2025-04-15@06:51:57 GMT
تلاش کی گنتی: 53
«بیرون ملک پاکستانیوں کے»:

سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانیوں کا کردار، ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030 سمیت اہم تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی محنت کش اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حالیہ برسوں کے دوران مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، جن سے پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اب محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ، ویزا پالیسی میں نرمی اور ہنر مند افراد کے لیے نئی ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ پاکستانی سفیر...

اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی بیرسٹر امجد ملک سےاوورسیز کنونشن سینڑ میں ملاقات،پروگرام پر تفصیلی مشاورت
مدینہ منورہ۔ !! (نمائندہ نوائے وقت ) تارکین وطن پاکستان کا قیمتی اثاثہ دنیا بھر سے سہ روز کنونشن اسلام آباد میں جاری۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی بیرسٹر امجد ملک سے کنونشن سینڑ خوش آمدید ملاقاتوں اور مشاورت اور پروگرام پر مشاورت کہ کئے دور ھوئے۔ 3 روز کنونشن میں بہت سے پروگرام اور نشتیں ھوں اور تارکین وطن کی آرا اور تجاویز اور تقاریر پر مبنی رائے پر ملاقاتوں کے بعد حکومت ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کرے گی۔ بئرسٹر امجد ملک وائس چیرمین اورسیز کمیشن نے کہا ھے کہ بہت سی تجاویز کو تحریری شکل بنا کر اعلی حکام کو پیش اور عملداری تارکین وطن کے مسائل کو خصوصی اہمیت ھوگی۔

سینیٹر ناصر بٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین، ترسیلات زر کے نئے ریکارڈ کو پی ٹی آئی بیانیے کی شکست قرار دے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے مارچ2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر بھیج کر وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اس امر کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ترسیلات زر روکنے کی “ملک دشمن کال” کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ ناصر بٹ...
دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی ہے، او آئی سی اسرائیل کے ظالمانہ، غاصبانہ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرے، اُمت مسلمہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں سانحہ نشتر پارک اور فلسطین کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی، 11 اپریل 2006ء میں عیدمیلاد النبی (ص) کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کی اعلیٰ قیادت سمیت 63 علماء و مشائخ کو شہید کردیا گیا تھا، جس میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد عباس قادری، مرکزی رہنماؤں افتخار احمد...
امریکا نے اپنی متعدد جامعات میں زیرتعلیم غیر ملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ کردیے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کے متعدد طلبا کے ویزے منسوخ کردیے ہیں۔ ہارورڈ، مشی گن، یو سی ایل اے اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے طلبا بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ویزا منسوخی ٹرمپ انتظامیہ کے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جبکہ طلبہ کو حراست میں لینے اور ملک بدری کے خطرات بھی موجود ہیں۔ ویزے مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ کیے جا سکتے ہیں، لیکن جامعات اور کالجز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت چپکے سے طلبا کی قانونی رہائش کی حیثیت ختم کر رہی ہے جبکہ طلبا کو نہ ہی تعلیمی اداروں...
یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ایک خوشگوار اور پُررونق عید ملن تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر بیلجیئم اور لکسمبرگ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات، طلباء اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ تقریب میں اتحاد، خوشی اور ثقافتی ہم آہنگی کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کمیونٹی کو دلی عید کی مبارکباد دی اور بیلجیئم و یورپی یونین کے ساتھ عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے...
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، ویزے کی درخواستوں کیلئے نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ جنرل نے شینگن اور طویل مدتی ویزوں کے لیے اپنے ویزا اپائنٹمنٹ کے بکنگ سسٹم کو تبدیل کر دیا ہے۔بڑھتی ہوئی طلب کے باعث درخواست گزاروں اب براہ راست اپائنٹمنٹ بک نہیں کر سکیں گے، اس کے بجائے ایک ویٹنگ لسٹ متعارف کرائی گئی ہے جس میں افراد کو پہلے اپنے ناموں کا اندراج کرنا ہوگا۔ اپائنٹمنٹس بعد میں دستیاب جگہ کی بنیاد پر ترتیب وار تقسیم کی جائیں گی۔ یہ تبدیلی ویزا کی منظوری کے لیے انتظار کے وقت میں اضافہ کرے گی اور فوری درخواست گزاروں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی...
اسلام آباد (خبر نگار)عالمی یوم زیرو ویسٹ کے موقع پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، مصدق مسعود ملک نے قوم سے پائیدار فضلہ انتظام کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی عالمی یوم زیرو ویسٹ ہر سال 30 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں فضلہ کے مثر انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور پائیدار پیداوار و استعمال کے طریقوں کو فروغ دینا ہے اس سال کا موضوع "فیشن اور ٹیکسٹائل میں زیرو ویسٹ کی جانب پیش رفت" ہے، جو ٹیکسٹائل صنعت کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی فوری ضرورت کو نمایاں کرتا ہے۔ پاکستان میں، جہاں ٹیکسٹائل صنعت معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے،...
سٹی42: پاکستان دنیا میں اکیلا ملک نہیں جہاں کل اتوار کے روز یکم شوال کو عید نہیں ہو رہی۔ آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں بھی شوال کا آغاز آج کی بجائے کل اتوار کی شام کیا جائے گا اور عید الفطر پیر کو ہوگی۔ انڈیا اور ایران بھی عید پیر کے روز کرنے میں پاکستان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ برونائی، انڈونیشیا اور پاکستان میں عید تو 31 مارچ کو ہو گی لیکن یہ فرق بہرحال ہے کہ وہاں مسلمان 30 روزے رکھنے کے بعد عید کریں گے اور پاکستان میں مسلمان 29 روزے رکھ کر ہی عید منائیں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 آج ہفتے کی رات تک برونائی دارالسلام، انڈونیشیا اور بعض...

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو حراست میں لیا گیا ہے پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین شہری پر الزام ہے کہ اس نے امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر مالیت کی امریکی ٹیکنالوجی سے متعلقہ مصنوعات مبینہ طور پر پاکستان کی فوج کے عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو سمگل کی ہیں.(جاری ہے) امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 67 سالہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو 21 مارچ کوریاست واشنگٹن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کینیڈا سے امریکہ داخل ہونے کی کوشش کر ر ہا تھاملزم کو امریکی...
پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے،ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کیلئے کمیٹی قائم، محسن نقوی سربراہ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دہشت گردوں ،انتہا پسندوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی، ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔کمیٹی پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ میں بدلنے کے لیے اقدامات کرے گی، کمیٹی میں وفاق اور صوبائی حکام شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے، کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز شامل ہیں۔تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، کمیٹی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔کمیٹی غیر...
اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کی وجہ سے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات کو محدود پیمانے پر روایتی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ رواں سال یوم پاکستان کی مرکزی تقریب روایتی پریڈ کو محدود پیمانے پر ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مسلح افواج کے دستے انہیں سلامی پیش کریں گے۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) جائیداد کے تنازعات میں قانونی چارہ جوئی کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے مقدمات کو نمٹانے کے لیے ایک خصوصی بنچ مقرر کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس خادم حسین سومرو نے سنگل بنچ VIII کو خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دائر کردہ مقدمات، اپیلوں اور نظرثانی کی سماعت کیلئے نامزد کیا ہے۔ یہ فیصلہ اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹ (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024ء کے سیکشن 10 اور 13 (1) (b) سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہ اقدام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش قانونی رکاوٹوں خصوصاً...
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سنگل بینچ VIII کو خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دائر کردہ مقدمات، اپیلوں اور نظرثانی کی سماعت کیلئے نامزد کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جائیداد کے تنازعات میں قانونی چارہ جوئی کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت میں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے مقدمات کو نمٹانے کے لیے ایک خصوصی بینچ مقرر کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس خادم حسین سومرو نے سنگل بینچ VIII کو خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دائر کردہ مقدمات،...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اوورسز پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی بینچ قائم، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جائیداد کے تنازعات میں قانونی چارہ جوئی کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت میں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے مقدمات کو نمٹانے کے لیے ایک خصوصی بینچ مقرر کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس خادم حسین سومرو نے سنگل بینچ کو خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دائر کردہ مقدمات، اپیلوں اور نظرثانی کی سماعت کیلئے نامزد کیا ہے۔یہ فیصلہ اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹ(اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی)ایکٹ 2024 کے سیکشن 10...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹرافی کی رونمائی ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ آج پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی کراچی کے مقامی فریئر ہال میں کی گئی۔ کل سے ٹرافی 2 روزہ دورے پر لاہور کے مختلف مقامات پر جائے گی جہاں کل رات 30:8 بجے ٹرافی پیکجز مال جائے گی۔ اس کے بعد ٹرافی کی رونمائی کس شہر میں ہوگی، اس حوالے سے پی سی بی نے ابھی شیڈول جاری نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ 29 مارچ تک کن 11 شہروں کا سفر کرے گی؟ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی...
وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں سمندر پار پاکستانیوں نے فروری میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، سالانہ بنیادوں پر 3.8 فیصد اضافہ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوں گی۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں اور تاجروں کے اعتماد میں بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد بہتر نتائج پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ فروری 2025 میں ترسیلات زر ریکارڈ 3.1 ارب ڈالر تک پہنچیں۔ انہوں نے مزید...
تھائی لینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، اب ویزے کیلئے سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تھائی لینڈ کا ای ویزا سسٹم متعارف کرادیا گیا، ای ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہوگا۔اب پاکستانیوں کو ویزے کیلئے سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں صرف آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیاحتی، ٹرانزٹ اور نان امیگرنٹ ویزے باآسانی حاصل کرنے کی سہولت ہوگی اور ویزا پروسیسنگ میں صرف چودہ کام کے دن لگیں گے۔سفر سے قبل ای ویزا کا پرنٹ نکالنا ضروری ہوگا، ڈیجیٹل کاپی قبول نہیں ہوگی تاہم ای ویزا کے لئے کسی ایجنٹ کی بھی اب ضرورت نہیں۔ ای ویزا کے لئے جعلی دستاویزات جمع نہ...
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حکمران فلسطینی حمایت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں، ملک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں...
جدہ :سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے شاندار پروگرام کا انعقاد ،پاکستانیوں کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کے ہر شہر میں سعودی نوجوانوں اور پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ نے پرجوش انداز میں تقاریب کا اہتمام کیا جو کئی روز تک جاری رہیں گی کوائٹم کڈز سکول کی جانب سے سعودی عرب کے یوم التاسیس کے حوالے سے الکرم ہال میں سحرش میمن نےشاندار پروگرام کا انقعاد کیا گیا ۔۔۔جس کے مہمان خصوصی الشیخ محمد سالم بن الحربی (سی ای او )الحربی گروپ تھے ۔۔۔جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے کی ۔اس موقع پر سعودی عرب کی سیاسی سماجی...
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کا 5 رکنی آئینی بینچ آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، دائود غزنوی اور اسلام آبا ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
امریکا سے 100 سے زائد تارکین وطن کو پاناما سٹی کے ہوٹل سے اب دارئین جنگل کے شیلٹر منتقل کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد 7 ہزار 300 سے زائد تارکین وطن کو بیدخل کیا جا چکا ہے۔ مختلف جرائم میں قید اسیر تارکین وطنوں کی ایک کھیپ گوانتاناموبے بھیجی گئی جب کہ 299 تارکین وطن کو پاناما بھیجا گیا جن میں پاکستانی، افغانی، چینی اور بھارتی بھی شامل ہیں۔ پاناما حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 13 تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجا جا چکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی بقیہ رہ جانے والے تارکین وطنوں کو بھی ان کے ملک بھیجنے کے لیے اقدامات کیے...
امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن پاناما میں ڈیرین جنگل کے علاقے منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پانامہ (سب نیوز )امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں سمیت تقریبا 100 تارکین وطن کے ایک گروپ کو وسطی امریکی ملک پاناما کے ہوٹل سے ڈیرین جنگل کے علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک بیان میں پاناما کی وزارت سیکیورٹی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکا سے بے دخل کیے گئے 299 تارکین وطن میں سے 13 کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا، جبکہ دیگر 175 دارالحکومت پاناما سٹی کے ہوٹل میں مقیم ہیں، جو وطن واپسی پر رضامندی کے بعد آگے سفر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 4 افراد کو دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی 75 ایکڑ زمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو استعمال کی زبانی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان سٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے، گلشن حدید کالونی کے 176...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث یوتھ فورس کے رہنما کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ، تفریح، فضول طرز کے اغیار کے پیش کردہ ایام کو منا کر ملک میں بے حیائی کو فروغ دینے والوں کا ناطقہ بند کرنا ہوگا، یہ لوگ نسل نو کو پہلے بھی تباہ کر چکے اور اب اخلاقی پستی کی دلدل میں دھنسانا چاہتے ہیں، ہم ان سیکولر قوتوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ بے حیائی کا دوسرا نام ویلنٹائن ڈے ہے، بے حیائی کو بطور ایجنڈا پرموٹ کرنے ویلنٹائن ڈے، حقوق کے نام پر میرا جسم میری مرضی کی خرافات میں...
اویس کیانی : مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیجنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کوالالمپور سے روانگی کے وقت ہوائی اڈے پر گفتگو میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیج کر بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ریکارڈ ترسیلات زر کا پاکستان آنا ثبوت ہے کہ تبدیلی آ چکی ہے، اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 'بانی شیطانی' کی شیطانیوں کو خود ان کے حامیوں نے بھی مسترد...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2025ء ) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی پر حکومت نے فائیو جی کے جلد آغاز کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے معاملے پر بحث ہوئی جہاں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی کئی وجوہات ہیں جن پر حکومت کام کر رہی ہے، اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آجائے گی اور فائیو جی سروس بھی لانچ کر دی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کی اتنی ناقص صورتحال ہے کہ کوئی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کا متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا تھاکہ کل سے 14 فروری تک ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے اپنے شہروں میں پریس کلبز کے باہر روزانہ 6 گھنٹے کا کیمپ لگائیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ بھوک ہڑتالی کیمپوں میں سول سوسائٹی، وکلا، سیاسی رہنما،ٹریڈ یونینزبھی شریک ہوں گی۔ کراچی: ہیوی...
جنوری 2025 میں ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اور 25.2 فیصد اضافے کے ساتھ ترسیلاتِ زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوترسیلات زرنہ بھیجنےکی اپیل زمین بوس ہوگئے ، سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرملک بھیجے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری2025 میں25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے 7 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں، اس دوران ورکرز ترسیلات مالی سال 2024...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہمارے نہیں پاکستان کے مخالف ہیں، ایک سال میں حکومت نے معیشت کو پروان چڑھایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کو ترقی کے سفر پر لے گئے۔ عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں معیشت کے اشاریے مثبت ہیں، حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی صوابی جلسہ: پنڈال میں کارکنوں کی آمد، مرکزی قیادت غائب، یوم سیاہ سنہری حروف سے لکھا جائےگا، علی امین گنڈاپور انہوں نے کہاکہ تحریک انتشار والے شہدا کی بے حرمتی کرتے ہیں، اور پھر کہا جاتا ہے کہ نو مئی...

جماعت اسلامی کے تحت ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر۔جو کشمیر کا سودا کریگا پاکستانی قوم سے نشان عبرت بنادیگی،حافظ نعیم الرحمن
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیقت ،تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے گرین چینل کو بحال کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک میں خیر مقدم کرتے ہیں، آپ ہر شعبے میں اپنی شبانہ روز محنت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، بیرون ملک سے تربیت حاصل کر کے آپ ملک کے لیے بہترین...
اسلام آباد وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورز اور وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک کے اعزاز میں صدر ہیومن رائٹس ونگ PML انیلہ ایاز چویدری نے عشائیہ دیا جس میں مسلم لیگی قیادت شریک ہوئی،مسلم لیگی راہنماوں نے مصطفیٰ ملک کو دو وزارتوں میں بطور فوکل پرسن تقرری پر مبارکباد اور پھول پیش کیے جبکہ مصطفیٰ ملک کی تقرری کی خوشی راینماوں نے کیک بھی کاٹا اس موقع پر مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مفادات کا ہر صورت ممکن بنائیں گے خصوصی عدالت کے قیام کے بعد نیب اور OPF کے مابین MOU چوہدری سالک حسین کا بڑا کارنامہ ہے انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل۔چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 فروری 2025ء) ماہرین کے خیال میں ہیپاٹائٹس ایک تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے۔ مؤثر اسکریننگ اور علاج کے اقدامات نہ کیے گئے تو ہیپاٹائٹس نہ صرف پھیلتا رہے گا بلکہ بیرونِ ممالک روزگار کی تلاش کے لیے جانے والے افراد مالی مشکلات کا شکار رہیں گے۔ یوں خدشہ ہے کہ ملک زر مبادلہ کی کمی اور بڑھتے ہوئے صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہو سکتا ہے۔ ’ہم خوش تھے کہ ہمارے دن بدل جائیں گے‘ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ الیکٹریشن نواز نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور سعودی عرب میں ملازمت کے لیے مہینوں تیاری کرتے رہے، لیکن...
نیب اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیب اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان (ایم او یو) مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط ،تقریب نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔چیئرمین نیب لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد ،چیئرمین او پی ایف بورڈ اف گورنرز سید قمر رضا اور منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضل بھٹی کی موجودگی میں ڈی جی او پی ایف ویلفیئر اینڈ سروسز ڈویژن اور ڈی جی نیب اے این پی نے دستخط کئے ۔معاہدے کے مطابق دونوں ادارے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں مدد دیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ جائیداد مالی بد عنوانی ہاؤسنگ سوسائٹیوں...

صدر زرداری کی انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے سفراء کو سفارتی اسناد پیش کرنے پر مبارکباد
اویس کیانی: صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔تمام سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ رپورٹ کےمطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد دی, انہوں نے اس موقع پر کہاامید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی قبل ازیں، تمام سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر...
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک کو اہم ذمہ داریاں تقویض کردیں تفصیلات کے مطابق مصطفی ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز ،ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقررکردیا گیا ہے ، مصطفی ملک کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا بھی فوکل پرسن مقرر کیا گیا غلام مصطفی ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے ذرائع کے مطابق دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے اس حوالے سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مصطفی ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل...

پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف حق نہیں ، ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہفتہ کو یہاں یونیورسٹی آف لندن کے المنائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،یہ سُن کر بھی خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی آف لندن سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جس کا خیرمقدم...

یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک کے اہم شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کے تعلیمی نظام اور قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک، یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر...
پاکستان میں پاناما لیکس کے بعد ملک لیکس کی باز گشت ، تفصیلات و انکشافات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاناما لیکس کے بعد ملک لیکس کی باز گشت،سینئر صحافی و تجزیہ کاشف رفیق نے انکشافات کر تے ہوئے بتایا کہ ملک ریاض حسین 190ملین پائونڈ کے مرکزی بینفشری اور عدالتی اور نیب مقدمات میں مفرور ہیں ، ملک ریاض کیخلاف کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں ، ملک ریاض کو سپریم کورٹ نے اربوں روپے کا جرمانہ کیا ہو ا ہے ملک ریاض کیخلاف پاناما لیکس کی طرز پر ملک لیکس بھی آنے کو تیار ہیں ، ملک لیکس میں بہت سارے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے...
اپنے بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ کے سب سے متنازعہ انتخابات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ پورے ملک میں جلسے و جلوس کے ذریعے فسطائی حکومت سے استعفیٰ، آئینی ترمیم کی خاتمے اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ کے سب سے متنازعہ انتخابات تھے۔ جن میں الیکشن کمیشن جو آئینی طور پر ایک خود مختار ادارہ ہے، کی مکمل خاموش حمایت سے زر...
یومیہ 2ہزار ہنرمند پاکستانیوں کے بہتر روزگار کیلئے ملک سے باہر جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری اعدادوشمارکے مطابق پچھلے پانچ سال میں ساڑھے 35 لاکھ ہنرمند پاکستانی ملک سے باہر گئے ہیں،پانچ سال میں ساڑھے 13 ہزار ڈاکٹرز روزگار کیلئے ملک سے باہر گئے۔ ساڑھے 43 ہزار طب سے جڑے افراد بیرون ملک روزگار کیلئےگئے،اس کے علاوہ پچھلے پانچ سال میں 238 پائلٹ بیرون ملک نوکری کیلئے گئے۔ بتیس ہزار سے زائد پروفیشنل انجنیرز ملک سے باہر گئے،پانچ سال میں چوبیس ہزار اکائونٹنٹس نے روزگار کیلئے بیرون ملک سفر کیا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دس لاکھ لیبر کلاس روزگار کیلئے بیرون ملک گئی،دس لاکھ ڈرائیور روزگار کیلئے بیرون ملک گئےْ چھ لاکھ جنرل مزدور روزگار کیلئے بیرون ملک گئے،اس...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے اعلان کیا کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران آئی سی سی کے ضوابط کی تعمیل کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام ’پاکستان‘ دکھایا جائے گا۔ آئی سی سی کے قوانین تمام ٹیموں کو لازمی قرار دیتے ہیں کہ وہ اپنی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھیں، قطع نظر اس کے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کہیں بھی ہو۔ یہ مشق بھارت، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی میزبانی کے حالیہ ٹورنامنٹس میں دیکھنے میں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہر یونیفارم سے متعلق آئی سی سی اصول...

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
پرتگال یورپ کا ایک خوبصورت اور تاریخی اعتبار سے اہم ملک ہے جو حالیہ چند برسوں کے دوران انڈین، بنگالی، برازیلین، نیپالی اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ پرتگال آنے والے غیرملکیوں کو چند ہی برسوں میں پی آر مل جانا ہے۔ کچھ عرصہ قبل پرتگال کی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ویزوں کا اجرا کم کردیا تھا لیکن اب ایک بار پھر سے پرتگال نے ویزا کے عمل کو ہموار بنانے اور غیرملکی تارکین وطن کو ایک ماہ کے اندر ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرتگال میں کس قسم کے مواقع موجود ہیں اور یہ ملک پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی توجہ...
پاکستانیوں شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں 2025 میں بھی کئی ممالک میں بغیر ویزے کے انٹری کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق امسال پاکستانی شہری 33 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکیں گے، تاہم پاکستانیوں کے پاس ملکی پاسپورٹ ہونا ضروری ہوگا۔ ویزا فری رسائی کو فہرست میں 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی اس کٹیگری میں سفر کے لیے کسی قسم کے ویزے کی ضرورت نہیں ہے، دوسری کٹیگری ویزا آن ارائیول کی ہے، یعنی کسی ملک میں پہنچ کر...
دنیا کے وہ ممالک جہاں 2025 میں جانے کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے چند ممالک کی جانب سے ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ مگر فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی کسی قسم...
لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم کو ریکارڈ ترسیلات زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے خوشحالی کی صبح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی روایات کو دہراتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
اسلام آباد(آن لائن) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کے باعث عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔ واٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ہے۔ پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وٹس ایپ سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی سے صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ بہتر ہوا ہے ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ 2 درجے بہتر ہوا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فکسڈلائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں...