محمد سلیم انجینیئر نے کہا کہ ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھگدڑ کیوجہ کا تعین کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی، غیر جانبدارانہ انکوائری کرائیں اور ہجوم کے انتظام میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پریاگ راج میں چل رہے مہا کمبھ میں شرکت کے لئے پورے ملک سے لوگ پریاگ راج پہنچ رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹرینوں میں زبردست بھیڑ چل رہی ہے۔ مہا کمبھ میں شرکت کے لئے جانے والے عقیدتمندوں کے لئے خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے متعدد مقامات پر حادثے بھی رونما ہو رہے ہیں۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات پیش آیا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بڑی تعداد میں عقیدتمندوں کی بھیڑ جمع ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس میں 15 سے 18 لوگوں کی موت ہوگئی، جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اس اندوہناک حادثہ پر پورے ملک میں غم کی لہر ہے۔ بھارت کی معروف ملی تنظیم جماعت اسلامی ہند نے بھی متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر محمد سلیم انجینیئر نے اپنے ایک بیان میں تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کی المناک واردات سے بہت افسردہ ہیں، جس میں بے گناہوں کی جانیں گئی ہیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دلی تعزیت مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ہم متاثرہ افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھگدڑ کی وجہ کا تعین کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی، غیر جانبدارانہ انکوائری کرائیں، جوابدہی طے کریں اور ہجوم کے انتظام میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے اور ایسے سانحات کے اعادہ کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنا چاہیئے۔

محمد سلیم انجینیئر نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانا، خاص طور پر بڑے عوامی اجتماعات کے دوران، اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ واضح رہے کہ اس بھگدڑ میں 18 افراد کی ہلاک کی تصدیق ہوئی ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اس میں زیادہ تر افراد کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔ یہ تمام لوگ پریاگ راج کمبھ میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرین کے آنے کے وقت پلیٹ فارم کی تبدیلی کے اعلان کے بعد پلیٹ فارم پر جمع ہجوم بے قابو ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر نے کہا کہ کے لئے کی وجہ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا

جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کیا جائے گا۔اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج شام 4 بجے شاہراہ فیصل سے غزہ یکجہتی مارچ کا آغاز ہوگا، مارچ کے شرکاء کراچی کے تمام اضلاع سے قافلوں کی صورت میں شاہراہ فیصل پر پہنچیں گے۔غزہ یکجہتی مارچ سے قبل بلوچ کالونی پل تا مرکزی جلسہ گاہ شاہراہ فیصل تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کریں گے۔غزہ یکجہتی مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کلیدی خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اہل کراچی سے یکجہتی غزہ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔غزہ یکجہتی مارچ کیلئے شاہراہ فیصل کراچی پر ایک ٹریک خواتین کیلئے جبکہ دوسرا ٹریک مردوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کراچی نے غزہ ملین مارچ کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی زحمت سے بچا جا سکے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایف ٹی سی سے ایئرپورٹ جانے والے افراد کورنگی روڈ یا سندھی مسلم سے اللہ والی چوک ہوتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کا راستہ اپنائیں، ایئرپورٹ سے صدر جانے والے شہری ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ استعمال کریں، کارساز سے آنے والے شہری بلوچ کالونی برج سے ایکسپریس وے کا راستہ اختیار کریں۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ مارچ کے دوران امن و امان اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  •  جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر ہڑتال کروانے کا اعلان کر دیا
  • پروفیسر خورشید 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
  • کراچی :جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا
  • یوم یکجہتی فلسطین مذہبی جماعتوں کے ملک بھر میں مظاہرے، جماعت اسلامی کی لاہور میں غزہ ریلی
  • پشاور، جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت، جماعت اسلامی کا سندھ بھر میں احتجاج