بیرون ملک پاکستانیوں کے گرین چینل کو بحال کریں گے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے گرین چینل کو بحال کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک میں خیر مقدم کرتے ہیں، آپ ہر شعبے میں اپنی شبانہ روز محنت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، بیرون ملک سے تربیت حاصل کر کے آپ ملک کے لیے بہترین خدمات سرانجام دیتے ہیں، آپ کے تجربے سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے عزم اور محنت کی بدولت ترسیلات زر میں تقریباً 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں اضافے سے زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں، آپ اپنے ملک میں جو سرمایہ کاری کرتے ہیں اس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچتا ہے اور جب آپ جائیداد خریدتے ہیں تو اس سے پراپرٹی کے کاروبار کو فروغ ملتا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے دور میں ہم نے پنجاب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے تھے، ایک ادارہ بنایا تھا اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ادارہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی نگرانی میں بہترین کام کر رہا ہے، امید ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیےکوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور آپ کو آپ کا حق دلوائیں گے، آپ کی جائیدادوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے جو معاملات اٹھائے ہیں ان کو حل کیا جائے گا، گرین چینل سابق وزیراعظم نواز شریف کا بہت بڑا کارنامہ تھا اس کو فوری طور پر بحال کیا جائے گا اور امید ہے کہ اس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی پوری طرح ہمارا ہاتھ بٹائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے یوتھ فیسٹیول سے متعلق تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے کہوں گا کہ اس حوالے سے متعلقہ وزرا اور او پی ایف کے ساتھ مل کر ایک پلان بنائیں اور اگلے چند ماہ میں اس کا انعقاد ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کار ، ایکسپورٹر اور سب سے بڑے ٹیکس دہندگان کو ایوارڈز دیے تھے اور انہیں سفیر عمومی بنایا تھا، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اور چیئرمین او پی ایف سے کہوں گا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی ایک کیٹیگری بنائی جائے، ہر سال دنیا کے مختلف حصوں سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سفیر عمومی بنائیں گے اور انہیں بلیو پاسپورٹ بھی دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پاکستانیوں کے کہ بیرون ملک نے کہا کہ کرتے ہیں
پڑھیں:
پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے، خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایران میں پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں مثاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔