کراچی:

مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے باعث بڑے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹینکرز اور ٹرالر بھی آپس میں ٹکرا گئے۔

اس حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اپنے کیبن میں پھنس کر رہ گیا، جسے ایدھی کے رضاکاروں اور شہریوں کی مدد سے نکال کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ اور بوٹ بیسن پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ اس کا ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا۔

ٹکر کے بعد ٹینکر کے عقب میں موجود دیگر ٹینکرز اور ٹرالر بھی بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے، جس سے حادثے کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔

ایدھی کی رضاکاروں، پولیس اور مقامی شہریوں نے تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹینکر کے اگلے حصے کو توڑ کر زخمی ڈرائیور کو باہر نکالا اور جناح اسپتال منتقل کیا۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت 50 سالہ عبد الستار کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ اور بوٹ بیسن پر ٹینکرز اور ٹریلرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق مائی کلاچی روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، لیکن بعد ازاں کرین کی مدد سے ٹینکر کو مال گاڑی سے جدا کیا گیا اور ٹریفک کی روانی بحال کرائی جا رہی ہے۔

ریلوے پھاٹک پر تعینات گیٹ کیپر کے مطابق، مال گاڑی کی آمد پر اس نے ٹینکر اور دیگر گاڑیوں کو روکنے کے لیے لائٹ دکھائی تھی، مگر ٹینکر کی رفتار زیادہ تھی اور وہ نہیں رک سکا۔

تاہم عینی شاہدین نے الزام عائد کیا ہے کہ گیٹ کیپر سو رہا تھا اور پھاٹک پر لائٹ نہیں دکھائی گئی۔ ریلوے حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئل ٹینکر مال گاڑی

پڑھیں:

کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار، متعدد مسافر زخمی

کینیڈا میں ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہوکر الٹ گیا جس سے کم از کم 18 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا سے پرواز بھرنے والے طیارے کو حادثہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

حادثے کے وقت جہاز میں 80 مسافر سوار تھے جنہیں واقعے کے فوراً بعد جہاز سے ریسکیو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مسافروں کو الٹنے والے جہاز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریسکیو اہلکار تباہ شدہ جہاز پر فائر بریگیڈ سے پانی پھینکنے رہے ہیں۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے 2 رن ویز کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز الٹنے کا واقعہ خراب موسم اور رن وے پر برفباری کی وجہ سے پیش آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

delta crash ایئرپورٹ جہاز کینیڈا

متعلقہ مضامین

  • بائیکاٹ رائیڈرپرتشددکرنیوالی خاتون کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج  
  • کینیڈا: ٹورانٹو ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے پر الٹ گیا، 18 افراد زخمی
  • کراچی: ٹینکرز کو جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف نیوٹاؤن تھانے میں درج
  • سانگھڑ: شیخ اورکھورکھانی برادری میں بچوں کے جھگڑے پر تصادم، 10 افراد زخمی
  • کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار، متعدد مسافر زخمی
  • کُرم میں امدادی قافلے پر پھرحملہ، سیکورٹی فورسز نےمسلح افراد کوہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا
  • کرم کیلئے روانہ ہونیوالے قافلے پر فائرنگ، ٹرک ڈرائیور زخمی
  • نئی دہلی: ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • ٹرین سے ٹکرانے والے ٹرالرڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی: تیزرفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا، مقدمہ درج