کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لزبن(نیوز ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو سے شادی کی افواہوں کو جنم دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔
گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انگلیوں میں ایک انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن پر صرف ایک ہارٹ (یعنی دل) کا ایموجی بنا ہوا تھا۔
رونالڈو کی گرل فرینڈ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کو کئی صارفین نے دونوں کے درمیان طویل عرصے سے قائم رشتے کو شادی یا منگنی کا رنگ دیا ہے تاہم کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
رونالڈو اور جارجینا 2016 سے ساتھ ہیں جبکہ انکے کُل 5 بچے ہیں، جس میں 2 بیٹیاں اور 3 بیٹے شامل ہیں۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں جارجینا روڈریگز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم دونوں اپنے تعلقات کو پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہیں، جب مناسب وقت آئے گا، سب کو پتہ چل جائے گا۔
دوسری جانب معروف فیشن تجزیہ کار ایلینا گارشیا کا کہنا ہے کہ یہ انگوٹھی ڈائمنڈ-ایمبرڈ ڈیزائن کی ہے جو عام طور پر منگنی/شادی کے موقع پر پہنی جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،شفقت علی خان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جارجینا روڈریگز
پڑھیں:
پاکستان ایس سی او رکن ممالک کیساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے،عاطف اکرام شیخ
پاکستان ایس سی او رکن ممالک کیساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، ایس ای او کے رکن ممالک میں توانائی، تجارت انویسٹمنٹ اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے رکن ممالک کنیکٹیویٹی اور باہمی روابط میں اضافے سے ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم نورلان یرمیک بائیف نے وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا ، سیکرٹری جنرل ایس سی او نے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز عاطف اکرام شیخ اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ،ملاقات میں ایس سی او رکن ممالک میں تجارتی تعلقات میں اضافے ،سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دورے کے موقع پر سیکرٹری جنرل ایس سی او نورلان یرمیک بائیف نے کہا کہ دورہ پاکستان میں پرجوش استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہتے ہیں،ایس سی او کے رکن ممالک کو امن کے قیام اور اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے، ایف پی سی سی آئی کو بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سراہتے ہیں، رکن ممالک کو ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پروڈکشن میں اضافے کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فایدہ اٹھانا چاہیے، ایف پی سی سی آئی ایس سی او بزنس کونسل میں بہتری کے حوالے سے تجاویز دے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نورلان یرمیک بائیف کی قیادت میں رکن ممالک کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، سیکرٹری جنرل ایس سی او نورلان یرمیک بائیف کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2024 میں پاکستان نے ایس سی او بزنس کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا، اس کانفرنس نے رکن ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا،ایس ای او کے رکن ممالک میں توانائی، تجارت انویسٹمنٹ اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، ایس سی او کے پلیٹ فارم سے رکن ممالک کنیکٹیویٹی اور باہمی روابط میں اضافے سے ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایس سی او سیکرٹریٹ سہیل خان نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان کے بڑے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کی فہرست فراہم کرے، یہ فہرست اور تفصیلات ایس سی او کے ویب سائٹ پر لگائی جائیں گی، اس اقدام کے نتیجے میں رکن ممالک کے کاروباری افراد کو باہمی رابطوں میں آسانی ہو گی۔