2025-01-23@17:00:22 GMT
تلاش کی گنتی: 25
«توانائی کا»:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)وزیرِ اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے گزشتہ روز ڈیووس سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی ہی دنیا میں فوسل فیول کی پیدا کردہ ماحولیاتی تباہ کاریوں سے بچاؤ کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں کو ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان اور بالخصوص سندھ صوبہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم سندھ حکومت نے...
واشنگٹن (آن لائن)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توانائی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں فوسل فیول کی پیداوار کو بڑھانا اور آف شور ڈرلنگ پر پابندی کو تبدیل کرنا شامل ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد قومی توانائی ایمرجنسی کے اعلان کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ’’قومی توانائی ایمرجنسی‘‘ میں فوسل فیول کی پیداوار کو بڑھانا اور آف شور ڈرلنگ پر پابندی کو ختم کرنا شامل ہیں۔علاوہ ازیں مضبوط امریکی ڈالر، جغرافیائی سیاسی خطرات میں کمی اور یورپ میں کساد بازاری کے خدشات میں کمی کے باعث بھی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 0.3 فیصد کم ہوگئی۔خام تیل کی فی بیرل قیمت 78.95 ڈالر...
اسلام آباد: وزارت توانائی نے جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ دے دیا۔پیر کو سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ زرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 15آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم ہونے سے بھی صارفین کو 802ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ رکن کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ دنیا میں پاور سیکٹر میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، ہم کیوں پرانے ماڈل پر چل رہے ہیں،وزیر توانائی نے خطے میں سستی بجلی دینے کا لفظ استعمال کیا وضاحت دیں، کیا یہ صرف لوگوں کو خوش کرنے کا اعلان ہے یا اس میں کچھ حقیقت ہے؟،...
وزارت توانائی نے جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ دے دیا۔ سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 15 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہونے سے بھی صارفین کو 802 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ رکن کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ دنیا میں پاور سیکٹر میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ہم کیوں پرانے ماڈل پر چل رہے ہیں،وزیر توانائی نے خطے میں سستی بجلی دینے کا لفظ استعمال کیا وضاحت دیں۔ کیا یہ صرف لوگوں کو خوش کرنے کا اعلان ہے یا اس میں کچھ حقیقت ہے، آپ کے...
وزارت توانائی کا جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت توانائی نے جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ دے دیا۔سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 15آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہونے سے بھی صارفین کو 802 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔رکن کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ دنیا میں پاور سیکٹر میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ہم کیوں پرانے ماڈل پر چل رہے ہیں،وزیر توانائی نے خطے میں سستی بجلی دینے کا...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری حاصل کی جائے۔ وزیر خزانہ نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا، پاکستان پانڈا بانڈز کے ذریعے چین کی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس بانڈ اجرا کے ذریعے پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر جمع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )جوہری توانائی پاکستان کے توانائی کے چیلنجوں کا ایک قابل عمل اور سرمایہ کاری کا موثر حل پیش کرتی ہے جو توانائی کی حفاظت کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی میں معاونت کے ساتھ ساتھ قابل اعتماد اور پائیداری کی پیشکش کرتی ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی توانائی کی ماہر ڈاکٹر عافیہ ملک نے پاکستان کے پاور چیلنجز سے نمٹنے میں جوہری توانائی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی حفاظت ملک کی اقتصادی، ماحولیاتی اور قومی سلامتی کے لیے بہت ضروری ہے، جو مختلف اقتصادی شعبوں کو جوڑتی ہے انہوںنے دلیل دی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری پریس کانفرنس کررہے ہیں
کیف: روسی فوج کے میزائل حملے میں عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے کیف؍ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدت آگئی اور فریقین نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یوکرین نے 3 سال سے جاری جنگ کے دوران روسی سرزمین پرسب سے بڑا فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں فرنٹ لائن سے سیکڑوں میل دور فیکٹریوں اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی فوج کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ روسی فیڈریشن کے علاقے میں 200 سے 1100 کلومیٹر کے فاصلے پر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس دوران برائنسک، ساراتوف، تولا کے علاقوں اور جمہوریہ تاتارستان میں تنصیبات کو...
وزیرِ توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اہم اصلاحات کی جا رہی ہیں، اور گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی سے نومبر تک گردشی قرضوں میں 12 ارب روپے کی کمی آئی، اور اس سال کے پانچ ماہ میں ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنیوں) کا نقصان 170 ارب روپے سے تجاوز نہیں کیا، جبکہ اگر دو مزید کمپنیوں کے بورڈز تبدیل نہ ہوتے تو یہ...
سرکاری توانائی کمپنی یوکرینیرگو نے کھارکیو، سومی، پولتاوا، زاپوریزیا، ڈنیپروپیٹرووسک اور کیروووہراڈ کے علاقوں میں بجلی کی ہنگامی بندش کی اطلاع دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو کرین پر بڑے پیمانے پر کروز میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں توانائی کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے بعد یو کرین کئی علاقوں میں بجلی کی بندش پر مجبور ہوگیا۔ سعودی نشریاتی ادارے میں شائع رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کو احتیاطاً بجلی کی بنچش پر مجبور ہونا پڑا۔ ہرمن ہالوشچینکو نے فیس بک پر لکھا کہ دشمن یوکرین کے باشندوں کو دہشت زدہ...
ویب ڈیسک: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں، گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کے لیے ٹیرف 45 فیصد کم کردیا ہے،ہم نے جولائی سے نومبر گردشی قرض میں 12 ارب روپے کی کمی کی، اس سال 5 ماہ میں ڈسکوز کا نقصان 170 ارب سے نہیں بڑھنے دیا، اگر 2 اور کمپنیوں کے بورڈ تبدیل ہوتے تو یہ نقصان 140 ارب روپے ہوتا۔ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں:وزیرِ اعظم شہباز شریف وفاقی وزیر...
کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2025 )روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو کرین پر بڑے پیمانے پر کروز میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں توانائی کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے بعد یو کرین کئی علاقوں میں بجلی کی بندش پر مجبور ہوگیا سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ملک کو بجلی کی بند ش پر مجبور ہونا پڑا.(جاری ہے) ہرمن ہالوشچینکو نے فیس بک پر لکھا کہ دشمن یوکرین کے باشندوں کو دہشت زدہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ خطرے کے دوران پناہ...
اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ چارجنگ سٹیشنز کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اویس لغاری نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور 2023 کے جولائی سے نومبر کے دوران گردشی قرضوں میں کمی دیکھنے کو ملی۔ اس عرصے میں تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے 223 ارب روپے کا نقصان کیا، لیکن 2024 میں اس نقصان کو 170 ارب روپے تک محدود رکھنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ وفاقی وزیر...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے ثمرات مل رہے ہیں،چند ماہ میں خطے کی سستی ترین بجلی فراہم کریں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےاویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں بھی کمی آ رہی ہے ،گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے ٹیرف 45 فیصد کم کردیا ہے ،چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف 71 روپے 10پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں،ہم نے ای چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا رہے ہیں۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -بدھ 15جنوری ، 2024 اویس لغاری نے مزید کہا کہ صنعتی اور اقتصادی زونز کا طریقہ کار...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا خصوصی رعائتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.70 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، حکومتی اصلاحات کے ثمرات مل رہے ہیں، گردشی قرضوں میں 12 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے پچھلے سال 223 ارب روپے کا نقصان کیا، لیکن اب اس میں کمی آئی ہے، جولائی تا نومبر 2024 میں ہماری پرفارمنس 380 ارب روپے بہتر رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی کاوشوں سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر فعال جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹد پلانٹ کو بحالی کرنے کے منصوبے پر عمل کیا جا رہا ہے، جو توانائی کے شعبے کی ترقی و خوشحالی کی ایس آئی ایف سی کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔ منصوبے کے تحت جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹد ( جے جے وی ایل )اورسو ئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے غیر فعال پلانٹ کی فوری بحالی پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ایس آئی ایف سی کی جانب سے جنوری میں دونوں کمپنیوں کو ریونیو شیئرنگ معاہدہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جون...
کیلیفورنیا :سائنس فکشن کا حصہ سمجھی جانے والی سولر انرجی سے چلنے والی گاڑیاں اب حقیقت بن چکی ہیں، اور ایپٹیرا کمپنی نے اس میدان میں شاندار پیشرفت کی ہے۔ ایپٹیرا کی سولر ای وی گاڑی خاص طور پر اس مقصد کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے کہ اسے بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی روزانہ سورج کی روشنی سے 40 میل تک کا فاصلہ طے کرنے کے لیے توانائی حاصل کر سکتی ہے۔ یہ تین پہیوں والی گاڑی اسپیس شپ جیسا جدید ڈیزائن رکھتی ہے، جس میں ہوا کی رگڑ کو 70 فیصد تک کم کرنے کے لیے وزن کو انتہائی ہلکا رکھا گیا ہے۔ اس کی سطح پر لگے...
کراچی: پاکستان اسٹیل مل کی بحالی وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان بات چیت کا مرکزی موضوع بنی ہوئی ہے، یہ 2015 سے غیرفعال ہے، پاکستان اسٹیل مل کی بندش کا صنعتی شعبے پر منفی اثر پڑا ہے اور درآمدات پر انحصار بڑھتا جارہا ہے، جس کی لاگت اربوں ڈالر سالانہ ہے، جو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور تجارتی خسارے پر منفی اثر ڈال رہا ہے. وفاقی حکومت اسٹیل مل کی نجکاری کو ترجیح دیتی ہے، جبکہ سندھ حکومت اس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانا چاہتی ہے. سندھ حکومت نجی سرمایہ کاری کے حصول کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونیٹیز اور مزدوروں کی فلاح کو بھی ممکن بنانا چاہتی ہے اور اس پر زور...
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں زراعت، شمسی توانائی اور صنعتی انقلاب کے لئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے 28فروری تک 10ہزار ٹریکٹرز، مارچ تک مزید 2 ہزارسپرسیڈرز رعایتی قیمت پر کسانوں کو دینے کی ہدایت کردی جب کہ شہریوں کو مفت شمسی توانائی دینے کی اسکیم میں مزید تیزی اور وسعت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت زراعت، توانائی، صنعت کی وزارتوں اور ذیلی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت 6ماہ کے دوران وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے سلسلے میں یہ چھٹا اجلاس تھا۔ اجلاس میں ترقی اور منصوبہ بندی کے چئیرمین نبیل احمد اعوان،آصف طفیل اوردیگر محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی، تمام وزارتوں اور محکموں نے...
سنگاپور:سائنس دانوں نے ایک نئی پیپر بیٹری تیار کی ہے، جو توانائی کے ذخیرہ اور استعمال کے طریقے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بیٹری ایک تجزیہ شدہ مواد سے بنی ہے جو ماحول پر کم اثر ڈالتے ہوئے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ سنگاپور کی اسٹارٹ اپ کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے پائیدار بیٹری تیار کی ہے، جو نہ صرف توانائی کے ذخیرہ کرنے کے روایتی طریقوں کو چیلنج کرتی ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ بیٹری قابل تجدید مواد سے بنی ہے اور زمین میں جانے کے بعد چھ ہفتوں کے اندر تحلیل ہو سکتی ہے، جس...
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کیساتھ ترسیل کا نظام بہتر بنا رہے ہیں، بجلی کی پیداوار کے نئے پلانٹ لگانے جا رہے ہیں۔ چوتھی انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں میں عوام کے مفاد کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سستی توانائی کا حصول ترجیح ہے، ہم نے 9 ماہ میں پاور سیکٹر میں ’اسٹیٹس کو‘ کو چیلنج کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے دس سال میں جو پاور پلانٹ آنے تھے وہ کیوں آنے چاہئیں، آج پاکستان میں کبھی بھی مقابلہ بازی میں بجلی نہیں خریدی گئی۔ آج تک ہم نے جو بجلی خریدی وہ کسی...