ویب ڈیسک : وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بولان میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ ٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہوجائے گی۔ 

 وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پولیس کی اپ گریڈیشن کےلیے پلان تیار کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ڈرے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی 40 ہزار سے 45 ہزار دہشتگردوں کو لائے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آج جو سیکیورٹی حالات ہیں اس کی وجہ ان دہشتگردوں کو واپس لانا بھی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کے موقف کو تقویت دی گئی۔

سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعظم کو  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کاخط، پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی شکایت کردی

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ کر پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی شکایت کردی۔

ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کا تشویش ناک مسسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ دیا اور کہا کہ وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وزراء کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو سکی۔وزراء کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزراء کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت اراکین کے سوالات کے جواب دینا کابینہ کی مجموعی زمہ داری ہے ڈپٹی اسپیکر کا خط میں وزیراعظم سے مسلئے کے فوری حل کا مطالبہ کردیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پرائیویٹ سیکٹر سے مل کر پاکستان میں ریل ٹریک کو جدید بنائیں گے: حنیف عباسی
  • وفاقی وزرا کی ایوان سے غیرحاضری، ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعظم اور وزیر پارلیمانی امور کو شکایت کردی
  •  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی وزیراعظم سے شکایت کردی
  • وزیراعظم کو  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کاخط، پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی شکایت کردی
  • وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا اسلام آباد کیریج فیکٹری کا دورہ، مقامی پیداوار بڑھانے کا عزم
  • محسن نقوی کا ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین
  • حیدرآباد میں مال گاڑی کی بوگی ٹریک سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
  • دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم
  • سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائے گی: بلال اظہر کیانی