عدالت عظمیٰ: بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلیے سماعت آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کا 5 رکنی آئینی بینچ آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، دائود غزنوی اور اسلام آبا ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بانی ایم کیو ایم و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
ایف آئی اے کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پر الزام ہے کہ انہوں نے 4 مرتبہ منی لانڈرنگ کی۔ بابر غوری نے مختلف اوقات میں بالترتیب 104، 15، 212 اور 1.84 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ خواجہ سہیل منصور نے 11، 20 اور 50 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ ایم کیو ایم رہنما ارشد عبداللہ وہرہ پر 40 ملین کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو بانی ایم کیو ایم و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ گذشتہ سماعت پر ایف آئی اے حکام کو تفتیشی افسر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ کیس اسلام آباد سے کراچی منتقلی کے بعد کوئی تفتیشی افسر پیش نہیں ہوا۔ عدالت بانی ایم کیو ایم، محمد انور اور سید طارق میر کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پر الزام ہے کہ انہوں نے 4 مرتبہ منی لانڈرنگ کی۔ بابر غوری نے مختلف اوقات میں بالترتیب 104، 15، 212 اور 1.84 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ خواجہ سہیل منصور نے 11، 20 اور 50 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ ایم کیو ایم رہنما ارشد عبداللہ وہرہ پر 40 ملین کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ایم کیو ایم کی ذیلی تنظیم خدمت خلق فانڈیشن کے 3 اکانٹس کو منی لانڈرنگ کے لیئے استعمال کیا گیا، ان اکاؤنٹس سے 151 ملین کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ منی لانڈرنگ کی تمام رقم کراچی سے لندن منتقل کی گئی۔ ملزمان کیخلاف ایف آئی اے نے 2017ء میں سرفراز مرچنٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔