکی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ ایک بوگی پل سے نیچے جااتری۔ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈائون ٹریک بند ہو گیا اور لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر رہا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام کی جانب سے ریلیف کرین شاہدرہ سٹیشن روانہ کردی گئی تھی۔ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ ڈی ریلمنٹ کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے سینئر افسروں پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے جو اگلے ہفتے...
    لاہور: لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب آج صبح لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی۔ مزید پڑھیں؛ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا شیڈول متاثر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین لاہور سے روانہ ہو کر کراچی جا رہی تھی کہ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹرین کی ایک کوچ ٹیڑھی بھی ہوگئی۔ حادثے کے بعد ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، ٹرین کی ایک بوگی پل سے نیچے اتر گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند ہو گیا، لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔ دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف کرین شاہدرہ اسٹیشن روانہ کردی گئی ہے، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    لاہور: شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز ڈی ریل ہوگئیں۔ ترجمان ریلویز کے مطابق ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی، ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد از جلد ٹریک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
    بلغراد (انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا کے وزیراعظم ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد مظاہروں کے باعث مستعفی ہوگئے۔ حادثے کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے وزیر کا مستعفی ہونا ترقی یافتہ ممالک میں عام بات ہے لیکن سربیا وہ ملک بن گیا ، جہاں صرف ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے پر وزیراعظم نے استعفا دیاہے ۔خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں سربیا کے نووی ساد ریلوے اسٹیشن کی چھت کا اسٹینڈ گر گیا تھا اور اس حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حادثے کے بعد سربیائی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بدعنوانی کو حادثے کا سبب قرار دے کر حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا تھا۔ 3ماہ سے جاری احتجاج رنگ...
     اسلام آباد(آئی این پی )  ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی  ذیلی قائمہ کمیٹی  انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات اتنے ہیں کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ چاہیے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے، روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، پاکستان اور روس اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں۔   رمیش لال کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی سب قائمہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں ممبر کمیٹی احمد سلیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ...
    رائٹ سائزنگ پالیسی؛ ریلوے میں سے 17 ہزار پوسٹیں ختم کردی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلیے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے میں سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 17 ہزار 101 پوسٹیں ختم کردی ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں رائٹ سائزنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور آئینی اداروں نے 11 ہزار 877 پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے...
    وقاص عظیم : اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی بریفنگ  میں بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 کی پوسٹیں ختم کیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنز کے رائٹ سائزنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزارت ریلوے کے رائٹ سائزنگ کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  بریفنگ دیتے ہوئے کہا   29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 کی پوسٹیں ختم کیں، ان وزارتوں میں 4 ہزار 660 ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق ہوئی۔وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کو سراہا،وزارت ریلوے نے رائٹ سائزنگ اقدامات کا تفصیلی جائزہ کمیٹی...
    لاہور: والٹن ریلوے اسٹیشن پر ڈیڑھ سے 200 سال قدیم میگنٹ ٹیلی فون اور ٹرینوں کی آمدورفت بتانے والا سسٹم آج بھی بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے، قدیم ترین سسٹم نے آج کے جدید ترین ٹیکنالوجی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان ریلوے کا ایک اور تاریخی ریلوے اسٹیشن جسے والٹن ریلوے اسٹیشن کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ ریلوے اسٹیشن بھی بہت تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان بننے کے بعد ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں بھارت سے لوگ یہاں پر آ کر آباد ہوئے اور پھر پورے ملک میں پھیل گئے۔ ریلوے اسٹیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ڈیڑھ سے 200 سال پرانا میگنٹ ٹیلی فون اور دیگر سسٹم لگے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )درآمدی کوئلے سے پاکستان کو سالانہ 2 بلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے جس سے مرکزی بینک کے ذخائر میں شدید کمی واقع ہوتی ہے تاہم تھر کول ریلوے پروجیکٹ درآمد شدہ کوئلے پر ملک کا انحصار کم کر دے گا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چھور سے اسلام کوٹ کو جوڑنے والی 105 کلو میٹر لائن کا ٹھیکہ حال ہی میں پاور اسٹیشنوں اور صنعتی صارفین کے قریب کوئلہ لے جانے کے لیے دیا گیا ہے اس منصوبے کا مقصد درآمد شدہ کوئلے پر انحصار کو کم کرنا ہے جس پر فی الحال تقریبا 2 بلین ڈالر سالانہ خرچ ہوتے ہیں. سندھ کول اتھارٹی کے ڈائریکٹر شارق احمد نے ویلتھ پاک...
    روہڑی ،ڈی ایس ریلوے سکھر شاہد عباس ملک افسران کے ساتھ ریلوے اسٹیشن کادورہ کررہے ہیں
    لاہور: ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے ٹیسٹ میں  75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل ہوگئے،  لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلومیٹر بھی دوڑ نہ سکی، جن امیدواروں نے دوڑ مکمل کی وہ ہانپتے ہوئے گرگئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی دوڑ ہوئی، لڑکوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ سات منٹ میں طے کرنا تھا ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد یہ فاصلہ طے کرپائے۔ اسی طرح لڑکیوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرنا تھا اور یہ نہ ہوسکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں دوڑ مکمل کرنے کے بعد گرگئے جنہیں ڈاکٹروں نے موقع پر طبی امداد...
     پاکستان ریلوے پولیس میں بھرتی  کے لیے  آنے والے 75 فیصد امیدوار جسمانی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے اور لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلو میٹر کی ڈور بھی مکمل نہ کر پائی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی ڈور ہوئی، لڑکوں نے ایک کلومیٹر 7 منٹ میں طے کرنا تھا، ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد امیدوار فاصلہ طے کر پائے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیوں نے ایک کلو میٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا جو نہ ہو سکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں ڈور مکمل کرنے کے بعد گر گئے، ڈاکٹر نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی آئی جی ریلوے...
    سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سٹی ریلوے اسٹیشن ریلوے کالونی ریلوے ڈسپنسری کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ متوفی کی شناخت 45 سالہ ابراہیم کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تاہم، ریلوے پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    آج کے جدید دور میں آپ راولپنڈی اسلام آباد سے ملتان بذریعہ موٹروے سات گھنٹوں میں پہنچ سکتے ہیں جبکہ تھل ایکسپریس جو کہ راولپنڈی سے صبح سات بج کر بیس منٹ پر چل کر سولہ گھنٹے میں ملتان تک اپنا سفر مکمل کرتی ہے اور ہوسکتا ہے کہ بعض دفعہ یہ اور بھی تاخیر کا شکار ہوجائے۔ یہ بتانے کا مقصد ان سیاحوں کو دعوت دینا ہے جن کو ریل کے سفر سے عشق ہے، جن کے چہروں کو ریل کی مٹی اور دھول کچھ نہیں کہہ سکتی، جنہیں ریل کے انجن سے نکلنے والا کالا دھواں پسند ہے، جنہیں کوئی پریشانی نہیں کہ یہ ٹرین کب اپنی منزل پر پہنچے گی۔ جنہیں ہر اسٹیشن پر اتر کر ٹرین...
    لاہور کا 100 سال سے زائد پرانا ہربنس پورہ ریلوے اسٹیشن جو اپنی تاریخی اہمیت کی وجہ سے بہت مشہور تھا آج ریلوے کی روایتی نااہلی کے باعث کھنڈرات میں تبدل ہو چکا ہے. ریلوے اسٹیشن کی عمارت بوسیدہ ہو چکی ہے اور جو تھوڑے بہت آثار بچے ہیں وہ کسی بھی وقت گر سکتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے یہاں پر کوئی ریلوے اسٹیشن کبھی تھا ہی نہیں، پاکستان ریلوے نے اس اسٹیشن کو حادثات کا شکار ریلوے بوگیوں کا قبرستان بنا دیا ہے۔ تقسیم ہند کے وقت بھارت سے مہاجرین کا پہلا قافلہ اسی ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا، اس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں بھارت سے آنے والے مہاجرین یہیں آس پاس کے دیہاتوں اور شہروں میں...
    لاہور: دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی تاخیر سے آمد کے باعث ریلوے اسٹیشن پر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے
    قنوج(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر قنوج میں ریلوے اسٹیشن کی زیرتعمیرعمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے درجنوں مزدور ملبے تلے دب گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹیشن پر دو منزلہ عمارت کی تزین و آرائش کا کام جاری تھا۔ جائے حادثے پر 35 کے قریب مزدور موقع پرموجود تھے، ریلوے، پولیس اور انتظامی اہلکاروں کی قیادت میں امدادی کارروائیوں نے اب تک 23مزدوروں کو ملبے سے نکالا لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) شبھرانت کمار شکل نے صحافیوں کو بتایا ”ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ زیرتعمیر چھت کا شٹرنگ گرنے سے پیش آیا“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ہماری پہلی ترجیح پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنا ہے۔ ہم ریسکیو کی...
    چمن (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے چمن میں ریلوے اسٹیشن روڈ پر دھماکے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں سے عبادت کرنے کا بنیادی حق بھی چھین لیا۔ ریاست اتر پردیش میں ٹرین کے اندر نماز ادا کرنے والے4 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے رکن اسمبلی دیپ لعل نے ستیا گڑھ ایکسپریس کی وڈیو شیئر کی، جس میں4 افراد ٹرین کے اندر نماز پڑھ رہے ہیں، جس پر متعلقہ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے بات کا بتنگڑ بناتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نماز پڑھنے کی وجہ سے ٹرین کے اندر آنے جانے کا راستہ بند ہوگیا اور دوسرے مسافروں کو مشکلات کا سامنا...
    چمن: بلوچستان کے علاقےچمن ریلوے سٹیشن کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا۔دھماکہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، زخمی دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
    فوٹو: اسکرین گریپ چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریلوے اسٹیشن جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔