صدر زرداری کی انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے سفراء کو سفارتی اسناد پیش کرنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اویس کیانی: صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔تمام سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
رپورٹ کےمطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد دی, انہوں نے اس موقع پر کہاامید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
قبل ازیں، تمام سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سفراء کو
پڑھیں:
ایران میں 8 پاکستانی کار مکینکس قتل
ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے 8 پاکستانی ایرانی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں کام کرتے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی حکام پاکستانی کار مکینکس کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد مقتول پاکستانیوں کی لاشیں وآپس بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔