چاہت فتح علی خان کو ان دنوں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ ان کا ایک ایسا انکشاف ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ کسی ایونٹ میں شریک ہونے یا کسی بھی کسی قسم کی پروموشن کرنے کے پیسے چارج کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے اور لوگ بخوشی مجھے مدعو کرتے ہیں یا پروموشنز کرواتے ہیں۔ 

چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ معروف اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بدلے میں اُن سے 250 پونڈز لیے تھے جو کہ تقریباً 92 ہزار 500 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب میں صرف سالگرہ کی مبارک باد کے لیے 100 پونڈز چارج کرتا ہوں۔  اب یہ کام میری مکمل پیشہ ورانہ مصروفیت بن چکا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ کئی پاکستانی فنکار بھی اپنے ڈراموں یا دیگر پروموشنز کے لیے مجھ سے ذاتی ویڈیوز اور اشتہارات بنواتے ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان

پڑھیں:

کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک

GOMA, DR CONGO:

کانگو میں موٹر لگی لکڑی کی کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کانگو کے شمال مغربی علاقے میں واقع دریائے کانگو میں لکڑی کی بنی کشتی میں آگ لگی، جس کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی اور 148 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 500 افراد سوار تھے اور دریائے کانگو میں ڈوب گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانگو میں کشتیوں کے حادثات عام ہیں جہاں گاؤں میں ٹرانسپورٹ کے لیے لکڑی کی بنی کشتیاں استعمال کی جاتی ہیں اور اکثر اس میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہوتے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں تاحال سیکڑوں افراد لاپتا ہیں جبکہ اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد بھی 50 بتائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ بی کانگولو نامی کشتی میں امبانڈاکا قصبے کے قریب دریا میں آگ لگی جو ماٹنکومو کی بندرگاہ سے بلومبا جارہی تھی، بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 100 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے اور پناہ گاہ میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم جھلسنے والوں کو مقامی اسپتالوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

کمشنر کومپیٹنٹ لویوکو نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کشتی میں کھانا پکا رہی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجنوں مسافر بشمول خواتین اور بچے کشتی میں آگ لگنے کے بعد دریا میں چھلانگ لگانے سے ہلاک ہوگئے جو تیرنا نہیں جانتے تھے۔

یاد رہے کہ 2024 میں کانگو کے مشرقی علاقے لیک کیوو میں 278 مسافروں کو لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور بعد ازاں دسمبر میں مغربی کانگو میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا اور اس حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  •   عرفان صدیقی کی  شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
  • 14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟
  • ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ، صدرمملکت اور وزیراعظم  کی  مسیحی برادری کو مبارکباد
  • مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی
  • کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
  • رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے کتنے پاکستانی حج نہیں کر سکیں گے؟
  • بات استعفوں کی ہے تو پہلے آصف علی زرداری اور یوسف گیلانی استعفیٰ دیں، خالد مقبول صدیقی
  • پرائیویٹ حج اسکیم: اس سال کتنے عازمین حج پر جائیں گے؟
  • پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں کتنے ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے؟