2025-04-19@03:51:59 GMT
تلاش کی گنتی: 6981

«دلی منتقل کرنے کی»:

    وزیر احمد : جتوئی کے تھانہ بیٹ میرہزار خان کی حدود میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ، بجلی کے چیمبر سے نکلی شعاؤں نے گندم کی تیار فصل کو لپیٹ میں لے لیا ،دس ایکڑ فصل جل کر خاک تمام تر کوششوں کے باوجود بھی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔تفصیلات کےمطابق افسوسناک واقعہ بجلی کے چیمبر آپس میں ٹکرانے اور سپارکنگ کے باعث پیش آیا جس وجہ سے کسان کی لاکھوں روپے مالیت کی دس ایکڑ گندم جل کر خاک ہوگئی، آگ لگنے کا واقعہ بجلی کے چیمبر آپس میں ٹکرانے سے سپارک کرنے کے باعث پیش آیا۔ جوہری معاہدہ: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا ...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت اپنے پارٹی رہنما سے بیزاری کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، میں سب بتادوں گا پارٹی کو کہا لا کر کھڑا کر دیا گیا۔ وہ نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کے ساتھ ان کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے، اسی لیے سینیئر رہنما دونوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شیر افضل مروت نے علیمہ خان کے حوالے سے انکشاف کیا کہ علیمہ خان غیرانسانی رویہ اپناتی ہیں ان کی...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تمام سرکاری عمارتوں میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ریمپ بنوانے کا حکم دے دیا۔ سپیشل افراد کیلئے معا ون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل افراد کے لئے عمارتوں میں ریمپ نہ بنوانا ان کا احترام نہ کرنے کے مترادف ہے۔ میں اپیل کرتی ہوں کہ کوئی بھی سپیشل افراد کی معذوری کا مذاق نہ بنائے اور نہ انہیں اس حوالے سے کوئی نام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کریں گے۔ ساڑھے 12لاکھ خاندانوں کو 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے سامنے دو ہفتوں سے دھرنا دیئے بیٹھے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شامل مظاہرین نے شاہراہ قائد اعظم پروزیراعلی پنجاب آفس کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین و پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل شروع ہوگئی۔ پولیس اور مظاہرین میں آگے بڑھنے کے لیے بحث و تکرار بھی جاری رہی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور ان پر پانی پھینکا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو چڑیا گھر اور الحمراء  ہال کے باہر روکے رکھا۔ جس کے بعد متعدد مظاہرین واپس دھرنے کی جانب واپس چلے گئے جبکہ مظاہرین کی...
    چاہت فتح علی خان کو ان دنوں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ ان کا ایک ایسا انکشاف ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ کسی ایونٹ میں شریک ہونے یا کسی بھی کسی قسم کی پروموشن کرنے کے پیسے چارج کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے اور لوگ بخوشی مجھے مدعو کرتے ہیں یا پروموشنز کرواتے ہیں۔  چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ معروف اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بدلے میں اُن سے 250 پونڈز لیے تھے جو کہ تقریباً 92...
    کراچی میں 201کیسز رپورٹ ،حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں اضافہ بیماری کی ایک نایاب اور ممکنہ مہلک شکل دماغی ملیریا کے کیس کابھی سراغ ملنے لگا محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے جس میں یکم جنوری سے 16اپریل تک 20,000سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتہ لگانا بھی شامل ہے جو کہ بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے ۔کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے ۔صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی...
    درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب ، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف کارروائی کی استدعا عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، درخواست گزارعلیمہ خانم بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست گزار علیمہ خانم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مختلف کیسز میں جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، مگر عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کے حکمنامے میں پٹیشنر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی...
    کراچی میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کا کینالز کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کی حکومت سے علیحدگی پر ردعمل میں کہنا تھا کہ صدر اور چیئرمین سینیٹ کے استعفے کے بعد پھر ان کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بات استعفوں کی ہے تو پہلے صدر اور چیئرمین سینیٹ استعفیٰ دیں۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کینالز کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کی حکومت سے علیحدگی پر ردعمل میں کہا کہ صدر اور چیئرمین سینیٹ کے استعفے کے بعد پھر ان کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیں گے۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری ایوان صدر اسلام...
    وزیر مملکت برائے داخلہ کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا کہ ان کو روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک نہیں 8، 8 فارورڈ بلاک ہیں، کھچڑی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک...
    احتساب کمیٹی میں سپیکر خیبرپختونخوا کے معاملے پر آج کئی گھنٹوں تک طویل اجلاس کا انعقاد ہوا، سپیکر خیبرپختونخوا نے مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں یا نہیں۔؟ فیصلہ تیسرے ممبر پر چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم پر اعظم سواتی کے مبینہ کرپشن کے الزامات پر احتساب کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پر عائد الزامات کے معاملے پر احتساب کمیٹی کے ممبران کے درمیان اختلافات ہیں، ایک ممبر نے سپیکر کو تمام الزامات سے بری قرار دیا، دوسرے ممبر نے الزامات کو درست قرار دینے پر زور دیا۔2 ممبران کے درمیان اختلاف کے باعث تیسرے ممبر نے فیصلے کا اختیار مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس نے فیصلہ سنایا اور این اے - 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے راہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے - 18...
    وزیر خارجہ سے لارڈ آف کنسنگٹن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے پاکستان کے سیاحتی منظرنامے اور بڑھتی ہوئی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی، وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے کردار پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں لارڈ اینڈ لیڈی لنکاسٹر، ڈاکٹر ابراہیم الموجیل اور دیگر کاروباری راہنما شامل تھے۔ وفد نے پاکستان کے سیاحتی منظرنامے اور بڑھتی ہوئی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی، وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے کردار پر زور دیا۔
    غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے سے منافع کی منتقلی بھی تیز ہوگئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایک ارب 70 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منافع کی منتقلی میں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع اسلام آباد ہائیکورٹ نے ختم کردیا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
    رکن قومی اسمبلی و رہنماء پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے قسم کھائی ہے خیبر پختونخوا میں انفرااسٹرکچر پر کام نہیں کرنا۔ بجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی بناتا ہے لیکن ہمیں ہی بجلی نہیں ملتی۔پشاور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاندانہ گلزار اور معظم بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی بناتا ہے لیکن ہمیں ہی بجلی نہیں ملتی، ہمیں 100 فیصد بجلی میں سے 10 فیصد بجلی چاہیے۔اس موقع پر ایڈووکیٹ معظم بٹ نے مائنز اینڈ منرلزبل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل کا مسودہ امریکا اور برطانیہ...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے- 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی، جس کے بعد اہم پیش رفت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا اور این اے-18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق...
    اسلام آباد ہائیکورٹ ،این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این اے 18ہری پور الیکشن دھاندلی کیس ،این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے حلقے میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست نمٹا دی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم خبر آگئی تاہم چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہونے کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سے منظوری مانگ لی۔ سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو نے بتایا کہ متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔ اس ماہ کے شروع میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے...
    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے.سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ اسکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے چھٹیاں جلد بھی دی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بھیج چکے ہیں.چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی۔
    لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، اور واٹرین کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مظاہرین اب بھی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بضد ہیں اور مارچ جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کے سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج کچھ مظاہرین گرمی کی شدت کے باعث بے...
    لزبن(نیوز ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو سے شادی کی افواہوں کو جنم دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔ گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انگلیوں میں ایک انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن پر صرف ایک ہارٹ (یعنی دل) کا ایموجی بنا ہوا تھا۔ رونالڈو کی گرل فرینڈ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کو کئی صارفین نے دونوں کے درمیان طویل عرصے سے قائم رشتے کو شادی یا منگنی کا رنگ دیا ہے تاہم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں کچھ دیرینہ معاملات پر دونوں ممالک نے اپنے مؤقف واضح انداز میں پیش کیے، مذاکرات کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینا تھا ۔دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے حوالے سے بنگلادیش کے سیکرٹری خارجہ جاسم الدین کا کہنا ہے کہ ماضی کے...
    رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عدالت کی اجازت کے باوجود بانی چیئرمین سے اہل خانہ اور ساتھیوں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ شبلی فراز عمر ایوب کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں وہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔ اس موقع پر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر اڈیالہ جیل گئے لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، پچھلے 3 ہفتے سے خاندان کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔ شبلی فراز نے کہا کہ قتل کے ملزمان کو بھی ملاقاتوں کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر تک پہنچنے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اس نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بروقت اور مناسب سہولیات کی فراہمی نے آئی ٹی شعبے کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں برآمدات میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہیں، جو ملک کے ڈیجیٹل اور اقتصادی مستقبل کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ وزیراعظم نے اس امر پر...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)لاہور کے مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کااستعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے دھرنا آج بھی جاری رہا،صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین نے وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی ضد کی ۔پولیس نے احتجاجی ملازمین کو آگے نہ بڑھنے کی ہدایات کیں لیکن احتجاجی مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف جانے لگے جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین پر واٹرکینن کا استعمال کئے جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے اس موقع...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری کی غم سے نڈھال بوڑھی والدہ کو مقتول کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے حوالے سے فکر ستانے لگی۔ مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی روٹی کا بندوبست تو خود کرلوں گی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائے۔ بچے ان پڑھ رہ گئے تو ایک دن یہ بھی ڈاکو بن جائیں گے۔ واقعہ کیسے پیش آیا، واقعے کے وقت مقتول کے ساتھ اس کے کمسن بیٹے نے پورا واقعہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، بابا ولایت علی شاہ کالونی گلی نمبر 10 میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری ظفر ولد عبدالستار...
    سٹی 42 :  کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔ احسن اقبال نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔   وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابل تحسین ہے، جاری منصوبےعوامی فلاح کی سمت درست قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز
    ---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کسی اور کے ساتھ ہوتا تو بھاگ جاتا۔انہوں نے گوجرانوالہ کی اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور ورکرز کے ساتھ ہر جگہ جبر اور فسطائیت ہو رہی ہے، ہم میں سے ہر شخص ہر وقت بانی کے ساتھ کھڑے ہونے کی قیمت چکا رہا ہے۔زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ پاکستان اور سیاست کے لیے اچھا نہیں، ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی...
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ انڈر ٹرائل ملزم کو ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔قصور میں جوڑوں کی ویڈیو وائرل اور پتنگ بازی کے ملزمان کو گنجا کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالتی حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ  بھی رپورٹ سمیت پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دلائل میں کہا کہ آرٹیکل 14 کے تحت شہری کی عزت و تکریم پر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، آئین میں انسانی تکریم ہر شہری کا حق ہے، جس کی کسی صورت خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔ پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کو شہریت دینے کا کیس، لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارشلاہور ہائیکورٹ میں...
    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہوں نے دل کو چھو لینے والے جذباتی الفاظ شیئر کیے ہیں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر وہاج علی نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ آنسو نکل آئیں تو خود پوچھیے گا کیونکہ لوگ پوچھنے آئیں گے تو سودا کریں گے ان کے ان الفاظ کو مداحوں نے بے حد سراہا اور سچے جذبات قرار دیا مداحوں نے ان کے الفاظ پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سچائی پر مبنی جملے ہیں اور دل کو چھو جاتے ہیں ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ یہ الفاظ دراصل بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے تحریر...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ ڈرائیورز کو ہر گز سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے، اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی 9 تا 18 اپریل کی ہفتہ وار رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش گئی۔رپورٹ کے مطابق ہیلمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 15 ہزار 217 موٹر سائیکلیں ضبط اور فینسی نمبر پلیٹس اور کالے...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ںے اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اہم ملاقات میں بلوچستان میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بلوچستان ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں صوبائی وزرا سمیت پارلیمانی سیکریٹری بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے درمیان اس اہم ملاقات میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال سمیت بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی گئی۔ وزیر...
    محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے جس میں یکم جنوری سے 16 اپریل تک 20,000 سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتہ لگانا بھی شامل ہے جو کہ بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے۔ کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے۔ صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کراچی میں ملیریا کے 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 77...
    9 مئی کیس میں ملزم رضا علی کی درخواست ضمانت پر سماعت پر دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ رضا علی اور زین العابدین پر ایک ہی پولیس افسر کا دانت توڑنے کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی پر پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ میں جمع کردہ رپورٹ کیا کہتی ہے؟ وکیل صفائی کے مطابق پولیس افسر نے دانت توڑنے کے جرم میں پہلے زین العابدین کو شناخت کیا بعد میں رضا علی کو، ایک ہی کام 2 مختلف لوگ کیسے کر سکتے ہیں؟ وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق شناخت کرنے والا پولیس اہلکار تو زخمی بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رضا علی تو واقعہ...
    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں عدلیہ کی آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے جو کچھ ہو رہا ہے، وہ عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے، جو ایک خطرناک روایت کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے آئین و قانون کی پامالی پر نوٹس لینا چاہیے۔ بانی چیئرمین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر ہو گئی، فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی، علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی ہے۔ بیرسٹر سیف نے وفاقی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے اعلان کردہ خصوصی پیکج کو سراہتے ہوئے اسے ایک بروقت اور خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لیے ساڑھے 5 لاکھ کسانوں کو براہ راست “گندم سپورٹ فنڈ” کے تحت 15 ارب روپے کی مالی منظوری ایک اہم پیش رفت ہے، جو کسانوں کے مسائل کے فوری حل کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسانوں کے اعتماد اور حکومت کی زرعی ترجیحات کو مزید مضبوط کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو آبیانہ اور فکس ٹیکس میں دی گئی چھوٹ...
    راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں اور  ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کرروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 685 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔   تعلیمی اداروں میں کارروائیاں حکام نے سمبڑیال،  سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب  خاتون سمیت ملزم سے 800 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔   دیگر کارروائیاں لاہور میں  کوریئر آفس...
    یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ڈینور سے ایڈمنٹن جانے والی پرواز کو انجن میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے کی حیران کن وجہ ایک خرگوش کا جہاز کے ٹربائن میں پھنس جانا بتائی گئی ہے۔ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب 159 مسافروں سے بھرا طیارہ پرواز کے فوراً بعد مشکل میں آ گیا۔ مسافروں نے بتایا کہ جہاز کے دائیں انجن سے شعلے نکلتے دیکھے گئے اور زوردار آوازیں سنائی دیں، جس سے کیبن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک مسافر وائیٹ مککری کے مطابق، "ہر چند لمحے بعد انجن سے دھماکے کی آواز آتی، پھر ایک زبردست آگ کا گولا نکلا۔ سب لوگ گھبرا گئے۔" مقامی میڈیا ABC7 کے مطابق، یہ واقعہ "وائلڈ لائف...
    لاہور ہائیکورٹ میں کرنٹ سے بچے کی موت سے متعلق درخواست پر عبوری ضمانت خارج ہونے پر لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے افسران احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ لاہورہائیکورٹ میں لیسکوکی غفلت سے کرنٹ لگنے سے بچے کی موت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ایس ڈی او باٹا پور اور سپرنتنڈنٹ کبیر کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔ مزید پڑھیں: بیمار ماں کو باپ کے ساتھ اسپتال لانے والا 5 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق عبوری ضمانتیں خارج ہونے پردونوں افسران احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف  باٹا پور کے علاقہ میں کم سن بچے کی کرنٹ لگنے سے موت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ Tagsپاکستان
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی براہ راست کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکج کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے کسان دوست اور دور اندیش اقدام قرار دیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ساڑھے 5 لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند اور کسانوں کی مالی معاونت کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں آبیانہ اور فکس ٹیکس میں دی جانے والی چھوٹ کسانوں کے لیے واضح ریلیف ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) ’’شالا وسدا روے پنجاب‘‘ صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب دیہاڑ کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات کا الحمراء میں آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام پنجاب دیہاڑ کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ مریم نواز کے الحمراء آرٹس کونسل پہنچنے پر روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ الحمراء آرٹس کونسل کے احاطے میں ڈھول کی دھمک، رنگیلے گھوڑے، اونٹوں کا مست رقص اور فوک موسیقی بھی پیش کی گئی۔ مریم نوازشریف نے استاد اللہ بخش گیلری میں پنجاب کے حسین نظاروں پر مشتمل آرٹ نمائش کا افتتاح بھی کیا۔ ذوالفقار زلفی کی بنائی پینٹنگ میں لاہور کی ثقافت کی شاندار عکاسی کی گئی۔...
    صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے، دعا ہے ہمارا صوبہ ہمیشہ ہنستا اور بستا رہے۔ صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب کی...
    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کے خلاف احتجاج کا مذاق اڑانے والے مزاحمت مخالف ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج ملتان میں غزہ سے یکجہتی کے لیے بڑا مارچ کریں گے، حکمران، اپوزیشن پارٹیوں میں ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے مقابلہ جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مخصوص لابیوں کی جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں، اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا پاکستان کی ریاستی پالیسی ہے جو قائداعظمؒ نے وضح کی تھی۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستانیوں اور فلسطینیوں میں رشتہ ایمان اور عقیدے کا ہے، حکمران فلسطین کی دو ریاستی حل کی تجاویز پیش نہ کریں، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو...
    سٹی42:  آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور  ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔  لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن  نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ 206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن راہنماؤں نے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرایا، اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نے ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن کے چیف وہپ نے گرفتاریوں پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تو ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر اور علیمہ خان سمیت دیگر راہنماؤں کی گرفتاری پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔اپوزیشن راہنماؤں نے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرایا، اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر شدید نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نے ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز نے گرفتاریوں پر...
    کراچی: محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے رشوت لینے والے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے رشوت وصولی کے الزام میں شاہ لطیف تھانے کا سب انسپکٹر شاکر علی کو گرفتار کرلیا۔  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں رشوت میں لئے گئے 50 ہزار روپے برآمد کئے گئے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اینٹی کرپشن ملیر کے تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا مذاق اڑانے کی فکر نہیں بلکہ عدالتوں کی توہین ہورہی ہے اس بات پر ججز کو نوٹس لینا چاہیے۔ راولپنڈی موٹروے پر رہائی کے بعد علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ایسا کررہے ہیں ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا، پچھلی بار ایک ہوٹل میں بیٹھے تھے آج ایک بلڈنگ میں بیٹھے تھے پولیس ہمارے پیچھے آئی ہے، پہلے ہمیں ایک ریسٹورنٹ میں بٹھا دیا اور اب موٹروے پر چھوڑ دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم تین بہنیں گھر سے آئی دونوں اپوزیشن لیڈر کو بھی اٹھا لیا، ہمیں تو چھوڑیں...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس اور لیویز اہلکاروں کی جانب سے چیک پوسٹوں پر رشوت لینے اور سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیک پوسٹوں پر کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔  تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو  احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی اور ان کے داماد، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہُل نے تھانے ویسٹ میں 7 ایکڑ اراضی خرید لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹی اور ان کے داماد نے مہاراشٹرا کے علاقے تھانے ویسٹ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں نے مل کر تھانے کے اووالے علاقے میں واقع سات ایکڑ زمین کا ایک پلاٹ خریدا ہے، جس کی مالیت تقریباً 9.85 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ A post common by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar) اداکار کی جانب سے یہ سرمایہ کاری موجودہ رئیل اسٹیٹ رجحانات کے پیشِ نظر ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ تھانے...
    بی سی سی آئی نے ابھیشیک نائر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا۔ جولائی 2024 میں مقرر کیے گئے ابھیشیک نائر گزشتہ سال کے اواخر میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی خراب کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد بی سی سی آئی کا پہلا بڑا شکار ہیں۔ خراب کارکردگی کی شروعات نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے وائٹ واش سے ہوئی جس کے بعد بھارت کو آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا سے بھارت واپسی کے فوراً بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ ایک اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ ممبئی میں ہونے والی...
    راولپنڈی موٹروے پر رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو پیغام جاتا ہے، جیل انتظامیہ اس کو کچھ سمجھتی نہیں ہے، ایسے ججز آنے چاہئیں جو انصاف فراہم کریں، اگر آپ انصاف نہیں دے سکتے تو کیوں بیٹھے ہیں ان کرسیوں پر۔؟ اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری نہیں عدالتوں کی توہین ہو رہی، ججز کو فکر کرنی چاہیے۔ راولپنڈی موٹروے پر رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یہ دوسری مرتبہ ایسا کررہے ہیں، ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں، ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا۔ انہوں...
    پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے دھمکی دی ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں نہیں جانے دیں گے۔  آج اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے قومی اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دھمکی آمیز باتین کیں۔ انہوں نے کہا، "محسن نقوی کو میں نے قومی اسمبلی میں بیٹھنے نہیں دیا، میں دیکھتا ہوں شہباز شریف کیسے آئے گا ہم ان کو اٹھا اٹھا کر بھگائیں گے۔"  حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ  عمر ایوب نے صحافیوں سے شکایت کی،  یہ دیکھ لیں لیڈر اف دی اپوزیشن کو گرفتار کررہے ہیں، یہاں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر، حامد رضا اور دیگر رہنما موجود ہیں۔...
    سٹی42: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے ایک بار پھر جیل کے آگے دھرنا دینے کی ضد کی۔ صحافیوں سے باتین کرتے ہوئے علیمہ خان نے ہر صورت میں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کی ضد کی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ انہیں یہاں سے دور کہیں  لے جا کر چھوڑا گیا تو وہ واپس یہیں آئیں گے اور جیل کے باہر بیٹھیں گے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق علیمہ خان  نے ہمیں کہیں لے جاکر چھوڑا تو پھر ہم واپس آجائیں گے اور ملاقات کیے بغیر نہیں جائیں گے۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ  علیمہ خان...
    ویب ڈیسک : انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رابعہ قادر کو لیسکو کا پی آر او مقرر کر دیا گیا۔  لیسکو کے چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ کی منظوری کے بعد تقرری کے احکامات جاری کۓ گۓ۔   رابعہ قادر گزشتہ برس سے لیسکو کے پی آر سیکشن میں بطور میگزین انچارج خدمات انجام دے رہی ہیں۔  پاکستان واپڈا ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور چھ مرتبہ کی قومی چیمپئن  رابعہ قادر نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ایم ایس سی سپورٹس سائنسز کی ڈگری بھی  حاصل کر رکھی ہے۔  رابعہ قادر کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے گلوبل سپورٹس مینٹورنگ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ٹینیسی کی ایلومنائی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ حکمرانوں کے معیشت کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کو میں نے قومی اسمبلی میں بیٹھنے نہیں دیا، میں دیکھتا ہوں شہباز شریف کیسے قومی اسمبلی آئیں گے۔راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے اور قیدی وین میں بیٹھنے سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ لیں لیڈر آف دی اپوزیشن کو گرفتار کر رہے ہیں، یہاں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر، حامد رضا اور دیگر رہنما موجود ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں حراست میں لے جاکر یہ جہاں بھی چھوڑیں گے ہم واپس اڈیالہ کے باہر آئیں گے اور اُس وقت تک بیٹھیں گے جب تک بھائی سے ملاقات نہیں ہوجاتی۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کے حراست میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ عمران خان کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے ہو رہا ہے،انکے بچوں،فیملی اور ڈاکٹروں سے ملاقات بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل قوانین کے مطابق حق ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے ملاقات کریں، پچھلی ملاقات میں سلمان صفدر اور بیرسٹر گوہر کو اندر جانے دیا ظہیر...
    پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے  213 پر ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 3312 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار لال چند 2232 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی اسمبلی کی اس نشست پر 18 امیدوار مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور عمران خان کے فوکل پرسن قاسم نیازی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے کیلئے آنے والے رہنماؤں اور ان کی تینوں بہنوں کو راولپنڈی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی تینوں بہنیں، علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے...
    عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے  213 پر ضمنی  انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔498 پولنگ اسٹیشنز میں سے 13 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 3312 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار لال چند 2232 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کی اس نشست پر 18 امیدوار مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
    راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور ان کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔ عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی تینوں بہنیں، علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر ، صاحبزادہ حامد رضا اور عمران خان کے فوکل پرسن قاسم نیازی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے عمران خان سے ملنے کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب ملک کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کویتی...
    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مزید دو ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی.ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا .جس میں آئینی بینچ کے لیے 2 مزید ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے مزید دو ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے. جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس باقر نجفی کو آئینی بینچ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ دونوں ججز کو کثرت رائے سے آئینی بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نئے ججز کی شمولیت کے بعد آئینی بنچ میں ججز کی تعداد...
    فوٹو: فائل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں نجی حج ٹورز آپریٹرز کے صدر ثنااللّٰہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجی حج آپریٹرز کو سرکاری اسکیم کے ساتھ ہی درخواستیں لینے نہیں دی گئیں۔قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کابینہ نے حج پالیسی منظوری میں ڈھائی ماہ لگا دیے۔انہوں نے  کہا کہ نجی حج آپریٹرز کو سرکاری اسکیم کے ساتھ ہی درخواستیں لینے نہیں دی گئیں، ہمیں بروقت درخواستیں نہ لینے دی گئیں تو ہم انتظامات نہیں کرسکے۔ مزید پڑھیں: پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی لاپروائی، ہزاروں عازمین حج سے محروم ہوگئے ثنااللّٰہ نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ سطح کمیٹی بنا کر سعودی عرب بھیجی جائے اور مسئلہ حل کیا...
    بانی چیئرمین تحریک انصاف علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہیں آج  بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی نہ ان کے وکلا کو ملنے کی اجازت ملی، قید تنہائی میں رکھنے سے عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم سے کہا گیا تھا کہ آج عمران خان سے ملاقات کروائی جائے گی، ہم سے جھوٹ بولا گیا کیوں کہ آج بھی عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔’ملاقات کا دن منگل کا تھا، تاہم ہمیں کہا گیا کہ آج آپ چلے جائیں ہم آپ کی ملاقات جمعرات کو کروائیں گے، وہ جھوٹ بول رہے ہیں، عدالتی حکم بھی نہیں مان رہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل 2025)جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں دو نئے ججز شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی، اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر کثرت رائے سے اتفاق کیا گیا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں آئینی بینچ کیلئے نئے ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ عدالتی امور اور بینچ کی فعالیت کو مزید موثر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر اتفاق کیا گیا جس کے بعد دونوں ججز کو...
    کراچی پریس کلب کے باہر قوم پرست رہنماؤں سے گفتگو کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے سندھ کے اس اہم اور بنیادی مسئلے پر مکمل حمایت کا یقین دلایا اور مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی، سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن، حوزہ علمیہ صادقینؑ کے مدیر علامہ امتیاز علی امینی، سندھ سید ایسوسی ایشن کے سابق صدر کراچی سید علی اکبر شاہ اور اتم علی نے سندھو دریا پر ناجائز 6 کینال کی تعمیرات کے خلاف جاری احتجاج میں شرکت کی۔ یہ رہنما کراچی پریس کلب کے باہر سندھ قوم پرست رہنما نیاز کالانی کی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) میں 1988 میں بی اے اور ایم اے اکنامکس کی جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ایگزیکٹیو افسر کی حیثیت سے بھرتی ہونے والے لال خان جتوئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز بی اینڈ سی ون کراچی کو سندھ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے دونوں ڈگریوں میں جعلسازی کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا لیکن گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی سیکریٹری اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر ڈاکٹر ارشد محمود کی جانب سے اس کی بحالی کی اپیل منظور ہونے کے بعد ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے اپنے 20 مارچ کے اجلاس میں اسے 2013 سے...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کو عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ کا جج بنانے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئینی بینچ  کے لیے  2 مزید ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا ذرائع  نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن پاکستان نے جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کو آئینی بینچ کا جج بنانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن پاکستان نے کثرت رائے  کے ساتھ  دونوں ججز کو آئینی بینچ  میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ ذرائع  کے مطابق جسٹس عقیل عباسی کے نام کی منظوری 8  ووٹوں...
    جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عقیل عباسی،جسٹس علی باقر نجفی کی آئینی بینچ میں شمولیت کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کو عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ کا جج بنانے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئینی بینچ کے لیے 2 مزید ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا ذرائع نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن پاکستان نے جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کو آئینی بینچ کا جج بنانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایا...
    پنجاب میں ڈرگ کورٹس کی تشکیل نو سے متعلق بل پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا۔ ڈرگ کورٹس کی تشکیل نو سے متعلق پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے بل کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ بل کے متن کے مطابق ڈرگ کورٹس میں ایک سیشن جج اور دو ماہرین پر مشتمل ٹریبونل قائم کیا جائے گا۔ سیشن جج کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس 3 سال کے لیے نامزد کریں گے۔ پنجاب حکومت 15 سالہ تجربہ رکھنے والے 2 ماہرین کو نامزد کرے گی۔ مزید پڑھیں: پنجاب؛ سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی میں غفلت پر کارروائی بل کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلے کے لئے تینوں ارکان کی شرکت لازم ہوگی۔ موجودہ ترمیم...
    ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے، کینال کا مسئلہ بہت حساس ہے، نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی فیصلے سے پاکستان اور حکومت کمزور ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرِ توانائی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے۔ ناصر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر)ہا رون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے گز شتہ روز پنڈ دادن خان ضلع جہلم میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے گیس، بجلی اور نا درا کے خلاف متعدد شکا یات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔ سینئر ایڈ وائزر نے کھلی کچہر ی میں حا ضر نہ ہو نے والے اداروں کے مقا می سر برا ہان کے خلاف انظبا طی کا رروائی کر نے کا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ملک کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔مقبول ترین فلمیں بنانے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو رقم مل سکے گی جس کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلم فنڈز ڈسٹریبیوشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں صوبائی وزیر انفارمیشن اینڈ کلچر عظمی بخاری، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہوں گے۔کمیٹی میں سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے۔ وفاقی محتسب کی پنڈ دادنخان میں کھلی کچہر ی، حا ضر نہ ہو نیوالے محکموں کے مقامی سر...
    — فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں اور سزا معطلی کے معاملے کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں۔ڈویژن بینچ نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 2 ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بھی ساتھ دیکھ لیں گے۔ بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ نہ ہو سکاڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 6 مقدمات اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی...
    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود کی ملاقات ہوئی ہے۔ مراد علی شاہ نے دورانِ ملاقات کہا ہے کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت سندھ کے نوجوانوں کو بھی بہتر نوکریاں اور وزٹس کا موقع دیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کی ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ہم اپنے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن سے آراستہ کر کے دنیا بھر میں بھیجنا چاہتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیاوزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل... چیئرمین پی ایم یوتھ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواستوں کو عدالت نے منظور کر لیا ہے اس کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے کی جہاں عدالت نے دونوں کی اپیلوں کو دو ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی اور ساتھ ہی سزا معطلی کی درخواستوں کو بھی زیر غور لانے کا عندیہ دیا سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت سے درخواست کی کہ سزا معطلی کی درخواستوں کے لیے بھی تاریخ دی جائے...
    کراچی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےملاقات کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ رابطہ کاری کے ذریعہ صوبے کے نوجوان مختلف ممالک میں روزگار، وزٹس اور تعلیم کے لئے بھیجے جائیں گے۔(جاری ہے) جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت سندھ کے نوجوانوں کو بھی بہتر نوکریاں اور بیرون ملک دوروں کے مواقع دیئے جائیں ۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان سے ہنرمند...
    اسلام آباد: کراچی کے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست پر سماعت نیپرا م یں ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کی۔ کے الیکٹرک نے 8 ارب 13کروڑ روپے کےاضافی رائٹ آف کلیمزکی درخواست کر رکھی ہے  جب کہ سابقہ رائٹ آف کلیمزکی درخواست ملاکر مجموعی رقم76ارب روپے سے بڑھ جائےگی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ڈیفالٹرز سے عدم وصولیوں پرنیپرا میں رائٹ آف کلیمز کی درخواست جمع کرائی  گئی تھی۔ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 2017-23 تک کے رائٹ آف کلیمز کی درخواست کی ہے، اس سے پہلے کے الیکٹرک نے67 ارب 90 کروڑ کے کلیمز کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ دورانِ سماعت...
    غازی آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بھارت کے شہر غازی آباد میں کینسر میں مبتلا شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کلدیپ تیاگی نامی ریئل اسٹیٹ ڈیلر نے گھر میں پہلے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ملزم ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا جس نے اپنی لائسنس والی بندوق سے گولیاں چلائیں، واقعے کے وقت ان کے دونوں بچے گھر پر موجود تھے، فائرنگ کی آواز سن کر بچے والدین کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موت...
    ویب ڈیسک : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا عدالت نے منظور کرلی۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں اور سزا معطلی کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور  کرلیں۔ نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے کی تردید کردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 2 ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت  جاری...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ماہ لاہور میں واقع میؤ اسپتال کے اچانک دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو برطرف کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔گزشتہ روز لاہور میں انوائرونمنٹ پروٹیکشن فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایم ایس اور پرنسپل کو برطرف کرنے کے بعد سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ایم ایس میؤ اسپتال کو فارغ کرنے پر عفت عمر کا ردِ عملوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میو اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو نکالے پر جانے پر اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے...
    بھارتی ٹیلی ویژن اداکار عامرعلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن سے جڑے ایک تلخ تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک آن لائن پلیٹ فارم سے بات کرتے ہوئے عامر علی نے انکشاف کیا کہ جب وہ صرف 14 سال کے تھے تو ممبئی کے ایک ٹرین سفر کے دوران انہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا اور اس جنسی ہراسانی کے واقعے نے ان کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا ہی چھوڑ دیا۔ اداکارہ سنجیدہ کے سابق شوہر عامرعلی نے مزید بتایا کہ اس ناخوشگوار تجربے کے بعد انہوں نے ہم جنس پرست مردوں کے...
    سٹی42: وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے الیکٹرک وہیکلز (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 22 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق EV چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 45 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 23 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسز شامل کرنے کے بعد نئی قیمت 38 روپے فی یونٹ ہوگی جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 75 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی تھی۔ اب قومی شناختی کارڈ نمبر ہی میڈیکل ریکارڈ (ایم آر) نمبر ہو گا: مصطفیٰ کمال  فیول پرائس...
    اپنے جاری کردہ بیان میں لیگی رہنما نے فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے وقف قانون کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ شرافت علی خلجی نے اپنے جاری کردہ بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور...
    گزشتہ رات اچانک موسم خراب ہوگیا اور رات کے پچھلے پہر بہت زیادہ طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ اچانک بجلی کے جانے سے بہت زیادہ اندھیرا ہوگیا، اس پر افتاد کہ بہت زیادہ شور کے ساتھ بادلوں نے گرجنا شروع کردیا۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کہ بہت بڑا دھماکا ہوا اور بجلی کی کڑک سے بچوں کی آنکھ کھل گئی۔ میری چھوٹی بیٹی جس کی عمر 6 سال تھی وہ میرے ساتھ ہی سوئی ہوئی تھی۔ اس بجلی کی کڑک سے وہ زورسے چیخی اور ڈر کے مارے مجھ سے لپٹ کررونے لگی۔ میں نے اسے سمجھایا اور چپ کرایا کہ بجلی بہت دور کڑکی تھی اور یہ اللہ کی طرف سے ہے، اس سے آپ کو کوئی نقصان...
    جیکب آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ جیسے مزاحمتی محاذوں نے امت مسلمہ کے غیرت مند چہرے کی نمائندگی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ، جنوبی لبنان اور یمن کے مظلوم عوام پر اسرائیل اور اس کے حواریوں کی مسلسل جارحیت قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر امت مسلمہ کی خاموشی اور مسلم حکمرانوں کا مصلحت آمیز رویہ افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جمہوری...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا، کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، پاکستان...
    علی سسٹرز سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میلبرن میں جاری آسٹریلین ونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تین بہنوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی حریف کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں رسائی پاکر ریکارڈ قائم کردیا۔ تینوں بہنوں نے کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے فتوحات اپنے نام کیں۔ گرلز انڈر19 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ماہ نورعلی نے آسٹریلیا کی الزبتھ وانگ کو شکست دی۔ گرلز انڈر17 کے سیمی فائنل میں...
    بھارت کے شہر غازی آباد میں کینسر میں مبتلا شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کلدیپ تیاگی نامی ریئل اسٹیٹ ڈیلر نے گھر میں پہلے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ ملزم ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا جس نے اپنی لائسنس والی بندوق سے گولیاں چلائیں، واقعے کے وقت ان کے دونوں بچے گھر پر موجود تھے، فائرنگ کی آواز سن کر بچے والدین کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق کمرے...