مصطفی ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز ،ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کے فوکل پرسن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک کو اہم ذمہ داریاں تقویض کردیں تفصیلات کے مطابق مصطفی ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز ،ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقررکردیا گیا ہے ، مصطفی ملک کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا بھی فوکل پرسن مقرر کیا گیا غلام مصطفی ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے ذرائع کے مطابق دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے اس حوالے سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مصطفی ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی مصطفی ملک کی تقرری وزارتی امور میں مدد دے گی چودھری سالک حسین نے کہا کہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں،ملکی ترقی،عوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اس موقع پر مصطفی ملک نے اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور انکے بیٹوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوشش ہو گی چوہدری شجاعت حسین کے سیاسی رواداری اور حب الوطنی کے مشن کو آگے بڑھاوں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھا اسی جذبہ سے دونوں وزارتوں میں مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مصطفی ملک
پڑھیں:
ماضی کی غلطیاں دفن،دل بڑا کریں،اس کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے: چوہدری شجاعت
لاہور : سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن، دل بڑا کریں، اس کے بغیر چارہ نہیں ہے ۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے، انہیں یہ بات سوچنی چاہیئے۔ملک و قوم کی تعمیر ہمارا ایجنڈا نہیں ہو گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سب مل کر اس ملک کا مقدر سنواریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی،کوئٹہ، پشاور،خیرپوراور سکھر میں پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کے یوم پیدائش پر تقاریب کا انعقاد کیا۔ان تقاریب سے بذریعہ ویڈیو لنک چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین،ڈاکٹر محمد امجد،مسز فرخ خان، غلام مصطفیٰ ملک، طارق حسن،ڈاکٹر شکیل روشن،کنور دلشاد، انیلہ ایاز چوہدری،عاطف مغل،رضوان صادق خان،چوہدری جہانگیر، یونس اعوان، پیر سید چراغ الدین شاہ،کامران عثمانی، عمربشیر چیمہ اور دیگر نے خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جب تک ہم سیاست کو عبادت نہیں سمجھیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی ہمارا اولین ایجنڈا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، پوری نیک نیتی کے ساتھ قوم اور پارٹی کو بتاتاہوں کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ ان شاء اللہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کی قیادت کرے گا، اب وقت آگیا ہے کہ سیاست دان اوراسٹیبلشمنٹ مل کر اس ملک اور قوم کا مقدر سنواریں۔
ان کا کہنا تھاکہ ماضی کی غلطیوں کو دفن کرنا ہوگا۔میں نے کبھی بھی ذاتی عناد اور بغض کی سیاست نہیں کی، سب کو مشورہ ہے کہ اپنے مخالفین کے بارے دل بڑا کریں، اور ایک نئے خوشگوار دور کا آغاز کریں،اب سیاسی غلطیاں کرنے کی گنجائش نہیں،ریاست کو دل بڑاکرنا ہو گا اور ریاست مخالف عناصر کو یہ ضرور سوچنا ہو گا کہ انکا اور انکے بچوں کا مستقبل اسی ملک اور دھرتی سے وابستہ ہے
انہوں نے کہا خطبہ ججتہ الوداع انسانیت کے لیے بہترین چارٹر ہے اور ہمیں آگے بڑھنے کے لیے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے راہنمائی حاصل کرنا ہوگی کہ انہوں نے فتح مکہ کے موقع پر انہوں نے اپنے بدترین دشمنوں کو معاف کرکے ایک نئے معاشرے کی بنیاد رکھی تھی۔