نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں سے عبادت کرنے کا بنیادی حق بھی چھین لیا۔ ریاست اتر پردیش میں ٹرین کے اندر نماز ادا کرنے والے4 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے رکن اسمبلی دیپ لعل نے ستیا گڑھ ایکسپریس کی وڈیو شیئر کی، جس میں4 افراد ٹرین کے اندر نماز پڑھ رہے ہیں، جس پر متعلقہ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے بات کا بتنگڑ بناتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نماز پڑھنے کی وجہ سے ٹرین کے اندر آنے جانے کا راستہ بند ہوگیا اور دوسرے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر کارروائی ہونا چاہیے ۔ خیال رہے کہ یہ وڈیو20 اکتوبر کو اس وقت بنائی گئی جب ستیا گڑھ ایکسپریس کھڈا ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی اوراس دوران 4 مسلمان مسافر نماز پڑھنے لگتے ہیں۔ بی جے پی رکن اسمبلی کی ایما پر مقدمہ درج کرلیا گیا اورویڈیو کی مدد سے نمازیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ حکومت ہڑتالی اساتذہ سے رابطہ کرے، فاروق فرحان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے ایوان میں اپنے نقطہ اعتراض پر کہا کہ آج پورے سندھ میں پروفیسرز اور اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے تقرر پر پی ایچ ڈی کی شرط ختم کر دی گئی ہے، سرکاری افسران کو وائس چانسلرز مقرر کرنے کا قانون لایا جا رہا ہے، اس طرح جامعات کے اندر سیاسی عمل دخل کا آغاز ہو جائے گا اور جو بھی تقرریاں ہوں گی وہ ان کی مرضی سے ہی ہوں گی۔ محمد فاروق فرحان نے مزید کہا کہ ہمارے پروفیسرز اور اساتذہ جو پورے سندھ کے اندر مستقبل کے معماروں کو تعلیم دے رہے ہیں مگر وہ ہڑتال پر ہیں اور وہ کلاسیں نہیں لے رہے ہیں تو حکومت سندھ کو ان سے فوری رابطہ کرنا چاہیے جو تا حال نہیں کیا گیا ہے۔ ان سے فوری رابطہ کر کے ان کو اعتماد میں لے کر ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کی حلف برداری سخت سردی کے باعث کیپیٹل روٹنڈا کے اندر منعقد ہو گی
  • سندھ حکومت ہڑتالی اساتذہ سے رابطہ کرے، فاروق فرحان
  • کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • نئی دہلی کو سرینگر سے جوڑنے والی ٹرین جلد ہی شروع ہوگی
  • تھل ايكسپریس کا جادوئی سفر
  • وادی سندھ کا قدیم رسم الخط پڑھنے پر10لاکھ ڈالر انعام
  • لاہور کا 100 سال سے زائد قدیم تاریخی ریلوے اسٹیشن کھنڈر میں تبدیل
  • 2024 میں ریکارڈ 118 ٹرین حادثات
  • بھارت دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنے اندر جھانک:ترجمان پاک فوج