عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی ملاقات ہوئی، اویس لغاری نے نواز شریف کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام سے کیے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوام کے ریلیف اور ملکی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست۔
اس موقع پر وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ آپ کی رہنمائی نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو کامیاب کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ
وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
منسک(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس پہنچ چکے ہیں، منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن اور بیلارس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔وزیراعظم کے بھائی نواز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔توقع ہے کہ فریقین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔