Nawaiwaqt:
2025-04-13@15:23:50 GMT

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر

جنوری 2025 میں ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اور 25.2 فیصد اضافے کے ساتھ ترسیلاتِ زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوترسیلات زرنہ بھیجنےکی اپیل زمین بوس ہوگئے ، سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرملک بھیجے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری2025 میں25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے 7 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.

8 ارب ڈالر رہیں، اس دوران ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے 7 مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں، مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 مہینوں میں 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئی تھیں۔جنوری 2025 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 72.83 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2025 میں 62.17 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 44.36 کروڑ اور امریکا سے 29.85 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سےترسیلات بھیجنے میں اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے۔سیاسی تجزیہ کار نے بھی کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن بیانیہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں مقیم پاکستانیوں نے ارب ڈالر

پڑھیں:

وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق زیادہ تر پاکستانی شہریوں کو رواں برس مختلف ممالک سے ملک بدر کیا گیا تھا،ان پاکستانی شہریوں پر ڈونکی لگا کر ملک سے باہر جانے کا الزام ہے۔غیرقانونی بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو پچھلے چھ ماہ کے دوران واپس وطن بھیجا گیا،45 ہزار پاکستانی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر سے جلاوطن کیے گئے۔چار سو سے زائد پاکستانی شہری چار کشتی حادثوں میں پچھلے دو سال میں جان کی بازی ہار چکے ہیں،تقریبا چار ہزار ڈونکی لگانے والے پاکستانیوں کو ایران بارڈر پر گرفتار کیا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام نے ان مسافروں کی تفصیلات پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کو فراہم کی تھیں،ڈونکی لگانے والے 15 سو شہری مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں اہم پیشرفت

 غیرممالک کاغیرقانونی سفرکرنیوالے 3ہزار مسافروں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں،ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرزکو واپس لانے کیلئے  بھی انٹرپول کو لکھ دیا ہے۔پچاس انتہائی مطلوب انسانی سمگلرزکی واپسی کیلئے سات ممالک کو تین درجن باہمی ایم ایل اے ارسال کیے گئے ہیں،ایف آئی اے نے ایران، سعودی عرب، اٹلی، عمان، یواے ای، یونان اورسپین میں اپنے لنک دفاتربھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، عطاءاللہ تارڑ
  • بیرن ملک مقیم افراد میں پاکستان کا دنیا میں کون سا نمبر ہے؟
  • عالمی کسادبازاری اور پاکستانی معیشت
  • ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا
  • ایرانی صوبےسیستان بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، 8 پاکستانی جاں بحق
  • چوہدری سالک حسین کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بطور ریاستی مہمان خیر مقدم، تعاون پر زور
  • وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • پاکستانی معیشت میں بہتری، بینک ڈیپازٹس اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ