پاکستان اور ڈنمارک کا بحری انفرااسٹرکچر کی ترقی پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی معاونت سی پاکستان اور ڈنمارک نے دو ارب ڈالر کی شراکت داری کے تحت بحری انفرااسٹرکچر کی ترقی پر اتفاق کیا ہے۔
ڈنمارک کی شپنگ کمپنی "اے پی مولر" اور پاکستان کی" مارسک شپنگ کمپنی" کی قیادت میں پاکستان کی بندرگاہوں میں جدید گرین ٹیکنالوجیز کے نفاذ کیلئے سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا۔
لاجسٹکس کے انفراسٹرکچرکی اپ گریڈیشن اور بندرگاہوں سے قابل تجدید توانائی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی سامنے آئی ہے، دونوں کمپنیوں کے اشتراک سے گرین شپنگ کے ذریعے سامان کی نقل و حمل کے عمل کو ماحول دوست بنانے کا عزم بھی سامنے آیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان پائیدار بندرگاہوں اور انفراسٹرکچر میں تعاون کے معاہدے پر دستخط
منصوبے کا بنیادی مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور بحری صنعت کو توانائی کے بہتر وسائل اور تکنیکوں سے ہم آہنگ کرانا ہے۔
جدید بحری ٹیکنالوجی اپنانے سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے، جس سے طویل مدتی اقتصادی ترقی کا فروغ ممکن ہوسکے گا۔
منصوبے کے تحت پاکستان میں ماہر بحری پیشہ ور افراد کو جدید ماحول دوست جہازوں سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی، ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے حکومت بحری صنعت کے فروغ کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
دوران ملاقات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
ڈپٹی رجسٹرار ودیگر کیخلاف آج ازخود توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی
انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔
عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔